انٹرویوانٹرویو وِد جیہ

ابن سعید — دسمبر 7، 2009 8:41 صبح
ہم پاگل ہیں جو اپنی پیاری سی جویریہ بٹیا کو ہمارے منھ میں خاک، مردہ سمجھیں اور وہ بھی گڑا ہوا۔
مغزل — دسمبر 7، 2009 9:02 صبح
مگر میں تو سمجھوں گا اور مجھے روکنے والا کوئی نہیں ، ہاہہاہاہا
جیہ کیپ اٹ اپ ۔۔ شاباش
مدرس — دسمبر 18، 2009 3:02 شام
محترمہ جویرییہ صا حبہ
السلام علیکم
بہت دیر سے آمد ہو ئی معذرت چا ہتا کہ شایان شان استقبال و تہنیت نہیںہو سکا
بہر حال خوش آمدید اور مبارک ہو یہ انٹر ویو
لیکن آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہو ئی میں بھی الحمد للہ کا فی حد تک پشتو میں بات کر لیتا ہوں
بچپن سے ہی دوستی پٹھا نوں سے رہی اور آج تک ہے
رحمن بابا کے اشعار رکشہ ٹیکسی وغیرہ پر دیکھتا ہوں‌تو پڑھ بھی لیتا ہوں سمجھ بھی لیتا ہو ں
جیہ — دسمبر 19، 2009 7:15 صبح
شکریہ استاد مکرم۔ معذرت کی ضرورت ہی نہیں اس انٹرویو کو ختم ہوئے دو سال سے زیادہ کا عرضہ گزر چکا ہے تو آپ مکلف ہی نہیں۔
خوشی ہوئی کہ محفل پر ایک اور پشتو جاننے والا مل گیا ہے۔ ویسے محترم رکشوں گاڑیوں پر رحمان بابا کے نام سے لکھے گئے اکثر اشعار جعلی ہوتے ہیں۔ رحمان بابا کی شاعری بہت بلند اور آفاقی ہے۔
مدرس — دسمبر 19، 2009 1:58 شام
ویسے میں نے ابھی تک حکمت والے اشعار ہی پڑھے ہیں بازاری شعر کو ئی نہیں پڑھا
کراچی کی بات کررہا ہوں‌
مغزل — دسمبر 25، 2009 8:43 شام
رحمان بابا کی چہیتی کبھی کلام بھی پیش کردیا کرو ۔ بابا کا۔ترجمہ کے ساتھ
حمنہ — جنوری 31، 2010 6:27 شام
جیہ اس سے پہلے کتنی بار انٹرویو دے چکی ہیں
ماشااللہ
بہت خوبصورت انداز میں سب سوالوں کا جواب دیا
:applause::surprise::applause:
شمشاد — جنوری 31، 2010 6:30 شام
جیہ کا اب تک یہ اردو محفل پر پہلا اور آخری انٹرویو ہے۔
حمنہ — جنوری 31، 2010 6:33 شام
جیہ کا اب تک یہ اردو محفل پر پہلا اور آخری انٹرویو ہے۔

اس میں انہوں نے سب کچھ تو بتا دیا اور کیا پچھنا باقی ھے
مجھ سے جتنی بار بھی لیا جائے میں دوں گی
کوئی لیتا ہی نہیں
شمشاد بھائی آپ ہی لے لیں
ہاہاہاہاہا
فہیم — جنوری 31، 2010 6:43 شام
نہیں شمشاد بھائی کو نہ کہیں ایسے کام کے لیے۔
ابھی تک جس نے بھی انٹرویو لینے کا کام کیا۔
وہ بعد میں محفل میں نہ رہا۔
جیہ — فروری 1، 2010 4:13 صبح
جیہ اس سے پہلے کتنی بار انٹرویو دے چکی ہیں
ماشااللہ
بہت خوبصورت انداز میں سب سوالوں کا جواب دیا
:applause::surprise::applause:

شکریہ حمنہ۔ آپ کو جوابات اچھے لگے مگر اب تو مجھے بچگانہ لگتے ہیں۔
فہیم — فروری 1، 2010 4:45 صبح
شکریہ حمنہ۔ آپ کو جوابات اچھے لگے مگر اب تو مجھے بچگانہ لگتے ہیں۔

لیں جی۔
ایویں ہی خود کو دادی اماں ثابت کرنا چا رہی ہیں:p
شمشاد — فروری 1، 2010 5:21 صبح
تو یہ کسی دادی اماں سے کم ہے کیا؟
dxbgraphics — فروری 1، 2010 7:03 صبح
آلینے دیں خوربی بی کو
شمشاد — فروری 1، 2010 7:07 صبح
میں اس کے آنے سے پہلے ہی پتلی گلی سے نکل لیتا ہوں۔
جیہ — فروری 1، 2010 8:00 صبح
کوئی بات نہیں شمشاد بھائی۔
ابن سعید — فروری 1، 2010 8:02 صبح
خبردار جو کسی نے ہماری جویریہ بٹیا کو بوڑھی کہا! ایسا کہنے والے کی خیر نہیں‌ہوگی خواہ وہ جویریہ بٹیا خود ہی کیوں نہ ہوں۔
جیہ — فروری 1، 2010 8:06 صبح
نہیں سعود بھائی ااب تو وہی حال ہے جو غالب کا تھا
مضحمل ہوگئے قوٰی غالب
وہ عناصر میں اعتدال کہاں
شمشاد — فروری 1، 2010 8:29 صبح
آداب عرض ہے نانی اماں۔ لیکن میں تو وہاں موجود ہی نہیں۔
ناعمہ عزیز — فروری 1، 2010 8:58 صبح
:rollingonthefloor: پر وہ کیوں؟؟؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D8%AC%DB%8C%DB%81.3694/page-23