میں کر لیتی ہوں۔ آپ کو تو انٹر ویو بھی کرنا نہیں آیا
اوہ ہو! تو تم انٹرویو بھی کرلیتی ہو

لیں جی سوال۔ اب اس کے جوابات سعود لالہ، شمشاد لالہ اور فہیم لالہ کا دینا ضروری ہے نہیں تے فیررررررررررررررررر۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں تے فیررررررر، ناعمہ نے سب کو آئسکریم منگا کر کھلانی ہے کیا

1) وہ کونسی ایسی چیز ہے جو آپ کو اپنی طرف کھنچتی ہے چاہے آپ جتنی بار بھی دیکھ لیں؟
ہممممم،
ویسے تو کافی چیزیں ہوسکتی ہیں۔
لیکن ابھی جو چیز دماغ میں آئی، وہ حضرت خالید بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ پر بنایا گیا ایک ایڈ جس میں ان کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت دکھائی گئی ہے۔
2) زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار کیا؟
جس کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزرا اسی سے محبت ہوجاتی ہے
اور پھر جب وہ بچھڑ جاتے ہیں تو ان کی بہت یاد آتی ہے

3) دولت، شہرت کا کتنا نشہ ہے؟
یہاں تمباکو کا نشہ نہیں ہے اور تم دولت شہرت کی بات کرتی ہو

ویسے دولت کا اس حد تک کہ اپنی کسی جائز ضرورت کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔
ار شہرت کا اتنا کہ گھر سے باہر نکلنا دشوار نہ ہو

4) سب سے پسندیدہ موسم کو نسا ہے؟
راتیں سردیوں کی،
صبح اور شام بہارکی،
اور تیز چمکتی دھوپ گرمیوں کی دوپہر کی۔
5) جب آپ بہت خوش ہوتے ہیں تو سب سے پہلے کس کو اپنی خوشی بتانے کا دل کرتا ہے؟
اس کو جس کو اس خوشی کی بات سے خوشی ہو

6) جب اداس ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟
فیس بک اسٹیٹس مارتا ہوں کہ "اک انجان سی داسی چھائی ہے

اور چیٹنگ میں بھی یہی بات کہہ کر لوگوں کو پکاتا ہوں

7) خود سے ملنا اچھا لگتا ہے؟
ارے ہم سے ملنا بھی کسی اچھا نہیں لگ سکتا کیا

8 ) تنہائی پسند ہیں یا محفل اور دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کر کے اپنا فارغ وقت گزارتے ہیں؟
اس سسرے نیٹ نے شاید کچھ حد تک تنہائی پسند کرڈالا کہ اکثر فارغ وقت اب اسی کے ساتھ گزرتا ہے۔
ویسے ایسا بھی نہیں کہ ہم بالکل ہی تنہائی پسند ہوں، دوستوں، گھر والوں اور رشتے داروں کے ساتھ بھی اچھی ہلے گلے والی محفلیں مزے دار رہتی ہیں۔
9) کوئی ایسا واقعہ جس نے زندگی کا رخ ہی بدل دیا ہو؟
بھئی ایسا کوئی واقعہ دماغ میں نہیں ہمارے ابھی تو۔
10) محبت کے بارے میں کیا خیال ہے؟
محبت ہے کیا چیز ہم کو بتاؤ

ارے محبت تو جب جانوروں کو آپس میں ہوتی ہے تو حضرت انسان کو بھلا کیوں نہ ہو۔
اور جیسا کہ ہم نے کہا کہ ہم کو تو جس کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزرے اس سے ہی محبت ہوجاتی ہے

اپنے گھر والوں سے ظاہر ہے بے پناہ محبت ہے مجھے، اپنے رشتے داروں اپنے دوستوں اپنے جاننے والوں۔
اب تم جلدی اپنے لیے ایک بھابھی ڈھونڈو تاکہ کچھ محبت ان کے حصے میں بھی آجائے ایسا نہ ہو جب تک تم ڈھونڈو تب تک محبت سب میں بانٹ کر ختم کروں میں
