انٹرویوانٹرویو وِد محب علوی

محب علوی — اگست 10، 2007 5:01 شام
اب تو لگتا ہے جلدی جلدی جواب دینے ہوں گے ویسے میں کوشش تو کر رہا ہوں پر سوال اتنے سیدھے نہیں جتنی سیدھی فرحت خود ہے
فرحت کیانی — ستمبر 15، 2007 11:01 صبح
اب تو لگتا ہے جلدی جلدی جواب دینے ہوں گے ویسے میں کوشش تو کر رہا ہوں پر سوال اتنے سیدھے نہیں جتنی سیدھی فرحت خود ہے
بات صرف اتنی سی ہے کہ ہر جواب دینے والے کو سیدھے سوال بھی ٹیڑھے لگتے ہیں :rolleyes:
حسن علوی — ستمبر 15، 2007 11:35 صبح
محب جی!!! کہیئے کیسے مزاج ہیں؟
آج اچانک یہ دلچسپ دھاگہ میری نظروں سے گزرا، نہ جانے کیسے آرٹ کے اس نادر نمونے سے میں بے خبر رہا۔ خیر میرے بہت سے سوالوں کے جواب تو آپکا انٹرویو پڑھنے کے بعد مجھے مل گئے۔
پر ایک بات تو بتایئں: آپ جتنے معصوم بن رہے ہیں کیا حقیقت میں بھی آپ ایسے ہی ہیں؟;)
محب علوی — ستمبر 15، 2007 3:45 شام
اب تک تو اچھے تھے اب تمہارے سوالون کے بعد کیسا ہوگا یہ کچھ کہہ نہیں سکتا۔
معصومیت کی تعریف مفصل کرو اور مثالوں سے اس کی وضاحت کرو پھر میں تمہیں بتاتا ہوں کہ میں معصوم ہوں یا تم ;)
محمد امین — دسمبر 19، 2011 7:00 شام
:) :) :) محب بھائی آپ کا چپ والا کورس کرنے کے بعد تو ہم کوئی سوال بھی نہیں کرسکتے :sick:
مقدس — دسمبر 19، 2011 9:50 شام
محب بھیا فینٹاسٹک انٹرویو
سب سے مزے کی بات کہ مجھے سب کہتے تھے کہ خود سے باتیں کرنے والے پاگل ہوتے ہیں۔۔ لیکن میرے اتنے کلیور بھیا بھی خود سے باتیں کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہوا کہ آئی ایم ناٹ میڈ بیکاز ائی ٹالک ٹو مائی سیلف
نبیل — دسمبر 19، 2011 10:08 شام
کیا ہوا محب علوی میاں؟ کیا یاد ماضی عذاب ہے جو یہاں نہیں آ رہے؟
مقدس — دسمبر 19، 2011 10:18 شام
نبیل بھیا میں نے ابھی کسی تھریڈ میں دیکھا تھا کہ آپ کی طبعیت اچھی نہیں ہے۔۔ آپ اب کیسا فیل کر رہے ہیں۔۔ مئے یو گیٹ ویل سون بھیا
نبیل — دسمبر 19، 2011 10:54 شام
شکریہ مقدس بہن، بس بہتر ہو رہا ہوں، دوا لے رہا ہوں۔ یہاں تو ہم محب علوی کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔ :)
محب علوی — دسمبر 20، 2011 10:27 صبح
:) :) :) محب بھائی آپ کا چپ والا کورس کرنے کے بعد تو ہم کوئی سوال بھی نہیں کرسکتے :sick:

نہیں مجھ سے تو ہر سوال کر سکتے ہو، بے فکر رہو۔
محمد امین — دسمبر 20، 2011 10:34 صبح
نہیں مجھ سے تو ہر سوال کر سکتے ہو، بے فکر رہو۔

اچھا ااا :bighug: تو وہ تعلقاتِ عامہ پھر ہر کسی پر لاگو نہیں ہوتا یعنی؟؟ :sneaky:
محب علوی — دسمبر 20، 2011 12:51 شام
محب بھیا فینٹاسٹک انٹرویو
سب سے مزے کی بات کہ مجھے سب کہتے تھے کہ خود سے باتیں کرنے والے پاگل ہوتے ہیں۔۔ لیکن میرے اتنے کلیور بھیا بھی خود سے باتیں کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہوا کہ آئی ایم ناٹ میڈ بیکاز ائی ٹالک ٹو مائی سیلف

خود کلامی بڑے لوگوں کا وطیرہ ہوا کرتی ہے ، تم نے کہیں پڑھا نہیں کیا ;)
اور شکریہ انگریزی تعریف کا :)
محب علوی — دسمبر 20، 2011 12:52 شام
کیا ہوا محب علوی میاں؟ کیا یاد ماضی عذاب ہے جو یہاں نہیں آ رہے؟

ارے نہیں ، اتنا اچھا ماضی ہے بس اسی کی یادوں میں کھو کر رہ گیا تھا :)
ویسے ٹیگ کرنے کے بعد ہی پتہ چلا کہ یہاں بھی آنا ہے۔
محب علوی — دسمبر 20، 2011 12:54 شام
اچھا ااا :bighug: تو وہ تعلقاتِ عامہ پھر ہر کسی پر لاگو نہیں ہوتا یعنی؟؟ :sneaky:

بالکل ، کچھ لوگوں کے لیے چھوٹ ہوتی ہے نہ ۔ :cool:
مقدس — دسمبر 20، 2011 12:55 شام
خود کلامی بڑے لوگوں کا وطیرہ ہوا کرتی ہے ، تم نے کہیں پڑھا نہیں کیا ;)
اور شکریہ انگریزی تعریف کا :)

ہی ہی ہی ہی
محمد امین — دسمبر 20، 2011 12:56 شام
سو نائس اوف یو :p
مقدس — دسمبر 20، 2011 1:01 شام
می ناں
آئی نو
ہی ہی ہی
محمد امین — دسمبر 20، 2011 1:09 شام
می ناں
آئی نو
ہی ہی ہی

ہماری بہنا تو ہیں ہی نائس :)
تبسم — دسمبر 27، 2011 7:20 صبح
السلام علیکم
یہاں محفل پے آنے کے بعد میری جن دو لوگوں سے زیادہ بات چیت رہی ان میں ایک توہیں قیصرانی۔۔۔ اور دوسرے ہیں محب علوی۔۔۔ قیصرانی کی زیادہ بولنے والی عادت میرے لیے خاصی فائدہ مند رہی۔۔ اور میں خود بخود ان کے بارے میں جانتی چلی گئی۔۔لیکن سچی بات ہے کہ محب مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آسکے۔۔۔ ان کا مزاج دھوپ چھاؤں کا سا ہے۔۔ کبھی بہت مہربان۔۔اور کبھی با لکل لاتعلق سے ۔۔ میں صیح کہہ رہی ہوں نا۔۔؟ :?
خیر جناب اب وہ اصل میں کس طرح کے ہیں۔۔اس بات کا اندازہ تو ان سے بات کرنے کے بعد ہی ہوگا
تو آئیے اراکینِ محفل ہم محب علوی صاحب کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔ آپ سب کو بھی کھلی چھٹی ہے۔۔آپ لوگوں کے جو دل میں آئے ان سے پوچھ سکتے ہیں :)
1۔ محب علوی آپ کا اصل نام ہے؟ ( اگر ہے تو ماشاءاللہ بہت پیارا نام ہے)
2۔ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟
3۔محفل پہ پہلا دن کس طرح گزرا؟ کچھ تفصیلی تاثرات؟
4۔ محفل کے تین فیورٹ اراکین کے نام؟
5۔چند جملے اپنی شخصیت کے بارے میں؟
6۔ پسندیدہ کھانا؟
7۔پسندیدہ میٹھا؟
8۔ مشاغل یا fav activity ؟
9۔ آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign
10۔پسندیدہ کتاب اور مصنف؟
11۔ پسندیدہ گلوکار اور گانا؟
12۔ آل ٹائم فیورٹ غزل اور شاعر؟ ( اگر ہوسکے تو یہاں لکھ دیں)
13۔ خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
14۔ خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟
15۔خود کو تین لفظوں میں بیان کریں؟
16۔ محفل کے کوئی سے تین فیورٹ دھاگے؟
17۔ محفل کا پسندیدہ سیکشن؟ ( جہاں آپ زیادہ پائے جاتے ہوں)
18۔ خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع؟
سوالات کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا انشاءاللہ :p
واہ امن ایمان
آپ نے تو بہت اچھے سوالاکیے ہیں آپ کو ان کے تعارف کی لڑی کم پڑی تھی جو یہاں ان کا پورے کا انٹرویولے لیا
اچھا کیا آپ کی وجہہ سے ہم سب محب علوی بھائی کو بہت آچھے سمجھ گئے ہیں
اب نکا انٹر یو پورا ہو گیا ہے اب یہ بھی بتائیں کے ان کو کون سی پوسٹ دے رہی ہیں آپ ۔
شمشاد — دسمبر 27، 2011 8:56 صبح
پوسٹ کو چھوڑیں،
لگے ہاتھوں آپ بھی کچھ سوال پوچھ لیں محب سے کہ موقع ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D9%85%D8%AD%D8%A8-%D8%B9%D9%84%D9%88%DB%8C.3358/page-14