انٹرویوانٹرویو وِد جیہ

شمشاد — نومبر 1، 2006 10:46 صبح
جیہ نے کہا:
صحیح کہا آپ نے شمشاد بھائ۔ اگر آپ جیسے بزرگ نہ ہوتے تو ہم جیسے نوجوان لڑکیاں کیا کرتے۔ :lol:
کتنی سچی کہاوت ہے پشتو کی کہ“ اللہ بزرگ چڑیوں کے بھی نا مارے“ :wink:

اب ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے۔ اور ہاں تم بھی اب بڑی ہو جاؤ کہ ساری عمر چھوٹی ہی رہنا ہے۔
جیہ — نومبر 1، 2006 10:52 صبح
اگر میں بڑی ہوگئ تو آپ کے مذاق کا نشانہ کون بنے گا؟
شمشاد — نومبر 1، 2006 10:54 صبح
جیہ نے کہا:
اگر میں بڑی ہوگئ تو آپ کے مذاق کا نشانہ کون بنے گا؟

توبہ اللہ میری، میں اور تمہارا مذاق، سراسر الزام ہے مجھ معصوم پر۔ اور ویسے بھی تمہاری ناراضگی کا خطرہ میں تو مول نہیں لے سکتا۔
جیہ — نومبر 1، 2006 10:57 صبح
کوئ بات نہیں شمشاد بھائ بس ذرا خیال ہے کہ میرا دل نازک ہے :cry:
:lol:
شمشاد — نومبر 1، 2006 3:10 شام
جیہ نے کہا:
کوئ بات نہیں شمشاد بھائ بس ذرا خیال ہے کہ میرا دل نازک ہے :cry:
:lol:

یہی تو اصل وجہ ہے کہ ناراضگی مول نہیں لے سکتا ۔
ماہ وش — جنوری 20، 2007 1:20 صبح
جیہ جیا دکھانے والی باتیں‌نہ کیا کرو نہ ۔۔ شمشاد چاچو کا مقصد تمہارا دل دکھانا نہیں‌ تھا ، وہ کہہ رہے تھے کب تک ٹین رہو گی ، چار سال پہلے بھی نائن ٹین تھیں‌ اب تو کچھ بڑی ہو جاو ،، کھیکھیکھیکھیکھیکھی
شمشاد — جنوری 23، 2007 4:15 شام
اب تو یہ دھاگہ مقفل ہی کر دینا چاہیے کہ اب جیہ تو آئے گی نہیں اس محفل میں :cry:
ماوراء — جنوری 23، 2007 4:17 شام
شمشاد بھائی یہ دھاگہ مقفل کیوں کر دیں۔ ہم یہاں جیہ کے بارے میں باتیں کر سکتے ہیں۔ اور یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ جیہ واپس آ جائیں۔ امید تو رکھنی چاہیے نہ۔ :)
ڈاکٹر عباس — جنوری 23، 2007 4:37 شام
اس دھاگے کو مقفل بالکل نہیں ہونا چاھئے۔
شمشاد — جنوری 23، 2007 4:59 شام
ماوراء نے کہا:
شمشاد بھائی یہ دھاگہ مقفل کیوں کر دیں۔ ہم یہاں جیہ کے بارے میں باتیں کر سکتے ہیں۔ اور یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ جیہ واپس آ جائیں۔ امید تو رکھنی چاہیے نہ۔ :)

اللہ کرئے کہ واپس آ جائے لیکن باجو کی پوسٹ پڑھ کر لگتا تو نہیں کہ وہ آئے گی۔
شمشاد — جنوری 23، 2007 5:04 شام
ڈاکٹر عباس نے کہا:
اس دھاگے کو مقفل بالکل نہیں ہونا چاھئے۔

جو حکم جناب ڈاکٹر صاحب۔ چاہتا تو میں بھی نہیں لیکن ۔۔۔۔
شمشاد — مئی 16، 2007 11:58 صبح
یہ لیجیئے اس دھاگے کا قفل کھول دیا ہے۔
اب سب سے پہلا سوال بھی میرا۔
ہاں تو جیہ اتنے دن محفل کے بغیر کیسے جی لیا؟
علمدار — مئی 16، 2007 12:12 شام
کافی عرصے بعد واپس آئیں ہوں تو خوش آمدید- :welcome:
ڈاکٹر عباس — مئی 16، 2007 12:22 شام
ماوراء نے کہا:
شمشاد بھائی یہ دھاگہ مقفل کیوں کر دیں۔ ہم یہاں جیہ کے بارے میں باتیں کر سکتے ہیں۔ اور یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ جیہ واپس آ جائیں۔ امید تو رکھنی چاہیے نہ۔ :)

آخر ماورا کی امید پوری ہوئی نا شمشاد بھائی۔
جیہ — مئی 16، 2007 1:36 شام
شمشاد نے کہا:
یہ لیجیئے اس دھاگے کا قفل کھول دیا ہے۔
اب سب سے پہلا سوال بھی میرا۔
ہاں تو جیہ اتنے دن محفل کے بغیر کیسے جی لیا؟

شکریہ قفل کھولنے کا، مگر سب سے پہلے تو ماؤرا اور ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کروں کہ انہوں نے اس تانے بانے کی مقفل کرنے کی مخالفت کی۔
سسٹر ماؤرا تھینک یو
عباس بھائ بہت شکریہ
اب آتی ہوں شمشاد بھائ کے سوال کی طرف۔۔
شمشاد بھائ محفل کے بغیر میں کیسی رہ سکتی تھی۔۔۔ راز کی بات بتاؤں کسی کو کہنا نہیں۔۔۔۔ پہلے تو صاحب کے مردانہ نام سے نئ رجیسٹریشن کی ۔ مگر کسی نے خاص لفٹ نہیں دی تو پھر خفیہ ہوکر ہر روز آتی اور آپ سے کی باتیں پڑھ کر محظوظ ہوتی۔( ایک دن تو نبیل بھائ نے خفیہ حالت میں دیکھ بھی لیا تھا اور ذ پ بھی بھیجا تھا) اور افسوس بھی ہوتا کیوں کہ میں آپ سب سے بات نہیں کر سکتی تھی۔ پابندی جو تھی مجھ پر۔ اب بابا نے اجازت دے دی ہے۔ مگر ایک فائدہ ہوا کہ اس غیر حاضری میں نسخہ حمیدیہ پر دل جمعی سے کام کرنے کا موقع ملا۔
سچی بات تو یہ ہے کہ میں اہل محفل کو نہیں بھلا سکتی تھی۔
جیہ — مئی 16، 2007 1:40 شام
علمدار نے کہا:
کافی عرصے بعد واپس آئیں ہوں تو خوش آمدید- :welcome:

بہت بہت شکریہ علمدار صاحب :aadab:
سیدہ شگفتہ — مئی 16، 2007 1:44 شام
جویریہ بابا کو شکریہ پہنچا دیں ہماری جانب سے !
جیہ — مئی 16، 2007 1:50 شام
میں تو پہنچا دوں گی۔ مگر بقول غالب
غالب تمہیں کہو کہ ملے گا جواب کیا
مانا کہ تم کہا کیے اور وہ سنا کیے
تیشہ — مئی 16، 2007 2:44 شام
ہیلو جیہ ! سلام ن ویلکم بیک ۔
زیک — مئی 16، 2007 4:55 شام
ویلکم بیک جیہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D8%AC%DB%8C%DB%81.3694/page-16