محب اہلاً و سہلاً مرحبا

حسب روایت۔۔آپ کے گول مول جوابات پر اک نظر۔۔۔
اردو محفل پر میں کافی اراکین کو اپنے قریب سمجھتا ہوں مثلا
کس کس کا نام لوں کون نہیں ہے اپنا ( ویسے ہو سکتا ہے میں کسی کو اپنے قریب سمجھتا ہوں اور وہ نہ تو مسئلہ ہی نہ ہو جائے ) محب اسی لیے تو میں نے یہ سوال پوچھا تھا کہ آپ ڈائریکٹ کنفرم کرلیں۔۔۔۔لیکن آپ کی مرضی، آپ ایسا نہیں چاہ رہے ہیں۔۔کوئی بات نہیں۔
اردو محفل کی خاص بات اردو کی ہمہ جہت ترویج و ترقی ، اردو کے لیے مختلف سطح پر سافٹ وئیر بنانا اور بہت سے سافٹ وئیر کو مقامیانا، لائبریری ، لغت اور فانٹس پر کام۔ بہت عمدہ ماحول جہاں سب ایک دوسرے کی پرواہ کرتے ہیں اور خبر گیری کرتے ہیں۔ اگر کوئی کچھ دن نہ آئے تو باقاعدہ اس کے بارے میں متوحش ہو جاتے ہیں یہ چیز مجھے کہیں اور نظر نہیں آئی۔
بالکل محب آپ نے ٹھیک کہا۔۔۔باقی سب تو اپنی جگہ لیکن جس طرح اس محفل کے رکن ایک دوسرے سے باخبر رہتے ہیں ایسا بہت کم کسی فورم پر دیکھنے کو ملا ہے۔
ہ محب اکثر کبھی اپنی غلطی کی وجہ سے یا کبھی دوسروں کی غلطیوں کی وجہ سے ہم وقتی طور پر ڈس ہارٹ ہوجاتے ہیں اور کچھ وقت کے لیے اس جگہ کو چھوڑ جاتے ہیں۔۔اردو محفل پر آپ کے ساتھ کبھی ایسا حادثہ رونما ہوا۔۔؟
یہ ذرا تفصیل طلب جواب ہے اس لیے اس کا جواب بھی تفصیل سے دوں گا باقی سوالوں کے جواب کے بعد۔ یہ سوال مجھے ذاتی طور پر بہت پسند آیا ہے اور اس پر ایک نقاد کی ہی حیثیت سے جواب دینے کی کوشش کروں گا (گو کہ یہ کافی مشکل امر ہے مگر ضرور کروں گا) اس پر میں یہ سوال ضرور پوچھنا چاہوں گا کہ یہ سوال مجھ سے پوچھنے کا خیال کیسے آیا۔ محب آپ دراصل اردو محفل کی تاریخ لکھ رہے ہیں اور ویسے بھی یہاں میں نے اکثر جگہ سب کو آپ کی رائے کا احترام کرتے دیکھا ہے۔ منصور بھائی کے بعد شاید آپ ہیں جو ہر دھاگے پر پائے جاتے ہیں ( شمشاد چاء بھی ہوتے ہیں لیکن تیکنیکی ذمروں پر کم کم) اس لیے میرے ذہن میں یہ سوال آیا کہ آپ اردو محفل کو ایک نقاد کی نظر سے جانچیں۔۔۔۔۔مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
اب بھی میرا بلاگ کچھوے کی رفتار سے جاری ہے مگر آہستہ آہستہ چل رہا ہے جس میں وقتا فوقتا کچھ خیالات پیش کرتا رہوں گا۔ ابھی تک میں نے اپنے دستخط میں بھی بلاگ کا ایڈریس نہیں دیا۔ محب کچھوا تو پھر بھی رینگتا ہوا چلتا ہی رہتا ہے۔۔۔لیکن آپ کا بلاگ تو ٹھہرے ہوئے پانی کی طرح سے ہے۔۔کبھی اس میں کوئی کنکر، پتھر مارنے کا سوچ لیا کریں ۔
کچھ نیکیوں نے مشکل میں ضرور ڈالا مگر ایسی کوئی نیکی یاد نہیں پڑتی جو گلے پڑ گئی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک منٹ ہاں چند روز قبل ایک ایسی نیکی گلے پڑی تھی جس میں کچھ لوگوں سے میں نے اردو کمپیوٹر پر تنصیب کرنے کا وعدہ کیا تھا اور پھر جب کرنی پڑی تو سمجھ آگئی، دس پندرہ منٹ کا کام چار پانچ گھنٹوں میں ہوا اور ایک دن کی بجائے کئی دن پر محیط رہا۔ ایسی ایسی مزیدار غلطیاں ہوئیں کہ ان پر علیحدہ سے ایک پوسٹ کی ضرورت ہے۔ محب اس نیکی کے گلے پڑنے میں کس کا قصور زیادہ تھا۔۔استاد محترم کا یا نکمے اسٹوڈنٹس کا۔۔؟

منصور بھائی نے تو صرف پانچ منٹ میں مجھے سب سیکھا دیا تھا۔۔
امن لوگوں کو سمجھنے میں غلطی نہ کرنے کا دعوی کم از کم کوئی انسان تو نہیں کر سکتا اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ نرم سے نرم الفاظ میں خوش فہمی کا شکار ہے۔ لوگ سمجھنے میں غلطی کرتے ہیں کیونکہ ایسا لوگ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں اور کرتے رہے ہیں بعض اوقات میں انہیں سمجھانے میں کامیاب ہو جاتا ہوں اور بعض اوقات وہ کچھ واقعات اور لوگوں سے سمجھ لیتے ہیں ۔جی محب۔۔۔۔لوگوں کو سمجھنے میں غلطی ضرور ہوجاتی ہے۔۔۔یہاں میں نے آپ سے پوچھا تھا کہ آپ کو سمجھنے میں لوگ کس حد تک غلطی کرتے ہیں۔۔۔؟؟جیسا کہ آپ نے کہا کہ لوگ آپ کو مغرور اور آدم بیزار بھی سمجھ لیتے ہیں۔۔۔اچھا اس بارے میں ایک سوال۔۔۔۔
ہ محب آپ اپنے بارے میں لوگوں کی رائے جاننے کا تجسس رکھتے ہیں؟
ہ کیا آپ اپنی reputation کے بارے میں بہت محتاط رہتے ہیں یا آئی ڈونٹ کئیر والا معاملہ ہے؟