جی ہاں عالیجاہ بندے کا شمار سبزی خور میں ہوتا ہے
کیوں بھئی آپ گوشت کیوں نہیں کھاتے؟ سبزی خور ہیں کیا؟ اور ہاں کیا دعوتوں میں بھی گوشت سے پرہیز رہتا ہے؟
السلام علیکم:
جی محترم ، فی الحال تو سبزی پر گزارہ ہے۔ صرف ان ضیافتوں کو شرف حاضری و قبولیت سے نوازا جاتا ہے جہاں مابدولت کی پسند کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔امید ہے کہ آپ بھی اس نکتے کی روح کو سمجھ چکے ہوں گے کیونکہ بقول ملائکہ (نہ جانے ان کا تعلق نوری فرشتوں سے ہے یا ناری۔ یہ تو وہ بہتر بتا سکتی ہیں)اس محفل میں پڑھے لکھے لوگ ہیں۔
اور شاید آپ کا شمار بھی ان لوگوں کے زمرے میں آجائے!
جہاںتک آپ کے سوال کا تعلق ہے کہ مابدولت سبزی کیوں نہیں کھاتے تو ھم آپ کے سوال کو سوال ہی نہیں مانتے۔
کل آپ پوچھیں گے کہ شیر گوشت کیوں کھاتا ہے، ہاتھی سبزی خور کیوں ہے؟
کیوں ملائکہ آپ سبزی خور ہیں یا گوشت خور
اور شمشاد بھائی آپ؟