انٹرویوانٹرویو ود دوست

امن ایمان — فروری 18، 2007 12:24 شام
جی میں ایک بار پھر یہاں۔۔۔اور اگر آپ اب سیدھی طرح یہاں نہ آئے تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا اچھا ۔۔ :twisted:
ہ دوسری جگہوں پر پوسٹس کرنے کے لیے آپ کے پاس وقت ہوتا ہے۔۔صرف یہاں نہیں جھانکتےاسکی کوئی خاص وجہ۔۔؟
ہ دنیا کی کوئی ایسی چیز ( انسان بھی ہوسکتا ہے) جس سے آپ بہت ڈرتے ہوں۔۔؟
ہ خواب دیکھتے ہیں۔۔؟
ہ جاگتی آنکھوں سے دیکھا گیا کوئی خواب جو سچ ہوگیا۔۔؟
ہ گھر میں ڈانٹ کس سے سب سے زیادہ کھاتے ہیں؟
ہ اگر آپ کو ایک دن کے لیے محفل کا ایڈمن بنا دیا جائے تو آپ کون سی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کریں گے،اور آپ کا اصلاحی ایجنیڈہ کیا ہوگا ۔۔؟
ہ لگے ہاتھوں آپ کو ایک دن کی بادشاہت بھی عنایت کرتی ہوں۔۔تو جناب بادشاہ سلامت آپ اپنی رعایا کی بہتری کے لیے کون سی قابلِ ذکر خدمات سرانجام دیں گے۔۔؟
ایک ضروری اطلاع ۔۔ مجھ سے بنا کررکھیے گا۔۔اس میں آپ ہی کی بھلائی پوشیدہ ہے ورنہ۔۔۔ :p
دوست — فروری 18، 2007 1:27 شام
عزیزہ نئے لوگوں کے انٹرویو کرو ہمارے انٹرویو میں کیا رکھا ہے
ابھی نہ راکھ کریدو ابھی اپنے بس سے باہر ہے خود آشکار کرنا
امن ایمان — فروری 19، 2007 12:49 شام
دوست نے کہا:
عزیزہ نئے لوگوں کے انٹرویو کرو ہمارے انٹرویو میں کیا رکھا ہے
ابھی نہ راکھ کریدو ابھی اپنے بس سے باہر ہے خود آشکار کرنا

اےےےے عزیزہ یہ آپ کون محترمہ ہیں۔۔؟ :shock: دیکھ نہیں رہیں دو معزز رکن محفل آپس میں گفت و شنید فرمارہے ہیں۔۔خبردار جو اب درمیان میں آکر ہمیں ڈسٹرب کیا تو۔۔ :evil: جاؤ اور نئے لوگوں سے بات کرو۔
شاکر آپ فکر نہ کریں میں نے عزیزہ کو اچھا خاصا ڈانٹ دیا ہے۔۔اب آپ اور میں یہاں آرام سے بات کرسکتے ہیں۔۔تو بس پھر اب جلدی سے آئیں اور ان سوالات کے جواب لکھیں۔: )
دوست — فروری 19، 2007 4:40 شام
جی آپ کو ہی احترام سے مخاطب کیا گیا تھا۔ :roll:
سیدہ شگفتہ — فروری 19، 2007 11:21 شام
امن ایمان نے کہا:
اےےےے عزیزہ یہ آپ کون محترمہ ہیں۔۔؟ :shock: دیکھ نہیں رہیں دو معزز رکن محفل آپس میں گفت و شنید فرمارہے ہیں۔۔خبردار جو اب درمیان میں آکر ہمیں ڈسٹرب کیا تو۔۔ :evil: جاؤ اور نئے لوگوں سے بات کرو۔
شاکر آپ فکر نہ کریں میں نے عزیزہ کو اچھا خاصا ڈانٹ دیا ہے۔۔اب آپ اور میں یہاں آرام سے بات کرسکتے ہیں۔۔تو بس پھر اب جلدی سے آئیں اور ان سوالات کے جواب لکھیں۔: )

:) :)
---------------------------------------
شاکر ، انٹرویو تو مکمل کریں ، یہ ادھورا کیوں چھوڑ رہے ہیں 8)
شمشاد — فروری 19، 2007 11:27 شام
شاکر بھائی کب تک بچیں گے؟ یہ امن چھوڑنے والی نہیں ہے۔ خیریت اسی میں ہے جیسے بھی جواب دے کر اسے رخصت کریں۔
دوست — فروری 20، 2007 3:15 صبح
ابھی موڈ نہیں ہے ۔ اس لیے تو کہا تھا کہ ذرا ٹھہر جائیں۔ :(
شمشاد — فروری 20، 2007 10:53 صبح
امن یہ شاکر بھائی تو پھر ٹرخا رہے ہیں، کوئی اور طریقہ سوچنا پڑئے گا۔
امن ایمان — فروری 22، 2007 1:38 شام
انکل۔۔عزیز انکل یہ دیکھیں آپ کے بیٹا جی کتنے بدتمیز ہوتے جارہے ہیں ۔۔ان سے دو انتہائی معزز ( دو نہیں تین میں بھی تو معزز ہی ہوں :) ) لوگ کچھ سوال پوچھ رہے ہیں۔۔اور وہ ہیں کہ جواب ہی نہیں دے رہے۔۔۔ آپ نے ایویں اُن کو پڑھانے میں اتنے پیسے ضائع کیے۔۔وہ تو لکھنا،پڑھنا بلکہ سوچنا بھی بھول گئے ہیں :(
دھند کے پیچھے — فروری 22، 2007 1:40 شام
میں‌بھی دوست سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں!
وہ یہ کے سالگرہ کا کیک کہاں ہے :D
شمشاد — فروری 22، 2007 2:41 شام
امن ایمان نے کہا:
انکل۔۔عزیز انکل یہ دیکھیں آپ کے بیٹا جی کتنے بدتمیز ہوتے جارہے ہیں ۔۔ان سے دو انتہائی معزز ( دو نہیں تین میں بھی تو معزز ہی ہوں :) ) لوگ کچھ سوال پوچھ رہے ہیں۔۔اور وہ ہیں کہ جواب ہی نہیں دے رہے۔۔۔ آپ نے ایویں اُن کو پڑھانے میں اتنے پیسے ضائع کیے۔۔وہ تو لکھنا،پڑھنا بلکہ سوچنا بھی بھول گئے ہیں :(

شاکر بھائی معاملہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ شکایت آپ کے والد محترم تک پہنچا ہی چاہتی ہے۔
راسخ کشمیری — فروری 22، 2007 8:56 شام
دوست نے کہا:
ابھی موڈ نہیں ہے ۔ اس لیے تو کہا تھا کہ ذرا ٹھہر جائیں۔ :(

جواب دینے میں مدد چاہو تو بندہ حاضر ہے :p
ماہ وش — فروری 22، 2007 9:08 شام
بندہ راسخ‌حاضر ہوووووووووو
راسخ کشمیری — فروری 22، 2007 9:39 شام
حاضر جناااااااااااااااااب
جو بھی بولوں گا سچ بولوں
سچ کے سوا کچھ نہ بولوں گا :p
ماہ وش — فروری 23، 2007 12:05 صبح
شکر ہے آ‌گئے ورنہ ناقابل ضمانت وارنٹ‌ گرفتاری جاری کر دئے جاتے :wink:
دوست — فروری 23، 2007 8:50 صبح
بولیں بولیں مجھے خوشی ہوگی۔
:D
امن ایمان — فروری 23، 2007 11:59 صبح
اللہ ۔۔شاکر آپ کس مٹی کے بنے ہوئے ہیں۔۔؟ :evil: اگر آپ اتنے ہی اچھے ہیں تو ذرا آج انکل کو یہ ٹاپک پڑھائیں۔۔۔اور پھر وہ جو کہیں گے وہ یہاں لکھتے جایے گا۔۔۔ایمانداری سے کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ انکل کو ٹائپنگ نہیں آتی۔
اور دیکھیں ذرا اتنے اچھے بچے آپ کو مدد کی آفر بھی کررہے ہیں۔۔پر آپ ہیں کہ سنتے ہی نہیں۔
راسخ کشمیری — فروری 27، 2007 12:22 شام
ماہ وش نے کہا:
شکر ہے آ‌گئے ورنہ ناقابل ضمانت وارنٹ‌ گرفتاری جاری کر دئے جاتے :wink:

تو کیا ہونا تھا!
میرے پاکستان میں مٹھی گرم کرکے بہت کام نکل جاتے ہیں :D
اللہ بچائے!
شمشاد — فروری 27، 2007 3:34 شام
شاکر بھائی اب ایسے بھی کیا نخرے کرنا؟ اب تو جواب دے ہی دیں۔
بدتمیز — فروری 27، 2007 3:38 شام
شاکر تم ایسے نخرے کر رہے ہو جیسے تمہیں سینڈل پہننے کو کہا جا رہا ہو۔
اگر نہیں موڈ تو صاف کہہ ڈالو کے سوالات نہ کئے جائیں ایسے ہی لوگوں کو پیچھے مت لگاؤ۔ اور لوگ بھی ایسے پیچھے پڑ گئے ہیں مٹی ڈالیں اور باقی انٹرویوز پر توجہ دیں وہاں دور دور تک کوئی نظر نہیں آ رہا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D8%AF-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA.4371/page-5