انٹرویوانٹرویو وِد زکریا

زیک — جون 9، 2025 6:45 شام
کرکٹ سے کوئی پیار محبت؟
کبھی کھیلی ہو تو کیا کرتے تھے؟
آپکی جوانی کے دور میں ہاکی کا بول بالا تھا کبھی میچ دیکھا ہو یا دلچسپی لی ہو؟
کرکٹ کی کہانی کچھ یوں ہے کہ میں شاید نو دس سال کا تھا۔ ہم طرابلس میں رہتے تھے۔ ایک پاکستانی دوست جو ہماری بلڈنگ ہی میں رہتا تھا وہ پاکستان چھٹیوں پر گیا۔ واپسی پر بیٹ لایا۔ پہلی بار کرکٹ کا پتا چلا۔ لیکن پتا کیا چلنا تھا کہ رولز اکثر خود ہی بنائے۔ 12 سال کی عمر میں پاکستان واپسی ہوئی تو ماموں نے کرکٹ سکھائی۔
کرکٹ میں کیا کرتے تھے؟ منتیں کہ دوستو مجھ سے صرف فیلڈنگ نہ کراؤ بلکہ بیٹنگ بھی دو۔ باؤلنگ ہمیشہ وٹا ہی کی۔
پاکستان چھوڑا تو کرکٹ بھی چھوڑ دیا۔ اس کے بعد صرف 1999 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کالج کے آڈیٹوریم میں دکھانے پر کام کیا لیکن خود کوئی میچ نہیں دیکھا۔
ہاکی ٹیم ٹین ایج میں خوب تھی۔ کبھی کبھی دیکھا کرتا تھا۔ دو چار بار دادا کے گھر کے صحن میں کھیلی بھی۔ پکے فرش پر کھیل کر خوب چوٹیں بھی لگوائیں۔
یاز — جون 9، 2025 7:03 شام
پاکستان چھوڑا تو کرکٹ بھی چھوڑ دیا۔ اس کے بعد صرف 1999 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کالج کے آڈیٹوریم میں دکھانے پر کام کیا لیکن خود کوئی میچ نہیں دیکھا۔
بگو کہ تو از ما نیستی
کیوں عبداللہ محمد صاحب ؟
مریم افتخار — جون 9، 2025 7:14 شام
یہ لڑی ایک شخصیت کے آنے سے پہلے پہلے تک میرے انٹرسٹ کی لڑیوں میں سب سے اوپر تھی۔اب یوں لگتا ہے کہ دنیا بس کھیل تماشا ہی ہے!!
زیک — جون 9، 2025 7:21 شام
یہ لڑی ایک شخصیت کے آنے سے پہلے پہلے تک
کونسی ایسی شخصیت ہے؟ اسے ٹھکانے لگانے کا انتظام کرنا پڑے گا
مریم افتخار — جون 9، 2025 7:22 شام
کونسی ایسی شخصیت ہے؟ اسے ٹھکانے لگانے کا انتظام کرنا پڑے گا
آنجناب عبداللہ محمد شیخوپورہ والے
یاز — جون 9، 2025 7:24 شام
یہ لڑی ایک شخصیت کے آنے سے پہلے پہلے تک میرے انٹرسٹ کی لڑیوں میں سب سے اوپر تھی۔اب یوں لگتا ہے کہ دنیا بس کھیل تماشا ہی ہے!!
عبداللہ محمد صاحب ! وصیت لکھ رکھیئے ۔
عبداللہ محمد — جون 9، 2025 7:28 شام

تسی اے ناں ویکھو سوال کیہ نیں اے ویکھو جواب کنے دلچسپ تے جلدی آ رئے۔
بقول شخصے یا تیرا تذکرہ کرے ہر شخص
یا کوئی ہم سے گفتگو نہ کرے
مجھے واکا میں دفنایا جائے۔۔
سچے اوہ
یاز — جون 9، 2025 7:28 شام
یوں لگتا ہے کہ دنیا بس کھیل تماشا ہی ہے!!
تو نہیں ہے کیا؟
یاز — جون 9، 2025 7:30 شام
مجھے واکا میں دفنایا جائے۔۔
ڈینس للی کی وصیت کے مطابق کیوں نہیں؟
ٹرانسپورٹیشن کا خرچہ بھی کم ہو گا۔
عبداللہ محمد — جون 9، 2025 7:32 شام
ڈینس للی کی وصیت کے مطابق کیوں نہیں؟

نہیں معلوم؟
ٹرانسپورٹیشن کا خرچہ بھی کم ہو گا۔
کہیڑا میرا ہونا پلس زندہ نہ سہی مر کہ ای کوچہ یاراں اپڑ جاواں گے
یاز — جون 9، 2025 7:36 شام
فیصل آباد کی مردہ پچ کی بابت کہا تھا نا۔۔۔ کہ میں مر گیا تو مجھے اس پچ پہ دفنا دینا۔
عبداللہ محمد — جون 9، 2025 7:39 شام
فیصل آباد کی مردہ پچ کی بابت کہا تھا نا۔۔۔ کہ میں مر گیا تو مجھے اس پچ پہ دفنا دینا۔

واکا تو اسکے عین مخالف ہے وہاں تو بوبزی دی کنگ کی ہی قبر بن سکتی پھر۔
زیک — جون 9، 2025 7:40 شام
مجھے واکا میں دفنایا جائے۔۔
بہترین!
چونکہ یہ سوال مجھ سے نہیں کیا گیا اور امید بھی نہیں تو میں خود ہی کر لیتا ہوں۔
سوال: آپ موت کے بعد آخری رسومات کیا چاہیں گے؟
جواب: سپیس وائکنگ فیونرل! میری میت کو ایک ٹین کی سپیس شپ میں ڈالیں اور سورج کی طرف دھکیل دیں۔ عرصہ بعد وہ سورج میں چلی جائے گی۔ اسے آپ سولر کریمیشن بھی کہہ سکتے ہیں۔
عبداللہ محمد — جون 9، 2025 8:56 شام
کبھی کسی نشہ آور چیز کا استعمال کیا؟
یاز — جون 9، 2025 8:59 شام
کبھی کسی نشہ آور چیز کا استعمال کیا؟
اردو فورم کا نشہ تو ہزاریٔ اول پہ ڈکلیئر ہو جاتا ہے نا؟
زیک — جون 9، 2025 9:03 شام
میراڈونا کو لائیو کھیلتے ہوئے دیکھا ہوگا اور میسی کو بھی یوں تو مثل عام ہے کہ دو مختلف ادوار کے کھلاڑیوں کا موازنہ نہیں کرنا چاہیے لیکن لا محالہ کرنا ہو تو دونوں میں پسندیدہ کون۔
پسندیدہ ترین فٹبالر۔
پسندیدہ ترین فٹبال میچ بالترتیب ورلڈ کپ، کورو کپ، چمپئینز لیگ، اپنی پسندیدہ ٹیم کا، اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا، کوئی اور
کوئی لیگ فالو کرتے؟
پسندیدہ کھلاڑی؟
کوئی مشہور میچ جو دیکھنے گئے؟
میراڈونا
پسندیدہ ساکر پلیئر میرے زمانے سے پہلے کا ہے۔ پیلے
صرف ورلڈ کپ دیکھتا ہوں۔ اس بار سوچ رہا ہوں کہ اٹلانٹا میں تین میچ ہیں تو ایک سٹیڈیم میں دیکھوں
عبداللہ محمد — جون 9، 2025 9:04 شام
برازیل
میراڈونا
پسندیدہ ساکر پلیئر میرے زمانے سے پہلے کا ہے۔ پیلے
صرف ورلڈ کپ دیکھتا ہوں۔ اس بار سوچ رہا ہوں کہ اٹلانٹا میں تین میچ ہیں تو ایک سٹیڈیم میں دیکھوں
ممکن ہو تو برازیل کا دیکھئیے گا۔۔
عبداللہ محمد — جون 9، 2025 9:05 شام
اوہ ڈسکلیمر دینا توبھول ہی گیا۔
اردو فورم کا نشہ تو ہزاریٔ اول پہ ڈکلیئر ہو جاتا ہے نا؟
زیک — جون 9، 2025 9:12 شام
برازیل
ممکن ہو تو برازیل کا دیکھئیے گا۔۔
ایک سیمی فائنل ہے جس کے ٹکٹ کافی مشکل ہوں گے۔ ارلی سٹیجز کے میچ تو جو ٹیم گروپ میں ہوئی۔ ویسے برازیل فیورٹ ٹیم ہے لیکن دیکھتے ہیں۔ اٹلانٹا میں میجر لیگ ساکر کے میچوں میں بھی سٹیڈیم بھرا ہوا ہوتا ہے
یاز — جون 9، 2025 9:15 شام
Maradonna was second to none
1986 والا تو کچھ کچھ یاد ہے، لیکن اگلے دو ورلڈکپ تو تمام میچز دیکھے۔ 1986 اور 1990 میں کسبِ کمال کن کہ عزیز جہاں شوی کی عملی تصویر تھا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D8%B2%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D8%A7.4030/page-54