ماوراء نے کہا:
امن، منفی چیز کو بعد میں اور مثبت چیز کو ہمیشہ پہلے دیکھنا چاہیے۔
بہت سے والدین اپنی بیٹیوں کو بھی اعلٰی تعلیم دلواتے ہیں۔میں نے تو ایسے بھی دیکھے ہیں کہ جن کی بیٹیاں ، بیٹوں سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں۔
اور ہاں، میری بات پلے باندھ لو۔(مجھے معلوم ہے تم مجھ سے زیادہ سیانی ہو۔ لیکن پھر بھی۔۔۔اور یہ بھی معلوم ہے کہ یہ بات تم نے اپنے حوالے سے نہیں کہی۔لیکن تم نے ایسا سوال کیوں کیا۔
)
“ تم جو بھی ہو جیسی بھی ہو اس پر فخر کرنا۔ اور ایک لڑکی ہونے پر بھی تمھیں ناز ہونا چاہیے۔ ورنہ لڑکا بن کر جو تیر مارنے تھے وہ شاید تمھارے لیے بہتر نہ ہوتے۔
ماوراء مجھے سیانی بھی کہہ رہی ہیں اور میری سیانت پر شک بھی

۔۔ماوراء اب تک اگر میں آپ کے سامنے اور زندہ سلامت ہوں تو یہ صرف اسی وجہ سے ہے کہ میں اب بھی زندگی کو مثبت رخ سے پہلے دیکھتی ہوں۔۔بس کبھی کبھی اس طرح کی بات میں میرے دل کی بھڑاس نکل جاتی ہے۔۔۔اور کوئی بات نہیں ہے۔

۔۔ویسے اگر میں لڑکا ہوتی نااااااااااااا تو کمال ہوتی ۔۔۔بہت ڈیشنگ ہوتی۔۔ خوب ساری دوستیاں کرتی۔۔۔زیک کی طرح جگہ جگہ گھومتی۔۔ہر اچھے انسٹیٹیوٹ سے کچھ نہ کچھ پڑھتی۔۔۔اور آخر میں کوئی نئی چیز دریافت کرکے مرتی

لیکن آہ!
ماوراء نے کہا:
واہ دادی اماں، زور دار تھپڑ پڑھ کر مزہ آ گیا۔
دھیان رکھنا کہیں دادی اماں کو بھی۔۔
ماوراء آپ کا خیال غلط ہے۔۔اپنی حجاب مار کھانے والوں میں سے نہیں مارنے والوں میں سے ہیں۔
ماوراء نے زبردست کمنٹس دیے ہیں۔۔۔: ) ۔۔کچھ میری طرف سے بھی۔۔
عام سی لڑکی کیا بتائے خاص لڑکیوں کے بارے میں جناب پھر آپ کو کیسے پتہ چلا کہ آپ عام سی لڑکی ہیں۔۔؟

۔۔ماوراء نے بالکل ٹھیک کہا ÷÷ویسے بھی ہر انسان سب کے لیے نہ سہی کسی ایک شخص کے لیے تو بہت خاص ہوتا ہے۔۔ اسے لیے اب آپ اپنی شخصیت کو ذرا مختلف الفاظ میں بیان کریں۔ : )
انجان چہروں سے میں بات نہیں کرتی ، جان پہچان ضروری ہے ،صرف حسین ہونا کافی نہیں۔ ہممم اگر میں کہوں کہ جو لوگ پہلی نظر میں آپ کو اچھے لگتے ہیں وہ آپ کے لیے انجان نہیں رہتے۔۔اور آپ بہت آسانی سے انجان لوگوں سے بھی بات کرلیتی ہیں تو۔۔۔۔؟
امن اب ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ لڑکوں کو فوقیت دی جائے لڑکی پر ، تم نے مجھ سے پوچھا تھا میرے حوالے سے تو میں نے لکھا کیونکہ مجھے کوئی خاص فرق نہیں لگتا کہ کوئی لڑکی ہے تو اس پر زیادہ پابندی ہے اور لڑکے پر نہیں ۔حجاب اس پر ماوراء سے ڈانٹ کھالی ہے نا۔۔۔: )
جیسے پوتے پوتیاں ویسا سلوک دادی اماں کا ،ذرا سی بات نہیں مانی زور دار تھپڑ 
۔۔اللہ ایسی دادی سب کو دیں۔
اداسی شیئر نہیں کرتی ، خاموش رہتی ہوں یا کسی بہانے سے رو لیا بس ۔ ماوراء کے سوال کا جواب بھی دیجیئے گا۔۔لیکن میرے خیال سے اداسی کچھ لوگ اس لیے بھی شیئر نہیں کرتے کہ وہ خود کو بہادر سمجھتے ہیں۔۔۔یا پھر اپنوں کی دکھی نہیں کرنا چاہتے اور اداسی چھپا جاتے ہیں۔۔۔ویسے میں نے کسی جگہ پڑھا تھا کہ۔۔
خوشی شئیر کرنے سے بڑھتی ہے جبکہ اداسی شیئر کرنے سے کم ہوجاتی ہے۔۔ اب پتہ نہیں یہ بات کہاں تک صحیح ہے۔
باقی مزید سوالات انشاءاللہ کچھ دیر بعد۔۔ : )