یہ ہے اردو کا نقصان۔ خیر کوئی بات نہیں یہ تو کچھ بھی نہیں۔ لوگ میرے نام کے ساتھ جانے کیا کیا کرتے ہیں۔ جی۔۔۔

اصل میں اردو میں Accent کو سمجھنا کافی مشکل ہوجاتا ہے ۔۔جبکہ انگلش میں وقت کو۔۔۔
شکریہ۔ مگر یہ تو explain کریں کہ میں کہاں کہاں سے اور کیوں پاکستانی نہیں لگتا۔ ذرا تفصیل سے۔ اگر ادھر نہ کرنا چاہیں تو ذپ کر دیں۔زیک آپ نے اپنی جو ناران والی تصویر یہاں پوسٹ کہ تھی نا اُس کو دیکھ کر آپ بہت معصوم سے۔۔بہت سیدے سادے سے پاکستانی لگے تھے۔۔۔لیکن جو اب میں نے آپ کی تصاویر دیکھیں ہیں۔۔۔آپ تو پہچانے نہیں جارہے تھے۔۔۔آپ نے اپنے بلاگ میں ایک جگہ لکھا تھا نا کہ پاکستان میں سب لوگ مجھے بہت غور غور سے دیکھتے تھے۔۔۔تو میں یہ پڑھ کر بھی حیران ہوئی تھی کہ اب تک تو پاکستانی یا تو صرف حسین لڑکیوں کو دیکھتے تھے یا پھر فارنرز کو۔۔۔یہ آپ کو کس خوشی میں گھوریاں ڈال رہے تھے ۔۔۔تو پھر اب آپ کی تصاویر دیکھ کر پتہ چلا کہ وہ آپ کو بھی فارنر سمجھ رہے ہوں گے۔

۔۔اور کسی فارنر کو دیکھ لینا بڑی سعادت کی بات سمجھی جاتی ہے۔
میرا نہیں خیال کہ ایسا کچھ ہے۔ پاکستان میں اردو پچھلے 50 سال میں پہلے سے بڑھی ہے آپ کا خیال بلکل درست ہے۔۔۔پاکستان میں اگر کسی کی قابلیت جج کرنا ہو تو صرف اور صرف یہ دیکھا جاتا ہے۔۔کہ وہ اپنی بات میں انگلش کتنی ٹانکتا ہے۔۔۔ کسی کو متاثر کرنا ہو۔۔تب بھی انگلش۔۔کہیں ایڈمیشن چاہیے۔۔تب بھی انگلش۔۔پاکستان میں اکثریت احساسِ کمتری کا شکار ہے۔۔۔۔آپ کسی عام سے شاپنگ مال میں کھڑے ہو کر انگلش میں بات کررہے ہوں تو لوگ منہ کھول کر دیکھنا شروع ہوجاتے ہیں۔۔۔اب کیا کیا بتاؤں۔۔۔بس یہ ہے کہ قائداعظم نے جہاں اتنے احسانات ہم پر کیے وہاں جاتے جاتے ایک اور بھی عظیم احسان کرجاتے اور انگلش کو قومی زبان کا درجہ دے جاتے
جو لوگ اردو کے متعلق یہ کہتے ہیں وہ اصل میں اردو کی نہیں بلکہ اردو، ہندی، ہندوستانی سب کو ایک زبان سمجھتے ہوئے کہتے ہیں۔ اس صورت میں یہ زبان بولنے والے بہت زیادہ ہیں۔ مگر کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟ یہ تو کوئی ماہرِ لسانیات ہی بتا سکتا ہے۔ جی بالکل ۔۔۔یہی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔
محسوس کرنے میں کافی تیز ہوں مگر عام طور سے توقع نہیں رکھتا اس لئے اس طرح دکھ نہیں ہوتا۔ اور اگر ہو بھی تو ظاہر نہیں کرتا۔ حساسیت ایک حد تک انسانیت کا لازمی جزو ہے کہ اس کے بغیر نہ معاشرہ چل سکتا ہے نہ اچھائی برائی کی تمیز ہو سکتی ہے مگر بہت بڑھ جائے تو بھی نقصان دیتی ہے۔ اگر کسی اور کو نہیں تو حساس شخص کو۔ بلکل ٹھیک کہا۔۔۔اور بہت اچھا کرتے ہیں جو توقع نہیں رکھتے۔
میری زندگی کی سب سے اہم ہستی ہے میری بیٹی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اسے نہ ڈانٹوں۔ منع تو کرنا پڑتا ہے کئی چیزوں سے مگر ڈانٹا پسند نہیں کرتا۔ بہرحال انسان ہوں شاید ایک آدھ دفعہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور میں نے اسے تھوڑا سا ڈانٹ دیا۔ اس کی شکل دیکھتے ہی مگر مجھے بہت شرمندگی ہوئی اور اسے خوب پیار کیا۔ شو شویٹ۔۔۔۔

۔۔ بچوں کو ویسے بھی ڈانٹا جاہی نہیں سکتا ۔
دنیا دیکھنا چاہتا ہوں۔ پوری تو ممکن نہیں مگر زیادہ سے زیادہ۔ زیک اجنبی لوگ۔۔۔اجنبی ماحول۔۔۔کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا۔۔۔؟؟
پہلے میں نے اسے قدامتپسند پڑھا اور لکھنے لگا تھا کہ ہرگز نہیں مگر پھر صحیح سمجھ آیا۔ ہاں میرا خیال ہے کہ کہہ سکتے ہیں۔ اچھا۔۔۔اور خالی کہہ نہیں سکتے۔۔آپ بہت حد تک ہیں بھی۔۔۔
تھوڑے سے outgoing مگر شو مارنے والے نہ ہوں۔ عام طور سے کچھ intellectual سے لوگ۔ Honest ہوں اور جو کر سکتے ہیں اس سے بڑھ کر باتیں نہ بنائیں۔ نائس۔۔: )
دوستی کی نہیں جاتی ہو جاتی ہے (جی ایک گانے کی نقل کر رہا ہوں!) دوستی کے لئے کچھ مشترکہ ہونا ضروری ہے۔ اگر کچھ مشترک نہ رہے تو دوستی بھی نہیں رہتی۔ اس کے علاوہ دوستی reciprocity کا نام ہے۔ اگر میں اپنے دوستوں سے ایسا اچھا سلوک روا نہ رکھوں جیسا وہ رکھتے ہیں تو دوستی قائم نہیں رہ سکتی۔ زیککککککک دوستی نہیں محبت

۔۔۔جی بہت حقیقت شناس ہیں آپ جناب۔۔۔ : )
بڑھکیں مارنا یعنی “گفتار کے غازی“۔ہاہاہا ۔۔لگتا ہے زیک آپ کا واسطہ ایسے لوگوں سے کافی زیادہ بار پڑھ چکا ہے
غصہ بہت کم آتا ہے مگر اگر غلطی سے کبھی چند سال میں ایک آدھ دفعہ آ جائے تو برا آتا ہے۔ چیخنے چلانے اور توڑ پھوڑ کرنے کا دل کرتا ہے۔ نارمل انسان کا اتنا تو حق بنتا ہے ۔ : )
اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتے ہیں؟
نہیں۔ زیک پھر آپ کیا کرتے ہیں۔۔۔۔اس فیز سے باہر کیسے نکلتے ہیں۔۔؟
اگر لوگوں کا مجھے سمجھنا مشکل ہے تو میرا لوگوں کو سمجھنا کیسے آسان ہو سکتا ہے۔ انسان ایک کمپلیکس چیز ہے اور اسے سمجھنا اتنا آسان نہیں۔ ہر انسان کی بہت سی تہیں ہوتی ہیں۔ آپ ایک دو کو تو آسانی سے بھانپ لیتے ہیں مگر سب تک پہنچنا مشکل ہے۔ باقی میں کوشش کرتا ہوں۔
صحیح کہا۔۔۔۔۔آپ میں اور مجھ میں ایک اور کامن بات۔۔۔۔ انسان کو سمجھنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں

۔۔۔ویسے زیک سب کچھ نہ سہی لیکن کسی حد تک کسی انسان کی نیچر کا پتہ ضرور چل جاتا ہے۔
اچھا زیک اب کچھ مزے مزے کے سوالات۔۔۔
ہ چاند کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟
ہ آپ کے خیال میں خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے۔۔۔یا اس چیز میں۔۔۔؟
ہ زیک محبت کے بارے میں آپ کیا رائے رکھتے ہیں؟
ہ ہممم آئینہ دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟ ( اگر کبھی غور سے خود کو دیکھنے کا وقت مل جائے تو۔۔

)
ہ اگر آپ کو چاند پر بھیجا جائے تو آپ کسے ساتھ لے جانا پسند کریں گے؟
اس پر مجھے آپ کی جادو اور جن والی پوسٹ یاد آگئی۔۔۔اب اگلی بار انشاءاللہ اس پر بات ہوگی
