انٹرویوانٹرویو وِد قیصرانی

امن ایمان — ستمبر 18، 2006 5:51 شام
آپ ابھی ساری باتوں کو چھوڑیں۔۔۔
ہ یہ بتائیں کہ آپ میں اتنا صبر اور حوصلہ کیسے ہے۔۔؟
ہ قیصرانی بھائی آپ کے خیال میں کسی کو نظر انداز کرنا کیسا فعل ہے۔۔؟
ہ آپ اپنا نظرانداز کیا جانا اتنی آسانی سے کیسے برداشت کرلیتے ہیں؟
( پتہ نہیں مجھے یہ پوچھنا چاہیے تھا یا نہیں لیکن سو سوری میں نے اکثر جگہ بہت بار یہ نوٹ کیا ہے ۔ اور میں اپنی اس ڈیپ آبزرویشن سے بہت پریشان بھی ہوں)
قیصرانی — ستمبر 18، 2006 5:57 شام
:shock: اس بار تو آپ نے سوالات ہی ایسے کیے ہیں کہ ان کا جواب میرے پاس فوراً نہیں‌ ہے۔ کیا تھوڑا سا سوچنے کا وقت مل سکتا ہے؟
ماوراء — ستمبر 18، 2006 5:58 شام
اتنا لمبا انٹرویو۔ :shock:
قیصرانی کی ایسی کون سی ذات ہے جس کے بارے میں سوالات ختم ہی نہیں ہونے کو آ رہے۔ :p
امن کی بھی سچی سے ہمت ہے۔
قیصرانی — ستمبر 18، 2006 6:11 شام
ماوراء نے کہا:
اتنا لمبا انٹرویو۔ :shock:
قیصرانی کی ایسی کون سی ذات ہے جس کے بارے میں سوالات ختم ہی نہیں ہونے کو آ رہے۔ :p
امن کی بھی سچی سے ہمت ہے۔

اس کا درست سے جواب تو یہ بنتا ہے
جل کُکڑی

لیکن میں کہنا نہیں چاہتا :D
ماوراء — ستمبر 18، 2006 6:20 شام
اللہ معاف کرے۔ میں بھلا کیوں جلنے لگی۔
میں نے کبھی کچھ پڑھا ہو تو شاید جلنے کی بھی بات ہو۔ :wink:
محب علوی — ستمبر 19، 2006 11:04 صبح
زکریا کے ساتھ میں بھی حیران ہوں کہ اجمل دواخانہ یہاں بھی کھل گیا ہے جب کہ میں اسے صرف پاکستان میں ہی سمجھ رہا تھا :shock:
ماورا میں تمہارے غم میں برابر کا شریک ہوں ، لگتا ہے اب انٹرویو کی بجائے قیصرانی اور امن ایمان نے کھیلنا شروع کردیا ہے بلکہ مجھے شک ہے یہ دونوں میٹرک میں مطالعہ پاکستان کے پرچے دینے کے ماہر ہیں جس میں ہر سوال کا جواب کم از کم شیطان کی آنت جتنا ہونا چاہیے تھا چاہے اس میں سوال کا جواب ہو یا نہ ہو۔
میں نے قیصرانی کے انٹرویو ختم ہونے پر دو نفل منت مانگ لی ہے :wink:
امن ایمان — ستمبر 19، 2006 7:13 شام
:lol: یہ آپ سب لوگ چاہتے کیا ہیں۔۔؟ ایک تو قیصرانی بھائی کو چپ کروادیا۔۔۔اب دیکھ لیں انہوں نے جواب ہی نہیں دیا :(۔۔۔اور پھر یہ کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا اس گپ شپ کا اینڈ ضروری ہے۔۔؟؟ میرے خیال سے تو سب کی انٹرویو پوسٹ کو چلتے رہنا چاہیے۔۔۔جب تک کے وہ ممبر یہاں کے رکن ہیں۔۔۔ہاں جب ساتھ ساتھ نئے لوگوں سے بات چیت شروع ہوتی جائے گی تو خود ہی پچھلے ٹاپک پر بات کم ہوتی جائے گی۔۔۔لیکن اینڈ والی بات مجھے سمجھ نہیں آئی :(
فیصل عظیم فیصل — ستمبر 19، 2006 7:15 شام
ہر آغاز کی اک اتنہا تو ہونی ہے ۔ تو انتہا ہم کیوں کریں ۔ فطرت کو کرنے دیجئے نا ۔ ۔ ۔ ۔ مجھے امن ایمان سے مکمل اتفاق ہے
زیک — ستمبر 19، 2006 8:13 شام
میں تو انٹرویو ختم کرنے کا نہیں کہہ رہا۔ بس دواخانے کی بات کی تھی۔ :lol:
ماوراء — ستمبر 20، 2006 3:18 شام
قیصرانی کہاں چلے گئے ہیں۔ آجکل کم کم ہی نظر آ رہے ہیں۔ بھئی ہم تو مذاق کر رہے تھے۔ اگر وہ واقعی ناراض ہو کر چلے گئے ہیں۔ تو کیا اب ان کو منانا پڑے گا یا تھوڑا انتظار کر لیتے ہیں۔ شاید خود ہی آ جائیں اور سوالات کے جواب بھی دے دیں۔ :D
امن ایمان — ستمبر 21، 2006 8:38 صبح
فیصل صاحب۔۔۔۔ شکریہ جس طرح آپ نے میری بات سمجھی ہے۔۔اللہ کرے باقی سب بھی سمجھ جائیں۔: )
زیک۔۔۔ اس بات کا بدلہ قیصرانی بھائی خود واپس آکر لیں گے :D
ماوراء۔۔۔قیصرانی بھائی نے بہت باربتایا تھا کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں۔۔۔وہ 11 اکتوبر تک واپس آئیں گے۔۔: )
قیصرانی — ستمبر 21، 2006 9:34 صبح
ابھی سفر چل رہا ہے، لندن ہیتھرو ائیر پورٹ سے یہ لکھ رہا ہوں، بدلہ جلدی اور مناسب ہوگا۔ باجو کا نمبر کام ہی کر رہا تھا :(
ماوراء — ستمبر 21، 2006 1:31 شام
امن ایمان نے کہا:
ماوراء۔۔۔قیصرانی بھائی نے بہت باربتایا تھا کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں۔۔۔وہ 11 اکتوبر تک واپس آئیں گے۔۔: )

ہمیں تو کسی نے نہیں بتایا تھا۔ میں نے پوچھا تو تب ہی معلوم ہوا۔ :?
امن ایمان — ستمبر 22، 2006 6:10 شام
پیاری سی اچھی سی ماوراء آپ اس پوسٹ کا پیج نمبر 15 دیکھیں۔۔وہاں منصور بھائی نے جانے کا اور آنے کا بتا دیا تھا۔۔۔آپ بھی بالکل میرے جیسی ہیں۔۔ :)
ماوراء — ستمبر 23، 2006 4:14 شام
پتہ ہے امن،میں نے یہ تھریڈ کبھی کھولا ہی نہیں۔اس لیے وہ بھی نہ دیکھ سکی۔ :(
لیکن مجھے حیرانگی اس بات پر ہے کہ قیصرانی ویسے تو کوئی بات ہو تو بتا دیتے ہیں۔ لیکن یہ کیوں نہیں بتا کر گئے؟ :roll:
محب علوی — ستمبر 25، 2006 6:16 شام
شکر ہے قیصرانی پھر نظر آیا ویسے قیصرانی نظر آتے رہنا میری طرح عید کا چاند نہ ہو جانا :wink: (ایسے ہی لوگوں کو عید منانے میں مشکل ہوگی )
قیصرانی — ستمبر 26، 2006 9:20 شام
شکریہ شکریہ محب، ایک تم ہی تو ہو
امن ایمان — اکتوبر 15، 2006 7:55 شام
کیا آپ لوگوں نے غور کیا کہ جب سے قیصرانی بھائی واپس آئے ہیں وہ بہت بدلے بدلے لگ رہے ہیں۔۔۔میں نے ان کی ہر پوسٹ میں ایک عجیب سی اداسی محسوس کی ہے۔۔۔اور مجھے کچھ کچھ اندازہ بھی ہے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔۔۔ کیا آپ لوگوں میں سے کسی نے غور کیا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شاہد احمد خان — اکتوبر 23، 2006 11:40 شام
تحریر کی اداسی ۔۔ اچھا خیال ہے ،، قیصرانی بتاو کیوں‌اداس ہو ۔۔
قیصرانی — اکتوبر 23، 2006 11:43 شام
کچھ نہیں‌ شاہد بھائی، بس ایویں ای

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D9%82%DB%8C%D8%B5%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C.3329/page-12