میں بھی کوشش کرتا ہوں سوالوں کے جواب دینے کی
1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
اعجاز مصطفٰی
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
فرذوق
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
پیار سے مجھے اعجاز ہی کہتے ہیں کیونکہ میں ایک اعجاز ہوں
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
اعجاز نام سے ہی
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
پتا نہیں جب بڑا ہو جاؤں گا تو بتا دونگا ویسے میرا خیال ہے کہ میں بڑا ہو گیا ہوں مگر بنا کچھ نہیں
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
میں نے ابھی تک لاہور نہیں دیکھا تو سمند کہاں سے دیکھوں گا اگر تو میں نے سمندر کا جائزہ لیا ہوتا تو آپ کو ضرور کچھ نہ کچھ بتا دیتا
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
کیونکہ ان کے درمیان اختلاف ہو جائے گا اگر یہ بڑھ جائے گے تو
کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
یہ کم ہے
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
میرا خیال ہے دریا چھوٹا نہیں ہوتا ہے اور لمبا بھی بہت ہوتا ہے ۔کہیں نہ کہیں تو چلی ہی جائیں گی
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جب تک خود کو نہ پا لو
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
میں بلی کا رشتہ لے کر جاؤنگا اور پھر آپ کو بتاؤں گا
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
وہ لوگوں کے سر میں اپنے پنجے جو مارتا ہے ۔ویسے مجھے بھی ایک بار پڑے تھے اس لیے مجھے اچھا نہیں لگتا ہے
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
میں نے ہمیشہ ٹرین کے اندر بیٹھ کر سفر کیا ہے
