امن ایمان نے کہا:
امن آ جاؤ میرے گھر ، بہت سارے چیکو تمھاری راہ دیکھ رہے ہیں ، آم ابھی بہت چھوٹے منے منے سے ہیں ۔ہاں پھول بھی ہیں تمہارے لیئے کاشششششششش ایسا ممکن ہوجائے : )
چاند کو دیکھ کے یہ سونگ یاد آتا ہے ،چلو دلدار چلو چاند کے پار چلو ، میرا فیورٹ میرا بھی۔۔۔۔۔: ) موویز تو دیکھتی نہیں ۔۔ہاں سانگز سنتی ضرور ہوں۔ اور مجھے چاند سے پار sad بہت اچھا لگتا ہے۔۔۔آپ کو کون سا والا اچھا لگتا ہے۔؟
محب اب یہاں بھی جلدی سے آجائیں۔۔۔۔۔اس انٹرویو کشتی کے پتوار اب آپ کے ہاتھ میں ہیں۔

(اللہ جی عزت رکھیے گا۔۔پتہ نہیں چپو کو پتوار کہتے بھی ہیں یا نہیں۔
امن ایمان ، میں آ تو گیا ہوں مگر مجھے ڈر ہے کہ حجاب نہ کہیں چلی جائے
چاند پر بات چل رہی ہے تو میں اپنے دو میں سے ایک سوال کر لوں جو میں نئے آنے والوں سے ضرور کیا کرتا تھا۔
1۔ چاندنی چاند سے ہوتی ہے ، ستاروں سے کیا ہوتا ہے ( روشنی کو صحیح جواب نہیں تسلیم کیا جائے گا کہ وہ تو چاند سے بھی ہوتی ہے

)
اس سوال کے جواب کے لیے چند اشارے
ستاروں سے کچھ ہونا ضروری بھی ہے کہ نہیں۔
ہر چیز سے کچھ نہ کچھ ہوتا ہے تو ستاروں سے بھی کچھ نہ کچھ ہوتا ہوگا۔
فلمی ستاروں اور آسمانی ستاروں میں ربط ڈھونڈ سکتی ہو۔
ستاروں کی تعداد اور ان کی مختلف ٹولیاں۔