تعارف

طالوت — اگست 21، 2009 2:35 صبح
خوش آمدید محمود۔
وسلام
محمد وارث — اگست 21، 2009 5:35 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید محمود صاحب
پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔
کوَئی ہم کو یہ تو بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا

شعر چونکہ مرشدی کا ہے سو درست کرنا مجھ پر تو واجب :)
پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
ملائکہ — اگست 21، 2009 5:40 صبح
خوش آمدید:)
الف عین — اگست 21، 2009 7:00 صبح
خوش آمدید محمود۔ کتنے حملے کرنے کا ارادہ ہے محفل پر۔۔ آثار تو اچھے ہی ہیں اب تک۔ آتے ہی تابڑ توڑ مراسلوں کے حملے شروع کر ہی دئے ہیں۔
محمود احمد غزنوی — اگست 21، 2009 7:33 صبح
خوش آمدید محود غزنوی صاحب! آپ کا ایّاز کہاں ہے ۔ ;)
سن اے طلبگارِ دردِ پہلو، میں ناز ہوں تو نیاز ھوجا
میں غزنوی سومناتِ دل کا ھوں تُو سراپا ایاز ھوجا
:;)
مغزل — اگست 21، 2009 7:49 صبح
محمودصاحب محفل میں خوش آمدید ، ماشا اللہ اچھا مذاقِ شعری رکھتے ہیں،
پھر ہماری طرح رطب السان بھی ، ہم نام بھی ، ہم منصب و ہم محفل بھی۔
سراپا چشمِ راہ ہوں۔ نیاز مشرب: محمد محمود الرشید مغل ھوالمعروف م۔م۔مغل
محمود احمد غزنوی — اگست 21، 2009 7:55 صبح
عثمان صاحب آپ کے سوال "کتنا پڑھا" کا جواب تو بہت مشکل لگ رھا ھے۔ ۔ کیا اسکا بھی کوئی پیمانہ ھے؟ اگر آپکی مراد مروجہ تعلیمی نظام سے ھے تو اسکا جواب یہ ھے کہ گریجویشن، تکنیکی تعلیم میں 3 سالہ ڈپلومہ اور کچھ مزید کورسز۔ ۔ ۔
یہی کچھ ھے ساقی متاعِ فقیر
محمود احمد غزنوی — اگست 21، 2009 7:59 صبح
خوش آمدید محمود۔ کتنے حملے کرنے کا ارادہ ہے محفل پر۔۔ آثار تو اچھے ہی ہیں اب تک۔ آتے ہی تابڑ توڑ مراسلوں کے حملے شروع کر ہی دئے ہیں۔
حضرت اس مندر سے بھی علم و حکمت کے جواہرات لوٹنے کا ارادہ ھے۔ ۔ ۔
جس سے ملے، جہاں سے ملے، جس قدر ملے:)
محمود احمد غزنوی — اگست 21، 2009 8:01 صبح
محمودصاحب محفل میں خوش آمدید ، ماشا اللہ اچھا مذاقِ شعری رکھتے ہیں،
پھر ہماری طرح رطب السان بھی ، ہم نام بھی ، ہم منصب و ہم محفل بھی۔
سراپا چشمِ راہ ہوں۔ نیاز مشرب: محمد محمود الرشید مغل ھوالمعروف م۔م۔مغل
شکریہ مغل صاحب۔ ۔ ۔ایک بات کا اضافہ کردوں۔ ۔برادری اپنی بھی مغل ھے;)
مغزل — اگست 21، 2009 8:26 صبح
شکریہ شکریہ یقیناَ برادرانہ بھی ، جبھی تو ناچیزو جہل مرتبت نے ، ’’ ہم منصب ‘‘ لکھا تھا۔ شکریہ
شمشاد — اگست 21، 2009 11:15 صبح
خوش آمدید محمود صاحب
یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں کہ شادی شدہ ہیں کہ ہنوز ابھی تک گوہر مراد کی تلاش میں ہیں؟
محمدصابر — اگست 21، 2009 11:19 صبح
خوش آمدید محمود غزنوی
محمود احمد غزنوی — اگست 21، 2009 5:27 شام
خوش آمدید محمود صاحب
یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں کہ شادی شدہ ہیں کہ ہنوز ابھی تک گوہر مراد کی تلاش میں ہیں؟
کچھ باتیں ان کہی رہنے دو
کچھ باتیں ان سنی رہنے دو
اک رنگیں ان بنی دنیا میں
اک کھڑکی ان کھلی رہنے دو;)
شمشاد — اگست 21، 2009 5:37 شام
یعنی کہ شعر و شاعری میں ٹرخا دیا۔ خیر۔
یہ بتائیں کس شعبے سے تعلق ہے؟
محمود احمد غزنوی — اگست 21، 2009 6:04 شام
ھیوی فیبریکیشن۔ ویلڈنگ انسپکشن۔
شمشاد — اگست 21، 2009 6:12 شام
یعنی کہ یہ دیکھنا کہ جوڑ پکا ہے کہ نہیں۔
علی ذاکر — اگست 21، 2009 6:20 شام
محمود کیسے مزاج ہیں ؟
مع السلام
محمود احمد غزنوی — اگست 21، 2009 6:30 شام
وعلیکم السلام ذاکر صاحب۔ الحمدللہ۔ آپ کیسے ہیں؟
علی ذاکر — اگست 21، 2009 6:34 شام
اللہ کا شکر ہے سنائیں کیسی لگی محفل ہماری ؟
مع السلام
محمود احمد غزنوی — اگست 21، 2009 6:50 شام
محفل تو اچھی ھے، دراصل بات یہ ھے کہ اردو زبان کے کسی بھی فورم پر یہ میرا پہلا تجربہ ھے۔ اردو ٹائپنگ بھی پہلے کبھی نہیں کی۔۔۔انشاء اللہ یہ تجربہ بہتر ھی ثابت ھوگا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.24695/page-2