میرا نام علی محسن ہے اور میں ساہیوال میں رہتا ہوں۔ میرا پیشہ ڈیٹا انٹری ہے اور میں نے گریجوایشن کی ہوئی ہے۔
بہت بہت شکریہ جناب بس آپ دوستوں کی مدد سے ہی اس محفل میں شامل ہو سکوں گا۔
ساہیوال میں تو میں بھی رہتا ہوں اور محمد بلال اعظم صاحب بھی رہتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ کبھی ملے نہیں۔
کس جگہ ڈیٹا انٹری کرتے ہیں گھر میں؟؟؟
گریجوایشن سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔
جناب میں ساہیوال کے ایریا فریدٹاون میں رہتا ہوں
محفل پر اینٹری مبارک!
خوش آمدید علی محسن صاحب
زہے نصیب۔
میں یہاں سے ایم ایس سی فزکس کر رہا ہوں۔ اب تو پارٹ 2 ہے۔ سو آفیشلی تو پڑھ ہی رہا ہوں البتہ کافی سارے جونئیرز ان آفیشلی پڑھ بھی رہے ہیں
ماشاءاللہ۔ فری پیریڈ کونسا ہوتا ہے؟
11 بجے کے فراغت ہی ہے۔ اگر کوئی کام نہ ہو تو بس پھر گھر ورنہ کالج ہی۔