جی جمرات انہی جگہوں کا نام ہے۔ یہ سوال اس لئے پوچھوں گا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جیسے ان ستونوں میں واقعی اس وقت شیطان موجود ہے جیسے وہ اسے پتھر (اور جوتے) مارتے ہیں۔زیک ایک تو آپ بھی نا بس۔۔۔ہر وقت دماغ سے سوچتے رہتے ہیں۔۔۔کبھی دل سے بھی سوچ لیا کریں۔۔اب آپ پوچھیں گے کہ یہ کیا بات ہوئی تو بات یہ ہے کہ دماغ ہر بات دلیل سے لاجیک سے سمجھتا ہے جبکہ دل سوچے سمجھے بغیر ہی یقین لے آتاہے۔
بالکل دوبارہ ملا۔ دوست کو پتہ تھا کہ بغیر اطلاع کے آیا ہے تو ہو سکتا ہے میں نہ ملوں۔ اب اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ میں گھر تھا کہ نہیں۔ سیل فون اس کے پاس تھا۔ اگر نہ ہوتا تو بلڈنگ کے باہر کال باکس تھا۔ مجھے کال کر دیتا تو میں دروازہ کھول لیتا۔ پہلے بتا کے آنا ہمیشہ بہتر رہتا ہے۔ وہ بھی کوئی امریکی دوست ہوگا۔۔۔کبھی کسی لاہوری دوست سے ایسا کرکے دیکھیے گا

۔۔۔ویسے میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ بغیر بتائے کسی کے گھر جانا تہذیب کے منافی ہے اور اسلام بھی یہی کہتا ہے کہ اگر تین بار دستک دینے پر بھی دروازہ نہ کھلے تو ناراض ہوئے بغیر واپس چلے آؤ۔۔۔ویسے اگر کبھی کوئی بیچارہ اس طرح آہی جائے تو دروازہ کھول دیا کریں نا۔ : )
زکریا نے کہا:
امن کے ارادے خطرناک لگتے ہیں۔ حجاب کے انٹرویو میں کہتی ہیں:
اب یہ تھریڈ شروع ہوگیا ہے تو انشاءاللہ آپ جب تک یہاں ہیں یہ جاری و ساری رہے گا۔
کہیں انٹرویو ختم کرانے کے لئے محفل ہی نہ چھوڑنی پڑے

زیک میرے ارادے تو بہت نیک ہیں۔۔ اب دیکھ لیں میں کتنا کم کم تنگ کرتی ہوں۔۔آپ کہاں محفل چھوڑ کرجائیں گے مجھے لگتا ہے سب مل کر مجھے نکال باہر کریں گے۔
ایک تو میرا بلاگ انگریزی میں ہے اور میرا اسے اردو میں کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ دوسرے کیوں محفل سے مجھے نکلوانا چاہتے ہیں؟ ویسے کہہ آپ ٹھیک رہے ہیں ۔۔۔

تفسیر بھائی کے سوال دیکھ کر پہلے تو میں عالمِ حیرت میں غوطے کھاتی رہی کہ یہ سوال وہ پوچھ رہے ہیں ۔۔ویسا اچھے لگے ان کے سوال اور زیک آپ کے جواب بھی۔۔۔۔ خاص طور سے یہ والا۔۔۔
کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں بھی آجکل صرف بچوں کے پروگرام ہی دیکھ رہا ہوں۔ کبھی انہماک سے دیکھتا ہوں اور کبھی ان سے تنگ آ جاتا ہوں۔انسان خود بخود وہ سب کام کرتا جاتا ہے جو اُس شخص کو اچھے لگتے ہوں جیسے وہ بہت پیار کرتا ہے۔۔اور کبھی کبھی اس لیے تنگ آجاتے ہوں گے کہ اچانک سے دماغ سے سوچنے لگ جاتے ہوں گے کہ یہ میں کیا کررہاہوں۔

ویسے زیک اور تفسیر بھائی آپ لوگ تو ہیں پورے کے پورے امریکی سو، ٹاکو بیل، یونیورسل کا Islands of Adventure ۔۔اس بارے میں تو آپ لوگوں کو ہی پتہ ہے اور آپ اگر اس طرح کی کامن چیزوں پر بات کریں گے تو ہمیں بھی کافی معلومات ملتی رہیں گی۔۔۔اور زیک جو کتابیں آپ پڑھتے ہیں اور جو تفسیر بھائی نے پوچھیں ہیں ۔۔میرا تو صرف نام پڑھ کر ہی سانس پھول گیا ہے۔۔۔بامشکل سانس بحال کی ہے۔
