بس تعبیر یہ ایک طویل کہانی ہے۔ جس میں سرد آہوں کا استعمال کثرت سے ہو گا۔ بس لوگ میرے رعب میں آتے ہی نہیں
کوئی بات نہیں دکھی نا ہوں کہ میں بھی آپ کے ساتھ کھڑی ہوں اس معاملے میں
دائیں کہ بائیں یہ آپ خود ڈیسائیڈ کریں۔

آپ نے تو خوش کر دیا مجھے صبح صبح کہ آپ بھی یہ دھاگہ پڑھ رہی ہیں

۔
اس بات پر تو میرا دل چاہ رہا ہے کہ اپنی آستینیں چڑھا کر ایک ہاتھ کمر پر رکھ کر آپ کو ایک گھوری دوں
کیوں کیا زبردست کی ریٹنگ نہیں ملتی ؟میری ریٹنگ پر بھی نظر مار لیا کریں کیا ہوا جو میں سوتیلی ہوں
بس اب کچھ دنوں سے نہیں پڑھ پا رہی ہوں کوشش کے باوجود اور آپ جانتی تو ہیں کہ انٹرویوز مجھے کتنے پسند ہیں اور آپ اس بھی زیادہ
پسند ہیں ۔
اس لئے آپ کے آخری بیان یعنی خشک مزاج اور خشک دل والے بیان کو میں رد کر رہی ہوں۔ ویسے بھی کبھی کبھار مزاج میں تبدیلی آنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم واقعی زندہ ہیں۔ اور دوسروں کا ہم شکایتیں ہونے کا مطلب یہ کہ ہماری کیئر کی جا رہی ہے۔ اس لئے آپ کا بیان داخل دفتر کیا جا رہا ہے

۔
ارے بابا یہی تو رونا ہے کہ میری کیئر کہاں الٹا ان کی شکایتیں ہوتی ہیں کہ میں انکی کیئر نہیں کر رہی اب اور میں بہت بدل گئی ہوں وغیرہ
