امن ایمان"]
ہ شمشاد چاء آپ کو انعام مضمون نویسی پر ملا تھا ؟۔۔اچھا آپ نے کبھی ڈیبیٹس میں حصہ لیا۔۔؟
نہیں تقاریر میں تو نہیں۔ البتہ سالانہ امتحانوں سے پہلے جو امتحان ہوتے ہیں اس میں پہلے نمبر پر آیا تھا۔ہ آپ اسکول اور کالج میں کیسے اسٹوڈنٹ رہے۔۔بیک بینچر (backbencher) یا ٹیچرز کی گڈ بکس میں رہتے تھے؟
بیک بینچر تو نہیں تھا، بیٹھتا تو ہمیشہ پہلے ڈیسک پر تھا لیکن پڑھائی میں ہمیشہ بیک بینچر ثابت ہوا۔ باتیں بہت کرتا تھا، پڑھائی میں کم اور شرارتوں پر زیادہ توجہ ہوتی تھی ۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہنستا مسکراتا رکھیں اور آپ ہمیشہ خوشیاں بانٹیں۔
آمین۔اچھا اگر کبھی مزاج کسی وجہ سے برہم ہو سب پر ظاہر کر دیتے ہیں۔۔؟ اور خود کو کمپوز کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
بالکل کر دیتا ہوں کہ مزاج برہم ہے، لحاظ بالکل نہیں کرتا، خاص کر دفتر میں اور دوبارہ عام حالت میں آنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، بس چند منٹ ہی لگتے ہیں۔یہ بال کہاں جا رہے ہیں۔
اس کی ایک وجہ یہاں کی آب و ہوا اور پانی ہے جو کہ نہایت کھاری ہوتا ہے۔ اور آجکل تو اتنا گرم ہوتا ہے کہ نلکے سے پانی لیں اور اس میں چائے کی پتی ڈالیں اور چائے تیار۔ ریاض میں تو پھر کچھ غنیمت ہے، مشرقی علاقے میں تو پانی میں کثرت سے نمک پایا جاتا ہے۔ زیادہ تر نلکوں میں سمندری پانی آتا ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ میں نے شمپو آج تک استعمال نہیں کیا۔ کچھ یہ وجہ بھی ہے کہ بال جا رہے ہیں۔اس کے مطلب ہے کہ آپ بغور اپنا معائنہ فرماتے ہیں۔

اچھا شمشاد چاء کسی سے پہلی بار ملیں تو ظاہراً نظر آنے والی شخصیت میں آپ کا فوکس کیا ہوتا ہے؟
ظاہری طور پر تو لباس یا گٹ اَپ کہہ لیں اور اس کے بعد اس کی گفتگو۔ہ شمشاد چاء آپ اپنی شاپنگ خود کرتے ہیں یا آنی اور بچے؟
میں نے آج تک اپنی شاپنگ نہیں کی۔ میرے لیے تمہاری آنی ہی کرتی ہے۔ہ کسی کی لائی ہوئی چیز پسند کرلیتے ہیں یا ناک منہ بسورتے ہیں؟
بالکل پسند کر لیتا ہوں۔ہ آنی کے ساتھ شاپنگ پر آرام سے چل پڑتے ہیں یا منتیں کرواتے ہیں؟
منتیں تو خیر نہیں کرواتا، البتہ ٹال مٹول سے کام لیتا ہوں۔ کہ آج کا دن بھی گزر ہی جائے تو اچھا ہے۔ہ خرید و فروخت کے دوران بھاؤ تاؤ بنواتے ہیں یا جو دکاندار کہہ دے وہ قیمت ادا کردیتے ہیں؟
امن یہاں پر 90 فیصد مارکیٹیں ایسی ہیں جن پر فکس پرائس ہوتی ہے۔ بھاؤ تاؤ ہوتا ہی نہیں۔ بہت بڑی بڑی مارکیٹیں ہیں، ھائیپر مارکیٹیں۔ ایک مارکیٹ میں چلے جائیں، اسی میں دنیا جہان کی چیزیں مل جائیں گی۔ اور میں جس جگہ رہائش پذیر ہوں اس کے قریب قریب ایس 6 مارکیٹیں ہیں۔ کچھ نہ بھی خریدنا ہو، ویسے ہی گھومنے پھرنے کے لیے کسی ایک مارکیٹ میں چلے جائیں تو کم از کم دو تین گھنٹے تو آرام سے گزر جاتے ہیں۔ اور ان میں سے کوئی رات ایک بجے تو کوئی دو بجے بند ہوتی ہے اور دو تو 24 گھنٹے کھلی رہتی ہیں۔
سونے کی مارکیٹ ایسی واحد مارکیٹ ہے جس میں بھاؤ تاؤ کرنا پڑتا ہے۔ کہ وہ مختلف بہانوں سے بہت قیمت بتاتے ہیں کہ یہ نیا ڈیزائن ہے، تو یہ سنگا پور کا ہے، یہ دوبئی کا ہے، یہ سعودی اور یہ بحرین کا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ہ شاپنگ کے دوران خواتین کی کس عادت سے آپ بیزار ہوجاتے ہیں؟
وقت بہت لگاتی ہیں، جس چیز کی ضرورت نہیں ہے وہ بھی اٹھا اٹھا کر دیکھتی رہیں گی، قیمت نوٹ کریں گی، پھر کسی دوسری مارکیٹ میں بھی وہی دیکھیں گی اور قیمت کا موازنہ ہو گا۔ شاید یہ اس لیئے کرتی ہیں کہ جب چار چھ مل کر بیٹھتی ہیں تو یہی باتیں کرتی ہوں گی کہ فلاں مارکیٹ میں اس کی یہ قیمت ہے اور فلاں میں یہ۔ واللہ اعلم۔