شکر ہے کہیں مجھ سے اتفاق بھی کیا اور وہ بھی مکمل ورنہ میں تو قیصرانی کے انٹر ویو میں شکریہ ، بہت اچھا لگا اور پھر شکریہ پڑھ پڑھ کر سوچ رہا تھا کہ شاید شکریہ اور اچھا لگنے کا سارا کوٹہ وہیں ختم کرکے میرے دفعہ نا اتفاقی اور یہی سمجھوں گی کے ساتھ تشریف آوری ہوئی ہے خاصا تپ کے جواب دیا ہے

۔۔۔ محب ایسا بالکل نہیں ہے ۔۔ قیصرانی بہت جلدی بے تکلف ہونے والے انسان ہیں۔۔اور کچھ ان کو بھی شکریہ کہنے کی خاصی عادت ہے تو بس اس لیے ان کے ساتھ شکریہ برائے شکریہ چلتا رہتا ہے۔۔۔اور کوئی بات نہیں ہے
میں تو اتنی بنا کر رکھنی کی کوشش کر رہا ہوں مگر اصرار اسی پر ہے کہ نہیں بنے گی نہیں چلیں گے ساتھ ۔۔۔۔۔ویسے شمشاد اور ماورا سے پوچھ لیں بے شک کہ کتنی بنا کر رکھتا ہوں میں سب کے ساتھ جی جی بالکل آپ بنا کے رکھنے والے ہیں۔۔لیکن یہاں میری سمجھ کا بھی قصور ہے نا۔۔مجھے آپ کی اتنی بڑی بڑی اور گہری باتیں تھوڑا دیر سے سمجھ آتی ہیں
رہی بات خود کو چھپانے اور کھولنے میں تو اس میں تو کچھ تردد کرنا ہی چاہیے۔اس لیے ایک بند کتاب کی طرح رہتا ہوں تاکہ مخاطب کے حساب سے ایک ایک باب دوں پڑھنے کے لیے اور جب پڑھ کر سمجھ سکے تو اگلا باب تھما دوں اور مشکل سوالوں کو حل بھی کرتا جاؤں جو سمجھ نہ آئے اسے دوبارہ پڑھنے کے لیے بھی کہتا جاتا ہوں۔ محب کبھی کبھی اس طرح کی شعوری کوشش انسان کو بہت تھکا بھی دیتی ہے ۔۔اور دل چاہتا ہے کہ بس کوئی بہت اپنا ہو جس کے سامنے انسان پوری طرح کھل جائے۔۔۔ لیکن میں اب آپ کو اور تنگ نہیں کروں گی۔۔: )
ویسے کچھ اندازے تو اتنے درست سے اور ٹھیک لگائے ہیں کہ دل ہی دل میں داد دی میں نے اور حیران بھی ہوا کہ کیسے چند جملوں سے اندر کی باتیں جان لی امن کے ساتھ ۔ بڑی مدت بعد کسی نے مجھے میرے سامنے کھولا اور مجھے خود کو بھی دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ ڈر بھی لگتا ہے اور شوق بھی ہے جاننے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خود سے ملے مدت بھی تو بہت ہو گئی نا ۔۔۔۔۔بہت شکریہ اور یہ ذرہ نوازی ہے آپ کی۔۔۔ورنہ مجھ سے پوچھیں تو میں اب بھی وہی بات کہوں گی جو کہ کہتی آ رہی ہوں ۔۔۔کہ مجھے محب سمجھ نہیں آئے

۔۔۔ محب اس ٹاپک کو شروع کرنے کا مقصد بھی صرف یہی تھا کہ ہماری ذات جو اس دنیا کی افراتفری میں کہیں کھو گئی ہے ۔۔اسے تلاش کیا جائے۔۔ہمیں کیا پسند ہے۔۔کیا نہیں پسند ۔۔۔کیا کھویا۔۔کیا پایا۔۔اس سود و ضیاع کا حساب کیا جائے۔۔۔۔ اور بس۔۔: )
محب آپ سے میں نے کچھ سوال پوچھے تھے لیکن اس بحث میں شاید آپ نے مِس کر دیے ہیں ۔۔میں ایک بار پھر سے یہاں لکھ رہی ہوں
کچھ نئے سوالات۔۔۔
ہ آپ کی زندگی کا کوئی خاص مقصد۔۔یا خواہش۔۔جس کے پورا ہونے تک آپ زندہ رہنا چاہتے ہوں؟
ہ آپ کی زندگی کا کوئی یادگار لمحہ؟ (ہم سے شئیر کریں گے تو اچھا لگے گا) : )
ہ محب باہر رہتے ہوئے پاکستان کی کون سی چیز سب سے زیادہ مس کرتے ہیں؟۔۔خاص طور پر لاہور کی۔۔۔ کیونکہ کہ یہ تو شہر ہی زندہ دل لوگوں کا ہے۔
ہ آپ کے نزدیک کسی انسان کو جانچنے کا کیا پیمانہ ہے؟
ہ دوستی خود بخود ہو جاتی ہے؟ اگر نہیں تو کن شرائط پر کرتے ہیں؟
ہممم سکون کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیے گا
ایک بار پھر اتنے اچھےطریقے سے اور تفصیل سے بات سمجھانے کا شکریہ : )