اپنی بات

شمشاد — مئی 29، 2012 7:12 شام
عدیل بھائی ماشاء اللہ اردو محفل کے اراکین سُلجھے ہوئے اور پڑھے لکھے اراکین ہیں۔
سنجیدگی کے مراسلے اپنی جگہ لیکن آپس میں مذاق بھی کرتے ہیں لیکن سُلجھا ہوا مذاق جس سے محظوظ بھی ہوتے ہیں۔
فہیم — مئی 29، 2012 7:22 شام
السلام علیکم
اردو محفل میں خوش آمدید عدیل بھائی :)
ناعمہ عزیز — مئی 30، 2012 5:09 صبح
او۔کے ناعمہ بہنا! پر ہو پوری شیطان کی خالہ۔
آئسکریم کھانے سے گلہ خراب ہوا تو آپ کو آپ کے ہی چائے خانے کی چائے سے غرارے کرواؤں گا۔

دیکھا آتے ہی پھڈا کر لیا نا بچُو ۔ شیطان کی خالہ کس کو کہا ہے ؟:frustrated::timeout: :cry2:
شمشاد — مئی 30، 2012 6:49 صبح
تمہارا گنڈاسہ کدھر ہے؟ تمہارے ہاتھ میں نظر نہیں آ رہا۔
ناعمہ عزیز — مئی 30، 2012 7:27 صبح
تمہارا گنڈاسہ کدھر ہے؟ تمہارے ہاتھ میں نظر نہیں آ رہا۔

چاچو یہ دیکھیں تو :timeout:
انتہا — مئی 30، 2012 7:30 صبح
خوش آمدید عدیل بھائی، امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ عدیل بھائی یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی:
بہت کم عمری میں پیدا ہوا اس لئے سب نے منا کہنا شروع کردیا۔
لوگ تو بے عمر ہی پیدا ہوتے ہیں، کم عمری چی معنی؟
شمشاد — مئی 30، 2012 7:33 صبح
جاپان میں بچے کی پیدائش کے تین ماہ بعد اس کی عمر ایک سال گنی جاتی ہے کہ اس میں شکم مادر کے نو ماہ بھی شامل ہوتے ہیں۔
عدیل منا — مئی 30، 2012 11:05 صبح
دیکھا آتے ہی پھڈا کر لیا نا بچُو ۔ شیطان کی خالہ کس کو کہا ہے ؟:frustrated::timeout: :cry2:
آپ کو نہیں کہا، جو ہے اس کو کہا ہے۔
عدیل منا — مئی 30، 2012 11:51 صبح
کہتے ہیں سکھ کرپان کے بغیر، بنگالی پان کے بغیر اور شاعر دیوان کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلتے۔
آپ سے بات کرتے ہوئے مجھے بھی اب کچھ سوچنا پڑے گا۔
عدیل منا — مئی 30، 2012 11:58 صبح
خوش آمدید عدیل بھائی، امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ عدیل بھائی یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی:
لوگ تو بے عمر ہی پیدا ہوتے ہیں، کم عمری چی معنی؟
کچھ مذاق ایسے ہوتے ہیں کہ ان سے محظوظ ہوا جاتا ہے، ان پر سوال نہیں اٹھائے جاتے۔
ناعمہ عزیز — مئی 30، 2012 2:42 شام
آپ کو نہیں کہا، جو ہے اس کو کہا ہے۔

کچییییی(n)
ناعمہ عزیز — مئی 30، 2012 2:45 شام
کہتے ہیں سکھ کرپان کے بغیر، بنگالی پان کے بغیر اور شاعر دیوان کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلتے۔
آپ سے بات کرتے ہوئے مجھے بھی اب کچھ سوچنا پڑے گا۔

سوچیں پھر :rolleyes:
عائشہ عزیز — مئی 30، 2012 2:45 شام
خوش آمدید بھیا !
عدیل منا — مئی 30، 2012 3:12 شام
شکریہ بہن جی!
شمشاد — مئی 30، 2012 3:22 شام
کہتے ہیں سکھ کرپان کے بغیر، بنگالی پان کے بغیر اور شاعر دیوان کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلتے۔
آپ سے بات کرتے ہوئے مجھے بھی اب کچھ سوچنا پڑے گا۔

لیکن آپ تو ان تینوں میں شامل نہیں ہیں۔
ناعمہ عزیز — مئی 30، 2012 3:24 شام
لیکن آپ تو ان تینوں میں شامل نہیں ہیں۔
:tongue:
الف عین — مئی 30، 2012 4:47 شام
خوش آمدید عدیل۔ تمہارے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ امید ہے یہاں پابندی سے آتے رہو گے۔
زین — مئی 30، 2012 4:54 شام
خوش آمدید :)
عدیل منا — مئی 30، 2012 5:51 شام
خوش آمدید عدیل۔ تمہارے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ امید ہے یہاں پابندی سے آتے رہو گے۔
جی انکل! بلکل آتے رہیں گے۔ ایسا ہی لگتا ہے جیسے سب فیملی ممبرز ہیں۔ جہاں اتنا پیار اور خلوص ملے، اس جگہ کو چھوڑنے کا کس کا دل کرتا ہے۔
عدیل منا — مئی 30، 2012 6:08 شام
لیکن آپ تو ان تینوں میں شامل نہیں ہیں۔
ہاں۔۔بات تو آپ ٹھیک ہی کر رہے ہیں۔ ویسے بھی ہم لڑائی پھڈوں سے دور ہی رہتے ہیں۔اگر کہیں لڑنا بھی پڑا اور بات گولی تک جا پہنچی تو یقین کریں وہ گولی سر درد کی ہی ہوتی تھی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%AA.51737/page-2