شکفتے میں ایک بار پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے جوابات پر بات کرتی ہوں پہلے۔۔

ہ آپ پسند کے معاملے میں کس حد تک مستقل مزاج ہیں؟ ( یہ بتانا مت بولیے گا)
اچھا ٹھیک ہے نہیں بولتی
امن تھوڑا سا بولنے دیں ۔۔۔
وہ میں نے بھولیے لکھا تھا نا یہ پتہ نہیں بولیے کس نے بنا دیا

امن پسند کے معاملے میں کیا مستقل مزاجی دکھانی۔۔۔ خُدا نے یہ کائنات اتنی وسیع بنائی ہے اتنے رنگ رکھے ہیں اس میں تو ہر چیز کا اپنا ایک حُسن ہے۔۔۔ پسند اہم نہیں ہوتی ہمارے آس پاس جو نام ہوں وہ اہم ہوتے ہیں۔۔۔ رشتے اہم ہوتے ہیں تو جو ان کی پسند ہو وہی مجھے بھی پسند آ رہا ہوتا ہے۔۔۔ کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ مجھے پسند میں اپنی رائے دینی۔۔۔ ورنہ کم ہی کسی کو علم ہوتا ہے ۔۔۔ یہ پسند بھی دراصل خود کو محدود کر دینے کا نام ہے اور محدود ہو جانا نہیں اچھا لگتا۔ محدود ہو کر میں ان سب سے دُور ہو جاؤں گی جو نام میرے لئے اہم ہیں۔ فطرت سے دُور ہو جاؤں گی اور یہ دونوں باتیں مجھے دُکھی کر دینے والی ہیں۔۔۔ !!
ہممم شکفتے کیا آپ کی نظر میں اپنی ذات کی کوئی اہمیت نہیں۔۔؟

یہ بات تو درست ہے میں واقعی اچھی نہیں ہوں !
لیکن امن موت سے کیا ڈرنا۔۔۔ میں تو اپنا کفن خرید کر پہن کر دیکھا بھی ہے۔۔۔ تصویر بھی بنوائی تھی خود کو کفن میں دیکھنے کے لئے ورنہ بندے کو خود اپنے آپ کو کفن میں دیکھنا نصیب ہی نہیں ہوتا۔۔۔ دوسرے ہی دیکھتے ہیں بس۔۔۔
یہ میں نے غصے میں کہا تھا اچھاااا۔۔۔آپ اچھی نہیں ہیں بلکہ بہتتتتتت اچھی ہیں۔۔۔ڈئیر موت برحق ہے۔۔اور میں اپنے مرنے کے بارے میں تو سوچ سکتی ہوں۔۔ڈرتی بھی نہیں ہوں کہ یہی ہمارا ایمان بھی ہے۔۔بس اپنے اردگرد رہنے والے لوگوں کے لیے ایسا نہیں سوچ سکتی۔ : ( ویسے مجھے یہ پڑھ کر بڑی حیرت ہوئی تھی۔۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو عمر خضر عطا فرمائیں آمین۔
اپنے سوالوں کے جواب تلاش کرتے رہنا جن کے جواب کہیں سے بھی نہیں معلوم ہوتے۔۔۔ کسی کے بھی پاس نہیں ہوتے۔۔۔ جو جب میں دوسروں پوچھوں تو اکثر آگے سے چہرے بلینک ہو جانے۔۔۔
شکفتے کبھی یہاں کسی سے یہ سوال پوچھنے کی کوشش کی۔۔۔؟
سب ہی پسند ہے۔۔۔ آنکھیں سب سے پہلے۔۔۔
آپ کی آنکھوں کا رنگ کیسا ہے۔۔؟؟؟

شکفتے۔۔۔۔۔۔۔۔
ہ عزت نفس کے معاملے میں آپ ضرورت سے زیادہ حساس لگی ہیں، پس پردہ کوئی خاص وجہ ہے؟
ہ آپ جن موضوعات پر بلاتکان بول سکتی ہیں،ان کی فہرست کافی طویل ہے۔ اس کی وجہ کتابوں سے دوستی ہے یا خداداد صلاحیت۔۔؟