شمشاد — مارچ 11، 2008 9:42 شام
چوتھا سوال کیا تھے جس کی آپ نے " کوئ خاص وجہ نہیں ہے" لکھا ہے؟
زینب — مارچ 12، 2008 4:13 صبح
پہا جی جب آپ کو ہی نہیں پتا جو سوال کرنے والے ہیں تو وہ تو نئے نئے مہمان ہیں۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — مارچ 12، 2008 11:49 شام
مجھے تو پتہ ہی ہے، بس ان کا امتحان لے رہا تھا۔
زونی — مارچ 13، 2008 5:30 شام
زونی — مارچ 13، 2008 5:33 شام
دلچسپیوں میں آپ نے ایک دلچسپی کھانے بنانا بھی لکھا ہے۔ تو آپ کے بنائے ہوئے کھانے دوسرے لوگ آرام سے کھا لیتے ہیں یا سزا کے طور پر خود ہی کھانے پڑتے ہیں؟
شمشاد بھائی سوال پرانا ہو گیا ھے ،سوالات میں جدت لایئے ورنہ آپ کا چینل فلاپ ہو سکتا ھے
شمشاد — مارچ 13، 2008 5:54 شام
سوال پرانا ہے تو کیا ہوا، رکن تو نئی ہے ناں، اُسے کیا پتہ کہ یہ سوال کتنا پرانا ہے؟
سمارا — جولائی 6، 2008 12:32 شام
صحیح کہا میرے تو سارے سوال ہی نئے ہیں۔
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ اس ٹاپک میںجہاں جہاں میرا نام لکھا ہوا تھا وہاں اس کو کسی نے ریڈ کلر سے ہائی لائٹ کر دیا ہے۔ اس کی کوئی خاص وجہ ہے کیا۔
سمارا — جولائی 6، 2008 12:36 شام
چوتھا سوال کیا تھے جس کی آپ نے " کوئ خاص وجہ نہیں ہے" لکھا ہے؟
آپ نے پوچھا تھا کہ سمارا نک رکھنے کی کوئی خاص وجہ تو میں نے کہا کوئی خاص وجہ نہیں، بس ایک جگہ اور بھی یہی نام ہے تو سوچا کہ اسی سے کام چلا لوں۔
سمارا — جولائی 6، 2008 12:41 شام
دلچسپیوں میں آپ نے ایک دلچسپی کھانے بنانا بھی لکھا ہے۔ تو آپ کے بنائے ہوئے کھانے دوسرے لوگ آرام سے کھا لیتے ہیں یا سزا کے طور پر خود ہی کھانے پڑتے ہیں؟
دوسرے تو بڑے آرام سے کھا لیتے ہیں لیکن ساتھ ہی مجھے بھی کھانے پڑ جاتے ہیں۔

ایم اے راجا — جولائی 6، 2008 1:48 شام
خوش آمدید سمارا، امید ہیکہ آپ اس خوبصورت محفل سے نا امید نہیں ہوں گی، اور یہ بھی امید ہیکہ آپ بھی جلد ہی اس سنہری عمارت کی ایک سنہری اینٹ بن جائیں گی، جسکے بغیر عمارت کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے،
اللہ آپکو خوش رکھے ہمارے ساتھ آپکا ساتھ بہت دور تک رہے۔ آمین۔
پیاسا — جولائی 6، 2008 2:44 شام
خوش آمدید سمارا صاحبہ!
شمشاد — جولائی 7، 2008 8:04 شام
پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔
سمارا — جولائی 9، 2008 12:11 شام
پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔



تو ٹیوب لائٹ جلا لینی تھی شمشاد بھائی۔ کیسے ہیں آپ-
مغزل — جولائی 9، 2008 1:00 شام
1- اسلام آباد، پاکستان
2- 16 سال اور کچھ دن
3- گانے سننا، کھانا بنانا، اور بہت سارے شوق
4-کوئ خاص وجہ نہیں ہے-
5- سمارا کا مطلب تو مجھے بھی نہیں آتا، اگر آپ میں سے کسی کو پتا ہو تو پلیز بتا دیں-
خوش آمدید سمارا بی
یقیناً ہمارے تجربے کی بنا پر یہ محفل آپ کو اپنا اور محفل کو آپ اپنالیں گی۔
عمر میں آپ نے جو کچھ دن لکھے ہیں وہ کہیں۔365x20=7300دن تو نہیں ۔۔ یوں 16+20=36 سال ؟؟؟

شمشاد — جولائی 9، 2008 4:13 شام
لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہی تو چراغ جلائے تھے۔ ٹیوب لائٹ جلتی رہتی تو کیا ہی بات تھی۔