امن ایمان نے کہا:
حسب عادت ایک نظر ظفری کے جوابات پر۔۔۔۔
چلیں اب آتے ہیں میچورڈ سوالوں کی طرف ۔۔۔
مجھے پتہ ہے آپ نے یہ ماوراء کو چڑانے کے لیے لکھا ہے۔ 
ہاں کچھ ایسا ہی تھا ۔۔۔

۔۔ مگر مجھے غصہ اور کوفت اس بات کی ہوئی ہے کہ جو باتیں تیکھے اور طنزیہ انداز میں پوچھی جارہیں ہیں ۔ وہ شائستہ اور مہذب انداز میں بھی پوچھی جاسکتیں ہیں ۔ اگر یہ میرے انٹرویو کا دھاگہ ہے تو پھر مجھے جواب دینے میں کیا تامل ہوسکتا تھا ۔۔۔ مگر جو انداز اخیتار کیا گیا ہے وہ کسی بھی لحاظ سے مثبت نہیں ہوسکتا ۔
نہیں آپ اپنے سوالوں کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ آپ کے لیئے کوئی مشکل نہیں ہوگی ۔ میں اس قسم کی تکرار پہلے بھی کسی اور جگہ کر چکا ہوں ۔ اور ہاں ۔۔ آپ اپنے اور میرے درمیان مماثلت کی بات نہ کریں ۔ ۔۔۔ آپ کو پتا نہیں کہ لوگ اس کا بھی برا مان جائیں گے ۔
جی ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ اب خیال رکھوں گی۔ 
شکریہ جی ۔
مجھے بھی پورا یقین تھا کہ آپ نے میرے اُس کمنٹس کا ردِعمل دوستانہ انداز میں لیا ہوگا ۔ اور یہ اچھا ہوا کہ آپ نے مجھے غیر اور اپنوں کا فرق سمجھایا ۔۔۔ میں بھی اب غیروں کی پروا نہیں کروں گا ۔
سچ بتاؤں۔۔پہلے تو بُری طرح چڑ گئی تھی۔۔کہ میں نے اس طرح کسی کے لیے خط لکھا ہی نہیں تو کوئی کیوں میری بات نہیں سمجھ رہا۔۔۔لیکن دوسری بار پڑھنے پر سمجھ آگیا تھا کہ آپ نے بھی ماوراء کی طرح چڑانے کی کوشش کی ہے اور بس۔۔۔
میرے ساتھ یہی مسئلہ ہے کہ میری بات لوگ دیر سےسمجھتے ہیں ۔۔۔

۔۔۔ سب یہی کہتے ہیں کہ اشفاق احمد کی طرح افسانے لکھنے شروع کردو ۔
واقعی امن وسکون کسے بُرا لگتا ہے ۔۔۔ اچھا آپ ایسا کریں کہ جیسے آپ شمشاد بھائی کی بھتیجی بن گئی ہیں ۔ اُسی طرح میری بھی بن جائیں ۔۔۔ پھر دیکھیئے گا کہ ہر طرف امن ہی امن اور سکون ہی سکون ہوگا ۔ ۔۔۔ اور کسی کو آپ کی فکر بھی نہیں رہے گی ۔
لیں۔۔کوئی میری فکر کیوں کرے گا۔۔۔میں ہوں نا اپنی فکر کرنے کے لیے۔۔چلیں جی پھر آج سے آپ میرے انکل بن جائیں۔۔اب ظفری کے ساتھ چاء سوٹ نہیں کرے گا۔۔اگر ظفر کہنے کی اجازت دے دیں تو۔۔ظفر چاء اچھا لگے گا۔۔۔ویسے انکل کہنے سے میرا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں کوئی چھوٹی سی بچی ہوں۔ یا آپ بوڑھے ہیں۔۔۔لیکن ایک بات۔۔۔۔اس طرح آپ کی مارکیٹ ویلیو ڈاؤن ہونے کا خدشہ بھی ہے۔۔
آپ کی جیسی مرضی ۔۔۔ جو چاہیں کہہ لیں ۔

۔۔۔ مجھے صرف انہی کے سامنے اپنی مارکیٹ ویلیو کے گر جانے کا ڈر ہوتا ہے جو میری عزت کرتے ہیں ۔ باقیوں کی مجھے کوئی پروا نہیں ۔
ویسے آپ نے اتنے انٹرویو کیے ہونگے ۔ مگر مجھے پورا یقین ہے کہ یہ انٹرویو آپ کے لیئے یادگار ثابت ہوگا
جی انشاءاللہ۔۔۔بس اگر کسی نے کسی کو سمجھنے میں غلطی نہ کی تو۔۔۔۔: )دیکھیں ۔۔۔ شاید اب کسی کی سمجھ میں کچھ آجائے ۔
ظاہر ہے جب ماں باپ پختون ہیں تو میں بھی پختون ہی ہوں گا نا ۔۔۔ ، جاب کی نوعیت کمپیوٹر سے ریلٹیڈ ہی ہے ۔ اسٹرونائیٹکل انجینئرنگ
ظاہر تو تب ہوتا نا جب آپ خود سے بتاتے
۔۔۔آپ کو پشتو بولنا آتی ہے۔۔؟ اور اسٹرونائیٹکل، انجینئرنگ کی کون سی برانچ ہے۔۔۔مجھے ایرونائیٹکل انجینئرنگ کا تو پتہ ہے۔۔اس کا نہیں۔۔
( بہت نکمی ہوں میں )ارے بتایا تو تھا والد مردان کے تھے اور والدہ سوات کی ہیں ۔
اور اسٹرونائیٹکل انجیئرنگ کا خلاصہ یہ ہے
( space operations and technology, flight dynamics, spacecraft design, and earth science.
create software applications, and to design electrical systems for space missions.)
۔
حساسیت ہی تو مجھے کچھ لکھنے پر مجبور کرتی ہے ۔ سب میں پھر سب ہی شامل ہیں ۔ اور ہر انسان کو خوش نہ رکھنے کی آپ نے جو بات کہی ہے میں اس میں تھوڑا سا اضافہ کردوں کہ ۔۔۔ کسی کو خوش رکھنے کے لیئے پہلے خود کو خوش رکھنا پڑتا ہے ۔ جو خود خوش نہ ہو ، وہ کسی کو کیا خوشی دے سکتا ہے ۔۔۔
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے۔۔۔لیکن ظفر پھر اتنے خوش کس طرح دیکھائی دیتے ہیں۔۔
کیا انسان اپنا غم اس حد تک چھپا سکتا ہے کہ کوئی بظاہر ہنستا چہرہ دیکھ کر اُس کے اندر کا دکھ محسوس ہی نہ کرسکے۔۔؟جی ہاں یہ ممکن ہے ۔۔۔ میں نے “موڈ“ والے ٹاپک میں توازن کی بات کی ہے نا ۔۔۔۔ اس پڑھیئے ۔۔ کہ جہاں ہنسنے اور مسکرانے والے چہرے ہوں ۔ وہاں پھر اپنے دکھوں کو کیوں پرچار کیا جائے ۔ اس سے اچھا ہے کہ ان کے ساتھ مل کر ان کے چہرے کو مذید خوش اور ان کے ماحول کو اور مذید خوشگوار بنایا جائے ۔
عموماً دوسروں کے پہل کرنے کا انتظار کرتا ہوں ۔
کبھی ایسا ہوا کہ آپ کو کوئی اچھا لگ رہا ہو لیکن آپ صرف اُس کی طرف سے پہل کے منتظر ہوں۔۔؟جی ہاں ایسا بارہا ہوا ہے ۔
یہ الجھے ہوئے لوگ کیسے ہوتے ہیں۔۔؟ اپنی ذات میں گم رہنے والے۔۔یا ؟۔۔۔سوری مجھے اندازہ نہیں ہو رہا کہ ایسے لوگ۔۔کس قسم کے ہوتے ہیں۔جنہیں یہ علم نہ ہو کہ ان کا اگلا قدم کیا ہوگا ۔ جو فیصلہ نہ کر سکیں ۔ جو کسی کے لیئے مشکلات کھڑی کردیں ۔
اپنی اس عادت کی وجہ سے کبھی نقصان اٹھایا۔۔؟بہت دفعہ ۔۔ اب بھی اٹھا ہی رہا ہوں ۔
اوکے جناب میں بھی چلا کہ آج کا ٹائم اسی دھاگے کے لیئے تھا ۔۔۔
بہت شکریہ!
آپ نے یہاں اتنا وقت دیا۔۔۔مجھے بھی آپ کے بارے میں مزید جان کر اچھا لگا۔ آپ کی سب سے اچھی بات۔۔آپ جلدی ہی دوسرے شخص کا مزاج سمجھ لیتے ہیں۔ : )شکریہ ۔۔۔ مگر آپ نے یہ اندازہ کیسے لگایا ؟ ۔
میں نے آپ کا جواب Mood والے تھریڈ میں پڑھا ہے جہاں آپ نے لکھا ہے کہ۔۔۔بعض لوگوں میں یہ حساسیت انتہائی درجے کی ہوتی ہے کہ وہ پل میں خود کو خوش یا افسردہ کر لیتے ہیں اور بعض لوگوں میں یہ حساسیت اس قدر ناپید ہوتی ہے کہ وہ بڑی سی بڑی بات کو باآسانی نظر انداز کر جاتے ہیں ۔ “[/ اس بارے میں میرا سوال۔۔۔
ہ آپ کا شمار کن لوگوں میں ہوتا ہے۔۔؟درمیان والے لوگوں ۔۔۔ کہ معمولی بات کو غیرمعمولی نہیں لیتا اور غیر معمولی بات ۔۔ سرسری انداز سے بھی نہیں لیتا ہوں ۔
ہ ظفری آپ کے خیال میں حساسیت کا زیادہ ہونا تکلیف دہ نہیں ہے؟بلکل ہے ۔ اس سے انسان کے اندر خوشی اور غم کا توازن بگڑ جاتا ہے
ہ کیا کچھ دکھ اتنے شدید ہوتے ہیں کہ تمام عمرساتھ رہیں۔۔یا وقت بڑا مرہم ہے۔۔؟درد کے پھول کھلتے ہیں ، بکھر جاتے ہیں
زخم کیسے بھی ہوں ، کچھ روز میں بھر جاتے ہیں
جی ہاں وقت بڑا مرہم ہے ۔۔ مگر درد جب تازہ ہوتا ہے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ درد کبھی ختم نہیں گا ۔۔ مگر وقت کے ساتھ درد کیا ، اس کی یاد بھی ختم ہوجاتی ہے ۔
ہ محبت آپ کی نظر میں کیا ہے۔۔؟فرصت کا کھیل
ہ آپ میری لینڈ میں تنہا رہتے ہیں یا اور کوئی دوست احباب ساتھ میں ہیں۔۔؟جی ہاں ۔۔ میرے ساتھ میرے دو اور روم میٹ بھی رہتے ہیں ۔
ہ اپنے وطن سے دور ہونے کے بعد آپ کو یہاں کی کون سی چیز سب سے زیادہ یاد آتی ہے؟مٹی کی خوشبو
ہ آپ کے اپنے بابا سے تعلقات کیسے تھے۔۔دوستی والے یا رعب والے۔۔؟ہمیشہ دوستو والے
سوری آج سارے سوال کچھ اداس کردینے والے ہیں۔۔۔کوشش کروں گی کہ اگلی بار ایسا نہ ہو۔ کوئی بات نہیں ۔۔۔ سوال سوال ہی ہوتے ہیں ۔۔ اداس کیا ۔۔ مسرت والے کیا ۔۔۔ بے شک آپ ضرور پوچھیں ۔ آپ نے منیر نیازی مرحوم کا یہ شعر نہیں سنا کہ ۔۔
خیال تھا جس کا ، خیال میں ملا مجھے
سوال کا جواب بھی ، سوال میں ملا مجھے
انشاءاللہ باقی آئندہ