محب علوی نے کہا:
نبیل نے کہا:
یہاں میں بھی فرزانہ سے ایک سوال پوچھنا چاہوں گا۔ وہ جب بھی آئیں، اس کا جواب دے دیں۔
آپ آخر اپنے چائے کے کپ کو کی بورڈ سے دور کیوں نہیں رکھتیں؟
نبیل سوال تو بروقت اور براہ راست کر دیا مگر چائے سے چاہ کا تقاضا نبھائے یا کی بورڈ بچائیں ، ویسے چائے کے علاوہ جوس ، کوک اور مشروب بھی کی بورڈ کا حال احوال پوچھتے رہتے ہیں اکیلی چائے ہی گنہگار نہیں۔
مجھے تو لگتا ہے کہ فرزانہ کا پی سی پچھلے دور کے عاشقوں کا صحبت یافتہ جو محبوب کے دیدار کے لیے دن گنتے تھے اور وصل کے دن طاقت دیدار نہ پاکر ہوش سے بیگانے ہوجاتے تھے پھر کئی دن بعد ہوش میں آتے اور پھر ایک جھلک دیکھ کر دوبارہ دیوانے ہوجاتے۔
نبیل

آج کل آپ کس موڈ میں ہیں؟
کیا ہمیشہ اسی موڈ میں رہ سکتے ہیں؟
میرا ‘‘پی سی‘‘ خراب نہیں ہے، بی ٹی کا جو نیا پیکج لیا ہے اس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی کچھ پرابلم چل رہی ہے۔
محب، تمہارے سوال، اف
ایک سوال، پچھلے صفحے پر لکھا ہے سینکڑوں سوال

ابھی تک سوال کر کر کے دل نہیں بھرا؟
جبھی مادہ نے جواب دے دیا، اوپس میرا مطلب ہے معدے نے جواب دے دیا
میں تو سمجھی تھی کہ اعجاز صاحب اور مابدولت شاعر ہونے کے ناطے وہ سارے کام کرتے جو تم لکھتے ہو!
مجھے یقین ہے کہ تم Shair in Disguise ہو
