انٹرویوانٹرویو وِد فرحت کیانی

نایاب — اپریل 17، 2013 6:09 شام
محترم بہنا سدا ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
انتظار کرتے
9 اپریل سے 18 اپریل آ گئی ۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — اپریل 17، 2013 6:12 شام
ابھی ایک دن باقی ہے شاہ جی۔ آج 17 اپریل ہے۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی — اپریل 17، 2013 6:14 شام
محترم بہنا سدا ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
انتظار کرتے
9 اپریل سے 18 اپریل آ گئی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
انتہائی معذرت خواہ ہوں نایاب بھائی۔ ان دنوں زندگی نے ایسا گھما چھوڑا ہے کہ ابھی پچھلے چکر آنے ختم نہیں ہوتے کہ ایک اور گول چکر شروع ہو جاتا ہے۔ ان شاءاللہ کوشش کروں گی کہ اختتامِ ہفتہ تک کچھ پوسٹ کر سکوں۔
شمشاد — اپریل 17، 2013 6:16 شام
اللہ خیر
ادھر فرحت کو یاد کیا اور اُدھر فرحت حاضر
کیا اسی انتظار میں تھیں کہ کوئی پکارے تو جھٹ سے جواب لکھیں؟
فرحت کیانی — اپریل 17، 2013 6:16 شام
ابھی ایک دن باقی ہے شاہ جی۔ آج 17 اپریل ہے۔
فرحت کیانی
بالکل شمشاد بھائی۔ اب تو مجھے مجبوراً 18 اپریل تک کا انتظار کرنا پڑے گا، :)
شمشاد — اپریل 17، 2013 6:16 شام
بالکل شمشاد بھائی۔ اب تو مجھے مجبوراً 18 اپریل تک کا انتظار کرنا پڑے گا، :)
تو 18 اپریل کون سی دور ہے، دو گھنٹوں سے بھی کم فاصلے پر تو ہے۔
فرحت کیانی — اپریل 17، 2013 6:22 شام
اللہ خیر
ادھر فرحت کو یاد کیا اور اُدھر فرحت حاضر
کیا اسی انتظار میں تھیں کہ کوئی پکارے تو جھٹ سے جواب لکھیں؟
محیر العقول واقعات بھی ہو جاتے ہیں کبھی کبھی :openmouthed:
میں تو ابھی بس ذرا کی ذرا آئی تھی اور نایاب بھائی کا پیغام دیکھ لیا۔
فہیم — اپریل 17، 2013 6:24 شام
محیر العقول واقعات بھی ہو جاتے ہیں کبھی کبھی :openmouthed:
میں تو ابھی بس ذرا کی ذرا آئی تھی اور نایاب بھائی کا پیغام دیکھ لیا۔
تو پوری کی پوری کب آئیں گی آپ :)
نایاب — اپریل 17، 2013 6:24 شام
انتہائی معذرت خواہ ہوں نایاب بھائی۔ ان دنوں زندگی نے ایسا گھما چھوڑا ہے کہ ابھی پچھلے چکر آنے ختم نہیں ہوتے کہ ایک اور گول چکر شروع ہو جاتا ہے۔ ان شاءاللہ کوشش کروں گی کہ اختتامِ ہفتہ تک کچھ پوسٹ کر سکوں۔

محترم بہنا ۔ زندگی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
معذرت کیسی ۔۔۔۔۔؟
زندگی نام ہی مصروفیت کا ہے ۔ یہ مصروفیت ہی تو زندگی کی حقیقت کھولتی ہے ۔
کبھی پل صدی لگتا ہے تو کبھی صدی پل میں گزرتی محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔
تسلی سے لکھیئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
فرحت کیانی — اپریل 17، 2013 6:25 شام
تو 18 اپریل کون سی دور ہے، دو گھنٹوں سے بھی کم فاصلے پر تو ہے۔
جی اور 24 گھنٹے اٹھارہ تاریخ کے ہوئے۔تو میرے پاس ہوئے 26 گھنٹے۔ :)
فرحت کیانی — اپریل 17، 2013 6:25 شام
تو پوری کی پوری کب آئیں گی آپ :)
پیوستہ رہ شجر سے۔۔۔۔۔ :)
کیسے ہیں فہیم آپ؟
فرحت کیانی — اپریل 17، 2013 6:26 شام
محترم بہنا ۔ زندگی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
معذرت کیسی ۔۔۔ ۔۔؟
زندگی نام ہی مصروفیت کا ہے ۔ یہ مصروفیت ہی تو زندگی کی حقیقت کھولتی ہے ۔
کبھی پل صدی لگتا ہے تو کبھی صدی پل میں گزرتی محسوس ہوتی ہے ۔۔۔ ۔
تسلی سے لکھیئے گا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
جزاک اللہ نایاب بھائی
فہیم — اپریل 17، 2013 6:30 شام
پیوستہ رہ شجر سے۔۔۔ ۔۔ :)
کیسے ہیں فہیم آپ؟
اللہ کا کرم ہے آپی
آپ سنائیں کیسی ہیں
ابھی بہت اچھا لگا کہ آپ سے یوں اچانک ملاقات ہوگئی :)
بزم خیال — اپریل 19، 2013 11:49 شام
پاکستان واپس سیٹل ہونے کے بعد آج فورم کا چکر لگا تو آپ کا انٹرویو ہاتھ لگا اور یہیں سے دریچہ تک رسائی ممکن ہوئی۔ صرف 7 صفحات پڑھنے سے مزید پڑھنے کو تقویت ملتی گئی ۔ ایک ایک بات کا جواب دینا کیسے ممکن ہے مجھے بھی کوئی گر بتا دیں۔ زبردست جوابات دئے گئے ۔ اللہ تبارک تعالی آپ کو خوش و خرم رکھے اور دنیا و آخرت میں سرخرو کرے۔ آمین
پاکستان واپس سیٹل ہونے کا فیصلہ بڑے فیصلوں میں سے ایک تھا اور میں اس پر بہت مطمئن اور خوش ہوں الحمد اللہ اور اللہ کرے یہ اطمینان مستقل رہے۔ آمین
الحمداللہ میری بھی پاکستان واپس سیٹل ہونے کے بعد یہی کیفیت ہے۔ مطمئن خوش اور سکون ہی سکون !!!!!!!!!!
اللہ تبارک تعالی ہم سب کے اطمینان کو مستقل رکھے آمین
مہ جبین — اپریل 22، 2013 5:51 صبح
فرحت کیانی چندا یہ تھریڈ پھر سے تمہاری توجہ مانگ رہا ہے :)
فرحت کیانی — اپریل 22، 2013 6:05 صبح
فرحت کیانی چندا یہ تھریڈ پھر سے تمہاری توجہ مانگ رہا ہے :)
:embarrassed: بس آج شام تک کا وقت دے دیں مہ جبین آنٹی ، نایاب بھائی۔ میں ان شاءاللہ ضرور لکھتی ہوں۔ اصل میں یکسوئی سے لکھنا چاہتی ہوں۔ دن میں اتنی بار ادھر ادھر مصروف ہونا پڑتا ہے کہ سارا تسلسل خراب ہو جاتا ہے۔
فرحت کیانی — اپریل 22، 2013 6:06 صبح
اللہ کا کرم ہے آپی
آپ سنائیں کیسی ہیں
ابھی بہت اچھا لگا کہ آپ سے یوں اچانک ملاقات ہوگئی :)
مجھے بھی بہت اچھا لگا فہیم۔
میں بھی ٹھیک ہوں الحمد اللہ۔ آپ بتائیں کدھر گُم ہو گئے ہیں؟
فرحت کیانی — اپریل 22، 2013 6:12 صبح
پاکستان واپس سیٹل ہونے کے بعد آج فورم کا چکر لگا تو آپ کا انٹرویو ہاتھ لگا اور یہیں سے دریچہ تک رسائی ممکن ہوئی۔ صرف 7 صفحات پڑھنے سے مزید پڑھنے کو تقویت ملتی گئی ۔ ایک ایک بات کا جواب دینا کیسے ممکن ہے مجھے بھی کوئی گر بتا دیں۔ زبردست جوابات دئے گئے ۔ اللہ تبارک تعالی آپ کو خوش و خرم رکھے اور دنیا و آخرت میں سرخرو کرے۔ آمین
الحمداللہ میری بھی پاکستان واپس سیٹل ہونے کے بعد یہی کیفیت ہے۔ مطمئن خوش اور سکون ہی سکون !!!!!!!!!!
اللہ تبارک تعالی ہم سب کے اطمینان کو مستقل رکھے آمین
جزاک اللہ خیر۔ آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ نے خصوصاً بلاگ بھی پڑھا اور یہاں بھی تبصرہ کیا۔ بہت ممنون ہوں۔
دعاؤں کے لئے شکریہ کے ساتھ ساتھ مزید کی بھی درخواست کروں گی۔
گُر تو کوئی خاص نہیں۔ بس کوشش ہوتی ہے کہ اگر کسی نے میرے لئے کچھ وقت نکال کر سوچا اور یہاں پوسٹ کیا تو اس کا جواب ضرور دیا جائے۔ لیکن اکثر اس میں بہت دیر بھی ہو جاتی ہے۔ :)
آپ کا بلاگ میں اکثر پڑھا کرتی تھی۔ اب بھی جب فراغت ملتی ہے تو اپنے تمام پسندیدہ بلاگز کا چکر ضرور لگاتی ہوں۔
آپ بھی پاکستان واپس آئے ہیں ۔ یقیناً مشکل فیصلہ ہو گا لیکن امید ہے یہ اطمینان مستقل ساتھ رہے گا۔ آپ کے بھی ، میرے بھی اور بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی۔ :)
فرحت کیانی — اپریل 22، 2013 1:59 شام
محترم بہنا سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین

سب سے پہلے تو بہت معذرت نایاب بھائی۔ اس بار تو میں نے واقعی بہت دیر کر دی۔ لیکن میری سُستی ہر گز اس تاخیر کی وجہ نہیں تھی۔ بس کچھ مصروفیات ایسی آن پڑی ہیں کہ اپنے لئے کم وقت مل رہا ہے ان دنوں۔​

کافی کا کپ سنبھالیں اور " ڈوب کر اپنے من میں پا جا سراغ زندگی " کے بارے اپنی سوچ کا اظہار کریں ۔
کہ " ڈوب " کر تو زندگی ختم ہوجاتی ہے ۔ تو پھر کیسے کوئی پائے سراغ زندگی ۔۔۔ ۔؟
نایاب بھائی اتنا مشکل سوال کہ ابھی تک مجھے اس کا جواب سجھائی نہیں دیا۔ " ڈوب کر اپنے من میں پا جا سراغ زندگی " تو اصل فلسفہ زندگی ہے اور اسے سمجھنا ہر کسی خصوصاً میرے جیسے کند ذہنوں کے لئے کہاں ممکن ہے۔ ڈوبنا ہی تو بنیادی شرط ہے۔۔جب تک مجھے یہ ہی معلوم نہیں ہو گا کہ زندگی کا مطلب کیا ہے تو میری زندگی صرف سانسوں کے آنے جانے کا ہی نام ہو گا اور بس۔ ااور میرا ماننا ہے کہ جس دن میں اپنے آپ کو جان گئی اور یہ سمجھ گئی کہ میں کیا چاہتی ہوں اور میری حقیقت کیا ہے تو شاید مجھ پر 'سراغِ زندگی' عیاں ہو ہی جائے گا۔ میرا محدود علم ، مشاہدہ اور تجربہ مجھے یہی بتاتا ہے کہ 'میں' کو جاننا اس سفر کی پہلی کڑی اور پھر اپنی زندگی میں سے اس 'میں' کو نکال باہر کرنا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو زندگی کے کانٹے خودبخود راستے سے ہٹتے چلے جاتے ہیں۔ باقی مجھے زندگی کا لغوی معنی بھی ابھی تک سمجھ نہیں آ سکا تو اتنی گہرائی میں کہاں جا سکوں گی۔
آپ نے زندگی بارے کیا جانا کیا سمجھا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
کب یہ آگہی ملی کہ زندگی واقعی امتحان لیتی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
یہ آگہی تو شاید شعور کا لازمی حصہ ہے اور جب بھی ملے ، بہت تکلیف دیتی ہے۔ لیکن میں اس کے ساتھ یہ بھی جانا کہ اس امتحان میں فیل ہونے میں بھی ہمارا اپنا ہاتھ ہوتا ہے اور اگر ہم ایک بار فیل ہونے کے بعد کچھ سیکھ لیں تو اگلی بار زندگی کا امتحان ایسا کڑا نہیں ہوتا۔ لیکن اگر غلطیوں سے سیکھا نہ جائے تو بار بار امتحان اور بار بار فیل ہونے کے بعد آخر میں آپ کا نام امتحانی فہرست سے نکال دیا جاتا ہے 'مستقل ناکام' کا سرٹیفیکیٹ ہاتھ میں پکڑا کر۔ :(
:whew:
:whew:
:whew:
:whew:

ان سوالات میں تو میں رعایتی نمبروں سے بھی پاس ہوتی نظر نہیں آتی :idontknow: ۔ نایاب بھائی جلدی سے دو تین کافی کی پیالیاں اور ایک بڑا تھیلا باداموں کا بھیجیں تا کہ اگلے کے لئے تھوڑا دماغ تیز کر لوں۔ :openmouthed:
عائشہ عزیز — اپریل 22، 2013 2:09 شام
فرحت اپیاااااا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D9%81%D8%B1%D8%AD%D8%AA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7%D9%86%DB%8C.59961/page-29