انٹرویوانٹرویو وِد جیہ

شمشاد — ستمبر 23، 2006 10:49 صبح
جیہ نے کہا:
سوری سوری سوری
شمشاد بھائ آپ تیار ہو جایئں امن غصے میں ہیں

یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ غصہ ویسے بھی حرام ہے اور پھر رمضان میں، روزہ خراب ہو جائے گا۔ :wink:
جیہ — ستمبر 23، 2006 11:17 صبح
غصہ تو حرام ہے ہی مگر غصہ دلانا تو اس سے بھی بری بات ہے۔
بے چاری کو گنجی کہا۔ حالانکہ وہ گنجی نہیں بس ہیئر سٹائل ہی کچھ ایسا ہے کہ دور سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں تو بھاگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں امن و ایمان (سوری امن و امان ) کا مسئلہ نہ بن جائے :lol:
شمشاد — ستمبر 23، 2006 11:24 صبح
اچھا جی اب یہ لیکچر شروع، ویسے چٹیا کھنچنی کس نے شروع کی تھی بی جمالو :wink:
جیہ — ستمبر 23، 2006 11:43 صبح
شمشاد آپ کا پہلا روزہ ہے اور ابھی سے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چڑچڑا پن؟؟
شمشاد — ستمبر 23، 2006 11:56 صبح
جیہ نے کہا:
شمشاد آپ کا پہلا روزہ ہے اور ابھی سے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چڑچڑا پن؟؟

میرا تو پہلا روزہ ہے اور تم روزے شروع ہونے سے پہلے ہی ۔۔۔۔۔۔
یہ خالی “ شمشاد “ کیوں لکھا؟؟؟
اور ہاں میں کبھی بھی چڑچڑاہٹ کا شکار نہیں ہوا۔
(ابھی میں جا رہا ہوں کہ مجھے افطاری بنانی ہے)
جیہ — ستمبر 23، 2006 12:06 شام
ارے ہے کوئ جو مجھے دو تھپڑ مارے ۔ مجھ نگوڑی سے بھائ لکھنا چھوٹ گیا۔۔۔۔
یا اللہ اب کیا ہوگا؟ شمشاد بھائ تو غصے میں چل دیئے
مجھے تو رہ رہ کر وہ ڈائیلاگ یاد آرہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
“ تیرا کیا ہوگا کالیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟“ :eek:
شمشاد — ستمبر 23، 2006 12:10 شام
میں سمجھا تھا کہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی دماغ پر اثر ہو گیا۔ خیر کوئی بات نہیں۔ بھول چوک ہو ہی جاتی ہے۔ اور میں غصے میں بالکل نہیں ہوں۔
جیہ — ستمبر 23، 2006 12:14 شام
ہاں آپ کو غصہ کیوں آئے گا ۔ شیطان جو باندھ دیا گیا ہے۔
شمشاد بھائ بھائ کیئ ایک سوال آپ سے ۔۔۔۔۔۔
رمضان میں سحری اور افطاری میں کیا کھانا پسند ہے
اور۔۔۔۔
تراویح مسجد جاکر پڑھتے ہیں یا گھر پر؟
شمشاد — ستمبر 23، 2006 5:20 شام
افطاری میں :
کھجور سے افطاری اس کے بعد پکوڑے، فروٹ چاٹ، چنا چاٹ، ٹھنڈا میٹھا شربت اور آخر میں گرما گرم چائے۔
یہاں مغرب کی اذان اور نماز میں کم از کم پندرہ منٹ کا وقفہ ہوتا ہے تو افطاری خوب ڈٹ کر ہو جاتی ہے نماز سے پہلے۔
اور سحری میں جو مل جائے، پراٹھا، کوئی بھی سالن یا دہی اور آخر میں پھر وہی یعنی کہ چائے۔
اور ہاں تراویح ہم سب مسجد میں ہی جا کر پڑھتے ہیں۔
ماوراء — ستمبر 23، 2006 5:33 شام
شمشاد نے کہا:
افطاری میں :
کھجور سے افطاری اس کے بعد پکوڑے، فروٹ چاٹ، چنا چاٹ، ٹھنڈا میٹھا شربت اور آخر میں گرما گرم چائے۔

:shock: اتنے چیزیں کیا ایک افطاری کے بعد کھاتے ہیں۔؟
میں بھی امی سے کہتی ہوں کہ میں نے افطاری میں اتنی ہی چیزیں کھانی ہیں۔
میں تو ویسے ہی کل کا سوچ سوچ کر ہلکان ہو رہی ہوں۔ :?
شمشاد — ستمبر 23، 2006 5:37 شام
افطاری کے بعد نہیں افطاری میں ہی کھاتا ہون اور پکوڑوں کے علاوہ دو ہی تو چیزیں ہیں فروٹ اور چنا چاٹ، تو کیا یہ زیادہ ہیں :?
ماوراء — ستمبر 23، 2006 8:16 شام
کھجور، پکوڑے، چنا اور فروٹ چاٹ یہ سب کیا کم ہیں۔ :roll:
شمشاد — ستمبر 23، 2006 8:18 شام
بہت ہی کم ہیں، بلکہ یہ تو افطاری کی ابتدائی چیزیں گِنی جاتی ہیں۔
ویسے تم کیا کیا بنا رہی ہو کل افطاری میں؟
شمشاد — ستمبر 25، 2006 11:04 شام
جیہ سے ایک سوال :
ذرا جلدي سے بتایئے كہ بلي ہر وقت مياوٴں (ميں آوٴں) ہي كيوں كہتي ہے، ميں جاوٴں كيوں نہيں كہتي؟
جیہ — ستمبر 26، 2006 4:58 صبح
شمشاد بھائ ۔ لگتا اس بار رمضان میں گرمی کچھ زیادہ ہی ہے جو اس طرح سوالات پوچھ رہے ہیں۔
بلی نہ میں میں آؤں کہتی ہے نہ میں جاؤں بلکہ وہ تو ہر وقت کہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“ میاں آؤ“ :lol:
شمشاد — ستمبر 26، 2006 5:41 شام
میں آؤں یا میاں آؤ - ایک ہی بات ہوئی ناں :wink:
شمشاد — ستمبر 26، 2006 5:50 شام
جیہ نے کہا:
شمشاد بھائ ۔ لگتا اس بار رمضان میں گرمی کچھ زیادہ ہی ہے جو اس طرح سوالات پوچھ رہے ہیں۔
بلی نہ میں میں آؤں کہتی ہے نہ میں جاؤں بلکہ وہ تو ہر وقت کہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“ میاں آؤ“ :lol:

جیہ یہاں روزے کا بالکل بھی پتہ نہیں چلتا اور ویسے بھی اب یہاں موسم خاصا بدل گیا ہے۔ گرمی کی شدت خاصی کم ہو گئی ہے۔
ایک تو میں اتنی مشکل سے خاص خاص سوال ڈھونڈ کے لاتا ہوں اور تم اسے رمضان اور گرمی کا اثر ثابت کرنے پر تُلی ہوئی ہو۔
بلی ہر وقت “ میں آؤں - میں آؤں “ اس لیے کہتی ہے کہ کوئی آنے دے اور وہ ہر وقت مرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔ سمجھ آئی کہ نہیں :wink:
جیہ — ستمبر 26، 2006 6:14 شام
سمجھ آگئ شمشاد بھائ
(ویسے آپس کی بات ہے ایمان۔ بالکل سمجھ میں نہیں آئی شمشاد بھائ بھائ کی بات۔ مگر بتانا نہیں انہیں۔ ورنہ سمجیں کہ کٹی۔۔۔۔)
شمشاد — ستمبر 26، 2006 7:26 شام
کوئی بات نہیں آ جائے گی سمجھ ۔
تھوڑا وقت لگے گا۔
محب علوی — ستمبر 26، 2006 9:33 شام
ایک سوال میں بھی کر لوں
خدا گنجی کو ناخن کیوں نہیں‌دیتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اور بھی محاورہ ہے گنجی پر مگر وہ پھر سہی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D8%AC%DB%8C%DB%81.3694/page-11