کافی مشکل سوال ہے۔ کچھ random سا جواب دے رہا ہوں۔
قبل از مسیح میں
کوروش فارس کا شہنشاہ۔ وہ گمنام لوگ جو 50 سے 100 ہزار سال پہلے افریقہ سے نکل کر باقی دنیا بسانے نکلے۔ اور اس زمانے کےکتنے ہی یونانی فلسفی اور سائنسدان:
سقراط،
ارسطو،
Plato اور
Euclid۔
پہلے ہزار سالوں میں
بو علی سینا کو زبردستی شامل کر رہا ہوں کہ 980AD میں پیدا ہوئے۔ امام حسین کہ خود کو اور پورے خاندان کو کسی مقصد کے لئے قربان کرنا کافی ہمت طلب کام ہے۔ عمر بن الخطاب کہ مسلمان سلطنت اور اسلام پر جتنا اثر ان کا ہے کم ہی لوگوں کا ہو سکتا ہے۔
پچھلے ہزار سالوں میں:
ابن رشد (اس سے اچھا فلسفی اور سائنسدان مسلمانوں میں پیدا نہیں ہوا)،
Voltaire،
آئنسٹائن (ماڈرن فزکس میں بہت اہم کردار)،
نیوٹن (ریاضی ہو یا فزکس نیوٹن کے بغیر آج ہم کچھ نہیں)،
ڈارون (اپنے زمانے سے آگے تھا اور آج بیالوجی میں اس کی ایوولیوشن تھیوری کے بغیر کچھ سمجھنا ممکن نہیں) ،
امریکہ کے founding fathers (ایک نیا لبرل اور جمہوری نظام بنایا اس وقت جب اس کی کوئی واضح مثال نہ تھی)،
لوئی پاسچر (پاسچر کو کون نہیں جانتا)،
گیلیلیو (بچپن ہی سے آسمان کی طرف دیکھنے کا شوق ہے)،
ٹامس ایڈیسن (میں آخر ایک الیکٹریکل انجینیر ہوں)،
جان لوک،
جان سٹوئرٹ مل،
کانٹ،
روزیو (فلسفے کی دنیا کے بڑے نام)،
مارٹن لوتھر کنگ،
WEB DuBois اور
فریڈریک ڈگلس (انتہائی اہم افریقی امریکی جن کا افریقی امریکیوں کے حقوق کی کاوش میں اہم رول ہے)۔