مگر اسکے باوجود میری دوستیاں سنجیدہ لوگوں سے ہیں بوچھی باجو دوستی کرنے میں آپ خود پہل کرتی ہیں۔۔یا دوسری جانب سے پہل چاہتی ہیں؟
اللہ دین کا چراغ اُف کاش میرے اختیار میں ہو تو سب سے پہلے میں چار شادیوں پر پابندی لگاؤںبوچھی باجو مجھے امید تھی کہ آپ کا جواب مزے کا ہوگا۔۔۔لیکن توقع کے برعکس آپ کا جواب کافی سنجیدہ ہے۔۔۔پتہ نہیں مجھے اس ایشو پر بات کرنی چاہیئے یا نہیں۔۔۔اگر برا لگے تو مجھے پتہ ہے کہ آپ دل میں نہیں رکھتیں۔۔کہہ دیتی ہیں۔۔۔اس لیے ایک بار پھر کہہ دیجیئے گا۔ : )
پاکستان کی باون فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے۔۔۔جو دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔۔ایک وقت آئے گا کہ عورتوں کی تعداد دگنا ہوجائے گی۔۔۔رشتوں کا بننا مشکل ہوجائے گا۔۔۔اس لیے اسلام میں چار شادیوں کی گنجائش رکھی گئی۔۔۔۔۔۔لیکن ساتھ میں واضع طور پر حکم دیا گیا کہ وہ لوگ جھنیں یہ ڈر ہو کہ بیویوں کے مابین انصاف نہ رکھ سکیں گے۔۔۔وہ اس معاملے میں اللہ سے ڈریں۔
اب ہوتا یوں ہے کہ اکثر جگہ مرد حضرات صرف دل لگی کی خاطر دوسری شادی کرتے ہیں۔۔۔۔پہلی بیوی سے اجازت نہیں لیتے۔۔۔یوں پھر دونوں کےحقوق برابر نہیں رکھتے ۔۔۔اور اچھی بھلی زندگی برباد کرلیتے ہیں۔ایسے لوگ قابل سزا ہیں۔ لیکن کچھ بیمار ذہینت کے لوگوں کی خاطر ہم اللہ تعالیٰ کے حکم کو غلط نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی اسے بدلنے کا سوچ بھی سکتے ہیں-
آپ الادین کے جن سے یہ فرمائش کیجیئے گا کہ جو لوگ نیک سیرت بیوی چھوڑ کر خوبصورت گناہگار بیویاں تلاش کرتے ہیں۔۔ایسے سارے لوگوں کو اٹھا کر آپ کے پاس لائے ۔۔۔اور پھر آپ انہیں کنویں میں گرا دیں یا دیوار میں چنوا دیں یہ آپ کی مرضی۔
میں نیند میں بھی ہوتی ہوں تو الرٹ رہتی ہوں سوتے میں بھی میرے حواس جاگتے رہتے ہیں سو گھر میں ہلکی سی آہٹ بھی ہو تو فورا آنکھ کھل جاتی ہے ۔ہاؤ لکی یو آر۔۔۔
میں تو گدھے گھوڑے بیچ کر بہت گہری نیند لیتی ہوں لیکن خراٹے نہیں۔۔۔میرا منہ بہت سختی سے بند ہوتا ہے۔
باجو پھر آپ کی نیند پوری کس طرح ہوتی ہے۔۔؟ سو کر اٹھنے پر ریلیکس محسوس کرتی ہیں۔۔؟
امن میں نے کبھی سوتے میں آج تک خواب نہیں دیکھے تو جاگتی آنکھ سے کیسے نظر آئے گے ہیںںں خواب بھی نہیں دیکھتیں۔۔۔۔

اچھا سوچتی زیادہ ہیں یا کم کم۔۔؟؟؟؟؟
مگر میرا لڑنے کے اسٹائل میں کچھ نہیں صرف میں بولتی تیز ہوں ۔ وہ تو میرا ویسے بھی بولنے کی سپیڈ فاسٹ ہے ۔ لڑوں بھی تو زبانی کلامی لڑتی ہوں ۔ اور کوئی سٹائل نہیں اچھااااااا یعنی نو مکا، نو
آپ مجھے بالکل بھی لڑاکو نہیں لگی تھیں۔۔۔بس میں نے تو ویسے ہی پوچھ لیا تھا
پلیز ، اب یہاں سب کھیلتے کودتے ہیں نا امن اور سوال مت پوچھیں مجھے یہ بڑی مصیبت لگتی ہے ۔چلیں جناب کچھ دن کی چھٹی دی جاتی ہے۔۔۔آپ تھوڑی خوشی منا لیں۔۔۔میں پھر آجاؤں گی۔