دونوں
میں بھی الحمد اللہ بالکل ٹھیک۔
بالکل۔ لیکن وہ کسی نے کہا ہے ناں کہ
دنیا کب چُپ رہتی ہے
کہنے دے جو کہتی ہے
تو لوگوں کو کہنے دیں۔ چلیں ہم باتیں کرتے ہیں۔
دونوں
بالکل۔ لیکن وہ کسی نے کہا ہے ناں کہ
ضرور۔
منافقت اور دوہرا معیار۔
مروت اور اچھا اخلاق
۔فیصلہ کرنے میں کچھ وقت لیتی ہوں لیکن جو فیصلہ کر لیا اس پر قائم بھی رہتی ہوں اور مطمئن بھی۔ الحمد اللہ
ایسا کوئی فیصلہ تو ذہن میں نہیں آ رہا۔

پاکستان واپس سیٹل ہونے کا فیصلہ بڑے فیصلوں میں سے ایک تھا اور میں اس پر بہت مطمئن اور خوش ہوں الحمد اللہ اور اللہ کرے یہ اطمینان مستقل رہے۔ آمین
بہت شکریہ
واؤ زبردست کہاں ،،کسی گاوں میں یا کامرہ کینٹ میں ،،،جی بالکل میں اٹک ہی میں رہتی ہوں
اٹک تو ہم چھوڑ دیں اٹک ہمیں چھوڑتا ہی نہیں

جن لوگوں کی طرف اشارہ ہے وہ سمجھ گئے ہیں۔ کیوں امیداورمحبت ؟
کامرہ نہیں۔ بسال گئی تھی۔ اٹک سے کچھ پہلے آتا ہے ناں۔
جی فرحت آپی
بہت شکریہ نایاب بھائی
پاکستان میں اس وقت جس طرح کے چائنہ کے سامان کی بھرمار ہے ناں۔ میں نے واقعی ان پر شدید تنقید کر دینی ہے۔ اور اس صورت میں انہوں اگر پہلے سے پابندی نہ بھی لگائی ہوتی تو لگا دیتے۔

معلوم نہیں نایاب بھائی۔ لیکن میری سوچ اور رائے لوجک (منطق؟) کی بنیاد پر قائم ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ خیال یا انٹیوشن کی طرف میرا رحجان کم ہے۔
میں کسی کی بات کو دماغ سے سوچتی ہوں اور قبول یا رد بھی اس کی روشنی میں کرتی ہوں۔
شاید نہیں نایاب بھائی۔ میری دوستی کہیں بھی کسی سے بھی ہو سکتی ہے اور ہو جاتی ہے۔ صرف ایک اصول ہے اور وہ ہے خلوص و وفاداری۔ اور یہ بھی میرے اپنے لئے ہے۔ میں اپنے دوستوں سے مخلص رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔ جواباً مجھے ہمیشہ بہترین دوست ملے۔
یہ درست ہے کہ میری زندگی میں خاندان اور دوستوں کی حیثیت سب سے خاص ہے اور وہ میری پہلی ترجیح ہیں۔ لیکن میرا وقت ہمیشہ ان کے لئے ہوتا ہے۔ چاہے مجھے اس کے لئے بہت کچھ ایک طرف کرنا پڑے۔ میرے خیال میں یہ دو رشتے ایسے ہیں جن کی وجہ سے آپ کے کام یا وقت کا کبھی زیاں نہیں ہوتا۔
یہاں ستاروں میں کوئی گڑبڑ ہو گئی ہے نایاب بھائی۔ میری وابستگیاں بالکل اَن کنڈیشنل ہوتی ہیں۔
نایاب بھائی اس سوال کی وضاحت کریں گے پلیز؟
میں کوئی بھی کام کرتی ہوں تو اس کے لئے اتنی ہی تیاری کرتی ہوں جتنی عموماً ضرورت ہوتی ہے۔ پرفیکشنسٹ نہیں ہوں۔
میرا حلقہ احباب دو طرح کے لوگوں پر مشتمل ہے۔ خاندان، رشتہ دار اور قریبی دوست۔ اور پروفیشنل تعلق دار۔ اول الذکر میں میں ایک عام انسان کے طور پر لی جاتی ہوں۔ اور دوسرے میں کیونکہ میرا شعبہ میں پبلک ڈیلنگ کا بہت بڑا حصہ ہے تو وہاں تو مجھے ہر حال میں پُراعتماد رہنا ہے۔ تو شاید لوگ ایسا نہ سمجھتے ہوں۔ ہاں یہ ہے کہ میں کہیں بھی جاؤں تو شروع کے پانچ دس منٹ میں لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں کہ شاید میں زیادہ بولوں گی نہیں۔ بیچارے معصوم

بہت کم۔ میری اب تک کی زندگی میں 'فکر نہ فاقہ۔ عیش کر کاکا' جیسے حالات ہی غالب رہے ہیں۔ الحمد اللہ۔ آئندہ کے لئے بھی دعا کرئیے گا۔
اگر اس سے مراد ظاہراً ہے تو نہیں۔
اپنی ایک خوبی جو اکثر مجھے خامی بھی لگتی ہے، یہ ہے کہ مجھے بہت کم غصہ آتا ہے۔ میں غصے میں بالکل کچھ نہیں بولتی۔ لیکن کافی دیر اس کی وجہ سے اپ سیٹ رہتی ہوں۔ یعنی میرا غصہ جلدی نہیں اُترتا۔
غصہ مجھے آتا ہی تب ہے جب کوئی بات یا کام نامناسبت کی آخری حد کو چُھوتا ہے۔ ورنہ نہیں آتا۔
ابھی تک تو جتنے ملے خوش گمان لوگ ہی ملے ہیں چاہے ان سے میل جول ابتدائی مراحل میں ہو یا بہت قریبی۔
دوسرے مجھ سے ایویں ہی خوش رہتے ہیں۔ معلوم نہیں کیوں لیکن الحمد اللہ مجھے زندگی میں ہر جگہ زیادہ بلکہ ہمیشہ بہت اچھے اور محبت کرنے والے لوگ ملے اور اس میں سراسر ان کا اپنا کردار زیادہ ہوتا ہے۔ بیچارے خود ہی مجھ سے خوش ہوتے رہتے ہیں اور میرا بھی خیال رکھتے ہیں۔
کبھی دھیان نہیں کیا نایاب بھائی۔
پھول تو خیر مجھے سارے ہی اچھے لگتے ہیں۔ لیکن دو پھولوں میں مجھے زیادہ کشش محسوس ہوتی ہے ٹیوب روز اور پوپی (گُلِ لالہ؟)
حقیقت پسندی جیسی خامی یا خوبی (جو بھی کہہ لیں) وہم کی عادت کو پنپنے نہیں دیتی۔
اور کوئی بھی اہم کام یا امتحان ہو تو ابا ، بھائیوں سے الگ الگ تسلی لیکر اور گھر سے نکلتے ہوئے اماں کے ہاتھ سے کوئی میٹھی شے کھا کر جاتی 
میری اماں اور ابو جان دونوں انتہائی ٹھنڈے مزاج اور مضبوط قوتِ ارادی کے مالک ہیں ماشاءاللہ۔ اور میرے خیال میں شاید ہم سب بہن بھائیوں نے ان سے تھوڑی بہت یہ خوبی ورثے میں لے لی ہے۔ میں بہت زیادہ مضبوط نہ سہی لیکن عموماً میرے اعصاب کسی حد تک میرے قابو میں رہ جاتے ہیں۔
واقعی نمازیں تو ساری ہی دل کا سکون ہوتی ہیں۔ اور ان دونوں نمازوں کے اوقات ہی ایسے ہیں کہ انسان پر ایک اور احساس طاری ہو جاتا ہے۔ مجھے بھی یہ نمازیں انتہائی اہم لگتی ہیں۔ ان دنوں مجھے زیادہ لُطف ظہر کی نماز میں آتا ہے۔ ظہر کی نماز میں دفتر میں ادا کرتی ہوں اور کام کے دوران نماز کے لئے اٹھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔
ایسا تو نہیں ہے نایاب بھائی۔ لیکن مجھے بہت سی باتیں اپنی ذات کے الٹ لگی ہیں۔ یا تو میرے گھر والوں نے میری تاریخ پیدائش غلط بتائی ہے یا میرا نام غلط رکھا ہے شاید۔
بہت مزے کا سوال ہے فہیم۔
۔ اگر تو کوئی کھانے پینے کی چیز موجود ہے تو چمچ اور اگر کوئی ایسا بندہ موجود ہے جس کو میں نے مزہ چکھانا ہے تو ہتھوڑی۔ 
جی واقعی۔ آپ سے تو بہت کم بات ہو پاتی ہے۔ مجھے سچ میں آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور آپ کی پوسٹ کر بہت زیادہ اچھا لگا۔ بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اتنا وقت نکالا ۔
میرے ابا جان کی پوسٹنگ رہی ہے نوشہرہ۔ ہم ان کے ساتھ وہاں منتقل تو نہیں ہوئے تھے لیکن چھٹیوں میں اور ویسے گھومنے بھی جاتے تھے۔ پھر اس کے بعد میں جانا ہوا۔
ایک تو وہاں کے لوگ مجھے بہت ملنسار لگے۔ پھر دریائے کابل کی وجہ سے نوشہرہ بہت اچھا لگتا ہے۔ کئی بار آرمڈ میس رکنا ہوا تو میں ساری شام دریا کے کنارے بیٹھ کر گزار دیتی تھی۔ ابھی 2011ء میں بھی جانا ہوا تھا تو وہاں سیلاب کے اثرات دیکھ کر دل بہت اداس ہوا تھا۔

آپ کو ابھی تک اندازہ نہیں ہوا فہیم
۔