انٹرویوانٹرویو وِد شمشاد

شمشاد — اگست 18، 2007 2:58 صبح
امن تمہارے سوال میں نے آج دیکھے ہیں۔ جب تم نے پوسٹ کیئے تھے تو میں پاکستان چلا گیا تھا اور وہاں پر اتنا وقت ہی نہیں ملا کہ جواب لکھتا۔ اب کوشش کروں گا کہ جلد جواب دے سکوں۔
امن ایمان — اگست 18، 2007 1:04 شام
امن تمہارے سوال میں نے آج دیکھے ہیں۔ جب تم نے پوسٹ کیئے تھے تو میں پاکستان چلا گیا تھا اور وہاں پر اتنا وقت ہی نہیں ملا کہ جواب لکھتا۔ اب کوشش کروں گا کہ جلد جواب دے سکوں۔

شمشاد چاء کوئی بات نہیں۔۔۔غلطی میری بھی تھی۔۔آپ کو ذپ میں انفارم نہیں کیا۔۔۔:(
زینب — اگست 18، 2007 8:20 شام
ا ب ٰیہ انٹرویو اتنا آگے نکل گیا ھے کے جیسے میری پہنچ سے ہی نکل گیا ھو:p
شمشاد — اگست 18، 2007 8:27 شام
تو نہ نکلنے دیں ناں، بسم اللہ کر کے شروع سے پڑھنا شروع کر دیں۔;)
زینب — اگست 19، 2007 11:14 شام
ہاے اللہ 27 صفحات:eek:
شمشاد — اگست 20، 2007 2:13 صبح
صرف 27 ہی تو ہیں، یہاں تو اس سے بھی زیادہ بڑے بڑے انٹرویو پڑے ہیں۔
علمدار — اگست 20، 2007 9:34 صبح
ہائے اللہ شمشاد بھائی واقعی انٹرویو بہت طویل ہو گیا ہے :)
شمشاد — اگست 20، 2007 11:23 صبح
ہائے اللہ اور آپ کہہ رہے ہیں؟ :confused:
علمدار — اگست 21، 2007 6:29 صبح
بس کیا کریں جناب کاپی پیسٹ کے بہت عادی ہو چکے ہیں :cool:
شمشاد — اگست 21، 2007 9:52 صبح
تو کیا یہ بھی نقل و چسپاں ہی کیا تھا؟:confused:
علمدار — اگست 21، 2007 12:23 شام
نہیں بس انداز پسند آیا تو کاپی کر لیا :)
راسخ کشمیری — ستمبر 3، 2007 4:41 صبح
السلام علیکم شمشاد بھائی
کیا حال ہے؟
امید ہے آپ خیریت سے‌ ہوں گے۔
عرصہ ہوا آپ‌ سے‌ بات نہیں ہوئی۔ اردو محفل کے پھیرے‌ لگا رہے تھے آپ کے‌ گلستان میں‌ آ پہنچے سوچا آپ کو بھی تھوڑا بہت پڑھ لیں۔ سارا انٹرویو تو نہیں پڑھا لیکن پڑھا ہے آپ حکیمانہ اور مؤدبانہ انداز پڑھ کر اچھا لگا۔۔ ساتھ ساتھ آپ‌ کو سلام کرنے کا بھی موقع مل گیا۔
اللہ تعالی آپکو خوش رکھے۔ آپ کے‌ لئے‌ گاہے گاہے دعا کرتا رہتا ہوں۔ آپ بھی دعا میں شامل رکھیں
والسلام
راسخ۔مدینہ
شمشاد — ستمبر 3، 2007 10:56 صبح
و علیکم السلام طلحہ بھائی
بہت شکریہ دعاؤں میں یاد رکھنے کا۔ اللہ تعالٰی آپ کو جزا دے۔
تعبیر — مارچ 8، 2008 7:55 شام
آج مین نے خدا خدا کر کے یہ انٹرویو بھی پڑھ لیا ۔
مزے کی بات بتاؤن اسے پڑھے بغیر ہی مجھے پتہ لگ گیا تھا کہ آپ ضدی ہیں :) آخر کے جوابات کیوں گول کر دیے
انٹرویو پرھنے کے باوجود لگا کہ میں اپ کے بارے میں کچھ نہین جانتی :confused: میں کچھ سوال پوچھ سکتی ہوں :)
شمشاد — مارچ 8، 2008 8:42 شام
پوچھیں پوچھیں، شوق سے پوچھیں، جواب تو میں نے ہی دینے ہیں ناں۔ ;)
ماوراء — مارچ 8، 2008 9:43 شام
کککک کیا۔۔۔یہ سارے انٹرویو پھر سے شروع۔۔؟ :eek:
شمشاد — مارچ 8، 2008 9:50 شام
تو اس میں حرج ہی کیا ہے؟ امن جہاں چھوڑ کر گئی تھی، تعبیر نے اس کو شروع کر کے بہت اچھا کیا ہے۔
تعبیر — مارچ 9، 2008 5:23 شام
کککک کیا۔۔۔یہ سارے انٹرویو پھر سے شروع۔۔؟ :eek:

نہیں میں جو بھی انٹرویو پڑھوں گی۔اس پر تبصرہ تو کرون گی نا :) اور دل کیا تو سوال بھی۔
ویسے آپ کا انٹرویو تھریڈ مجھ سے کیوں نہیں کھل رہا :confused: :confused:
تعبیر — مارچ 9، 2008 5:31 شام
پوچھیں پوچھیں، شوق سے پوچھیں، جواب تو میں نے ہی دینے ہیں ناں۔ ;)

اگر اجازت نہ بھی دیتے تو میں نے کونسا رک جانا تھا :grin:

* کیا ضدی انسان انا پرست بھی ہوتا ہے؟ انا کیا ہے ضد کیا ہے؟
*اپکی نظر میں کامیاب زندگی کا راز؟
* ڈپریشن/پریشانی کو کیسے دور کرتے ہیں
*کیا چیز آپ کے لیے بہت معنی( importance )رکھتی ہے
* میرے لیے کوئی اچھی بات/نصیحت
شمشاد — مارچ 9، 2008 6:47 شام
اگر اجازت نہ بھی دیتے تو میں نے کونسا رک جانا تھا :grin:
یہ ہوئی ناں بات۔ بس یہی سپرٹ قائم رہنی چاہیے۔
* کیا ضدی انسان انا پرست بھی ہوتا ہے؟ انا کیا ہے ضد کیا ہے؟
ہٹ دھرمی ہے اور کیا ہے۔ حالانکہ کئی دفعہ نقصان بھی اٹھا چکا ہوں۔ ظاہر ہے ضدی انسان انا پرست بھی ہو گا۔
*اپکی نظر میں کامیاب زندگی کا راز؟
میانہ روی
* ڈپریشن/پریشانی کو کیسے دور کرتے ہیں
بڑی تحمل مزاجی اور اللہ سے دعا کر کے۔
*کیا چیز آپ کے لیے بہت معنی( importance )رکھتی ہے
اپنی عزت، اپنی خود داری
* میرے لیے کوئی اچھی بات/نصیحت [/COLOR]
[/QUOTE]
میں کسی کو کیا نصحیت کروں گا،
ایک بات پلے باندھی ہوئی ہے کہ کوئی بھی پریشانی یا تکلیف شروع میں بہت چھوٹی ہوتی ہے۔ اگر اس کا اسی وقت سدِ باب کر لیا جائے تو بہتر ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D8%B4%D9%85%D8%B4%D8%A7%D8%AF.5713/page-14