بینگن کا بھرتہ واؤؤؤ میرا پسنیدہ ، کل میں بھی بناتی ہوں اچھا ہوا کل کا آج ہی سوچ لیا ، اب کل یہ نہیں سوچنا پڑے گا آج کیا پکاؤں ؟ بناوں؟

ناراض کیوں تھیں، ئیہاں نہیں تو ذ پ سے تو بتا دو تاکہ میں اپنی طرف سے وضاحت دے سکوں۔۔
اب جوابات:
ہ آپ سیاست میں کس حد تک دلچسپی رکھتے ہیں۔۔؟
نہیں، سیاست سے تو میں دور بھاگتا ہوں۔ سے ذلیل پیشہ سمجھتا ہوں
ہ اگر حکومتِ وقت کوئی عہدہ عنائیت کرنا چاہیے تو آپ کی چوائس کیا ہوگی۔۔؟
سرکاری عہدے پر تو میں شروع ہی سے ہوں بھئ۔ ہاں اگر مراد وزارت وغیرہ سے ہے تو
پہلے تو قبول کرنے سے انکار۔ پھر اگر مجبور کر ہی دیا جاؤں تو تعلیمی شعبے کی سربراہی قبول کرن پسند کروں گا۔
ہ اپنے ملک کیاچیز بہت اچھی لگتی ہے۔۔؟
یہاں کی بوقلمونی۔ اسلام مخالف ماحول تو ساری دنیا میں ہی ہے لیکن ہندوستان کے بیشتر عوام میں یہ احساس نہیں ہے۔ کم از کم مجھے تو ہر جگہ بہت اہمیت دی جاتی رہی ہے اور میری صلاحیتوں کی تعریف ہی کی جاتی ہے۔ خیر، یہاں کے مختلف کلچر زبانیں سب مجھے بہت متاثر کرتہ رہی ہیں اور اسی وجہ سے اتنی زبانیں بول سمجھ سکتا ہوں۔
ہ اعجاز چا اگر ایک دن کی بادشاہت مل جائے تو آپ کیا کیا کام کرنا چاہیں گے۔۔؟
دنیا سے غریبی مٹانے کے لئے جو کچھ کر سکا، کروں گا۔ ورنہ ممکن ہے کہ وقت آ نے پر میں بھی دوسرے حکمرانوں کی طرح غریبوں کو ہی مٹانے کا انتظام کر ڈالوں!!
ہ ملکی الیکشن میں آپ ووٹ کاسٹ کرتے ہیں یا نہیں۔۔؟
ضرور، اور بہت سوچ سمجھ کر کسی فرقہ وار جماعت یا شخص سے بچ کر۔
ہ ملکی اور پاکستان کے حالات پر نظر رکھتے ہیں؟
ہند۔۔۔ ہاں، پاکستان۔۔ نہیں۔ مھر اتنا بھی نہیں کہ محض اسی کی باتیں کروں۔
اور بوچھی، آئندہ مٹھائ کے بدلے بیگن کا بھرتا بھی چلے گا!!