جی چاء پہلے آپ کے جوابات پر ایک نظر۔۔۔۔
ضدی ہیںںںں۔۔۔۔۔اچھا
نہیں میک اپ کا شوق تو نہیں، لیکن عین جانے کے وقت اسے کوئی نہ کوئی کام یاد آ جاتا ہے۔ اچھا

وہ اصل میں آپ کی توجہ چاہ رہی ہوتی ہوں گی نا۔۔۔اس طرح کہ وہ کام کرتی جاتی ہوں گی۔۔اور آپ انہیں دیکھتے رہتے ہوں گے کہ کب کام ختم ہو۔
بالکل اجازت ہے۔
شکریہ
اچھی طرح یاد ہے۔ جب پہلی دفعہ خانہ کعبہ پر نظر پڑی تھی تو میں اپنا آپ بھول گیا تھا۔ مجھے کوئی ہوش نہیں تھا کہ میں کہاں ہوں، میرے ارد گرد لاکھوں لوگ ہوں گے لیکن مجھے یوں لگ رہا تھا کہ میں یک و تنہا ہوں۔ بس میں ہوں اور میرے سامنے خانہ کعبہ ہے۔ نہ مجھے دھکے لگ رہے تھے، نہ مجھے لاکھوں لوگوں کے تلبیہ کا شور سنائی دے رہا تھا۔ عجیب سی کیفیت تھی، اور میں یہ بھی سوچ رہا تھا کہ میں اتنا گناہگار بندہ اور مجھے اللہ نے اپنے گھر بلا لیا، کتنی بڑی سعادت میرے نصیب میں آئی تھی۔ ماشاءاللہ ۔۔آپ بہت خوش نصیب ہیں۔ شمشاد چاء پلیزززز میرے لیے بھی دعا کجیئے گا۔۔بلکہ سب کے لیے ۔۔اللہ ہمیں بھی آپ سا خوش قست بنادے اور ہمیں بھی حرم پاک دیکھنے کی سعادت نصیب ہو۔
امن بیت الحرام میں بہت ساری ایسی جگہیں ہیں جہاں دل سے مانگی ہوئی دعا کو شرف قبولیت ملتا ہے، جیسے مقام ابراھیم، رکن یمانی، حطیم، صفا مروہ، الغرض اس مسجد کی ہر ہر جگہ پر مانگی ہوئی دعا قبول ہوتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ دعا دل سے مانگی جائے۔ روزمرہ کی طرح الفاظ رٹے ہوئے نہ ہوں۔ اس مسجد میں تو اگر کوئی زائر سو بھی جائے تو بھی اس کو ثواب ملتا رہتا ہے۔ اب اس سے بڑھ کے اور کیا ہو گا۔ سبحان اللہ۔۔۔ وہ ذات بڑی بےنیاز ہے۔۔۔وہ دینے پہ جو آئے تو بن مانگے ہے بھر دیتا۔
اچھا جی کچھ اور سوالات۔۔۔!
ہ پہلے تو آپ یہ بتائیں کہ دن میں کتنے کپ چائے پیتے ہیں؟
ہ کیا آپ کا بہت خراب موڈ ایک کپ چائے سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟
ہ شمشاد چاء آپ کی دوستی کس ایج گروپ کے لوگوں سے زیادہ اچھی ہوتی ہے؟
ہ تعلق دل سے نبھاتے ہیں یا کبھی کسی مجبوری کے ہاتھوں۔۔۔؟
ہ کوئی ایسی خاص بات یا خیال جو اکثر آپ سوچتے ہوں؟
ہ ٹی وی پر آپ کا پسندیدہ پروگرام ؟( کیا وہاں پاکستانی چینلز آتے ہیں)؟
ہ موویز دیکھتے ہیں۔۔؟
ہ آپ کا پسندیدہ گلوکار اور گانا۔۔؟
ہ پسنددیدہ اداکار اور اداکارہ۔۔؟
اگلی بات انشاءاللہ شعر و ادب پر ہوگی۔ : )
(او ہاں شمشاد چاء میں آپ کی لاسٹ پوسٹ جس میں آپ نے سوالوں کے جواب دیے ہیں ۔۔ایڈیٹ کرکے کلر ٹیگ لگا رہی ہوں۔۔مجھے پتہ ہے کہ آپ بہت جلدی میں ہوتے ہیں ۔۔اس لیے سیدھا سیدھا بس ٹائپ کر دیتے ہیں)