زیک میں ایک بار پھر۔۔۔۔
آپ نے فیملی ممبرز کا پوچھا ہے۔ پاکستان میں تو اس سے مراد کئی سو قریبی رشتے ہوتے ہیں۔ میں صرف فیملی کا لکھ رہا ہوں۔ اگر یہ آپ کی definition سے کم ہو تو بتا دیں۔ میرے والدین اور بھائی اسلامآباد میں ہوتے ہیں۔ بہن کراچی تھی مگر ابھی پچھلے ہفتے ہی اسلامآباد موو ہوئی ہے۔ جی definition کافی ہے۔۔مجھے اپنی بات کا جواب مل گیا اور یہ سن کر بہت اچھا لگا کہ آپ کے سبھی قریبی عزیز پاکستان میں ہیں۔۔۔اس سے مجھے ایک خیال آیا۔۔۔
ہ زیک آپ کو پاکستان سے محبت ہے؟
ہ مستقبل میں پاکستان میں سیٹل ہونے کے چانسز ہیں؟
مگر یادوں میں بھی آپ صرف گنے چنے لوگوں کی میں رہتے ہیں۔ مصیبت کے وقت کبھی اجنبی بھی کام آ جاتا ہے اور کبھی کوئی بھی نہیں۔ کئی دفعہ تو کسی کو یہ ہی علم نہیں ہو پاتا کہ آپ مصیبت میں ہیں۔ شاید رضوان کے محفل پر دستخط تھے“ “توقع رکھو گے تو مایوسی ہو گی۔“ زیک پتہ ہے آپ کے اس جواب سے مجھے کبھی کی پڑھی ایک نظم یاد آگئی۔۔۔
میں سمجھتا ہوں
میں گرد موسموں کے
سردلہجوں کی
بات نہیں کرتا
غنیم جاں کی
مجبوریاں سمجھتا ہوں
میں اپنائیت کی دلدل میں کھڑا
دوستوں کی
دشمنیاں سمجھتا ہوں
سمجھتا ہوں کہ حریم جاں کے اجالے
میری دسترس میں نہیں
میں دُوریوں کے گوشوں میں پڑا
مجبوریوں کے پر کاٹ رہا ہوں
تم سمجھتے ہو میں سمجھتا نہیں
کہ میں بھنور کاٹ رہاہوں۔
اب پتہ نہیں آپ کو یہ سمجھ آئے کہ نہیں لیکن مجھے پتہ نہیں کیوں یہ حسبِ حال لگ رہی ہے۔
a person promoting human welfare and social reformہممم اسی لیے تو پوچھ رہی تھی کہ آپ انسانیت پسند ہیں۔۔لیکن انسانوں سے خائف رہتے ہیں۔۔ہجوم میں خود کو اکیلا سمجھتے ہیں۔۔۔یہ تضاد کیوں؟
میری حسِ مزاح ذرا وکھری (مختلف) ٹائپ کی ہے اور کم کم ہی activate ہوتی ہے۔ سیم ہیئر ۔۔۔

۔۔ویسے activation پراسیس کسی خاص ماحول میں ہوتا ہے؟یا خاص موڈ کے تابع ہوتا ہے؟ یا خاص لوگوں کی وجہ سے ہوتا ہے؟
پیزا معصوم سا کھانا نہیں ہے؟ باربیکیو چکن بھی پسند ہے۔ پاکستانی کھانا کھاتا رہتا ہوں مگر بناتا نہیں ہوں کہ پاکستانی کھانے بنانے میں بیکار کی محنت لگتی ہے اور عنبر انہیں بنانے کی زیادہ شوقین ہے اور ویسے بھی مجھے کھانے کے تجربے کرنے کا شوق ہے۔ اچھے پاکستانی کھانوں سے سجی یاد آئی۔ نہیں نہیں۔۔۔پیزا تو بہت معصوم ہے اور آپ کے پسندیدہ کھانوں میں میری بس اسی سے تو جان پہچان تھی۔۔۔باقی سب تو اجنبی تھے

۔۔۔
ہ زیک آپ کو کھانے میں سب سے اچھا کیا بنانا آتا ہے؟
ہ عنبر بھابھی کے ہاتھ کے بنے کھانے میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟
ہ اگر آپ سے کوئی کھانا اچھا نہ بنے تو بھابھی سے کتنی تواضع ہوتی ہے؟
ہ اگر یہی کام عنبر بھابھی سے ہوجائے تو آپ جناب کیا کرتے ہیں؟
ان میٹھوں سے میرے مزاج پر کیا فرق پڑا ہے میں نہیں جانتا مگر جسم پر اثر صاف ظاہر ہے چربی کی صورت میں۔ جی اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
چلیں آپ نے تو موسیقی پر بات ہی ختم کر دی۔ ارے نہیں نہیں۔۔۔آپ بات کریں نا
سیاست اور حالاتِ حاضرہ۔ ان پر خوب لمبی ڈسکشن ہو سکتی ہے۔ پبلک پالیسی بھی ظاہر ہے اسی کا حصہ ہے۔ ان باتوں میں شروع سے بہت شوق رہا ہے اور کچھ دوستوں کے ساتھ رات رات بھر گپ چلی ہے ان موضوعات پر۔ مذہب پر بھی بات کرنا پسند کرتا ہوں مگر عام طور سے کوئی نہ کوئی offend ہو جاتا ہے۔ اس لئے مزا نہیں آتا۔ محفل پر ایک افسوس یہی ہے کہ ان موضوعات پر میں زیادہ گفتگو نہیں کر سکتا۔ ہ زیک محفل پر بات کیوں نہیں کرسکتے۔۔؟
ہ اچھا۔۔۔زیک اگر کسی موضوع پر بحث چل رہی ہو اور آپ خود کو صحیح سمجھ رہے ہوں۔۔لیکن باقی لوگ متفق نہ ہوں ۔۔تب آپ کا ریکشن کیا ہوتا ہے؟
زیک ابھی آپ نے اپنی اچھی اور بُری عادات کے بارے میں بتانا ہے۔ میں اس کے بعد پھر مزید سوالات پوچھوں گی۔۔۔اجازت ہے نا۔۔؟؟ آپ زیادہ بور تو نہیں ہورہے؟