تعارف

اجنبی — اکتوبر 21، 2005 4:22 صبح
عائشہ آپ اپنی پروفائل میں جاکر نام تبدیل کرسکتی ہیں ،
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ اور شعیب ابھی تک فورم پر موجود ہیں
زیک — اکتوبر 21، 2005 4:45 صبح
خوش آمدید عائشہ۔ اپنا نام آپ اوپر پروفائل پر کلک کر کے بدل سکتی ہیں۔
عائشہ — اکتوبر 21، 2005 12:29 شام
بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ!!!!
دوست — اکتوبر 21، 2005 9:36 شام
خوش آمدید ماشاء اللہ آپ کا اردو لکھنے کا انداز پسند آیا مس عائشہ انگریزی کے تڑکے کے ساتھ ی امید ہے اب آپ آتی جاتی بلکہ نظر آتی رہیں گی۔
عائشہ — اکتوبر 21، 2005 9:42 شام
پسندیدگی کا شکریہ، اور انشاءاللہ میری کوشش ہوگی کہ دن میں ایک چکر یہاں کا ضرور لگاؤں :)!
جہانزیب — اکتوبر 22، 2005 12:12 صبح
خوش آمدید عائشہ :welcome:
عائشہ — اکتوبر 22، 2005 12:27 صبح
شکریہ! :)
جہانزیب — اکتوبر 22، 2005 12:31 صبح
you welcome کي اردو کيا بنائي جائے اب :lol:
عائشہ — اکتوبر 22، 2005 12:35 صبح
ہا ہا، ڈال دیا نا مشکل میں میں نے :lol: :lol:
جہانزیب — اکتوبر 22، 2005 12:39 صبح
جب انسان مشکل میں پڑتا ہے تو تبھی اسکا حل ڈھونڈنے کی جستجو کرتا ہے۔۔ اب دیکھیں اسکا حل بھی مل جائے گا :lol:
عائشہ — اکتوبر 22، 2005 12:44 صبح
بلکل، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں! :)
زیک — اکتوبر 22، 2005 1:46 صبح
جہانزیب نے کہا:
you welcome کي اردو کيا بنائي جائے اب :lol:

نوازش؟
عائشہ — اکتوبر 22، 2005 1:49 صبح
!..not a bad idea
اجنبی — اکتوبر 22، 2005 4:49 صبح
خوش آمدید ہی کرتے رہیں گے یا بات کچھ آگے بھی بڑھے گی؟ :twisted:
جہانزیب — اکتوبر 22، 2005 10:05 صبح
تم ایک سطر کے سوالات ہی پوچھتے رہو گے یا آگے بڑھو گے ۔۔ ویسے چیتے کا حوالہ تو تم نے منتخب کیا ہی ہوا ہے تو ذرا چیتے کی جست کے بارے میں کیا خیال ہے؟ :evil:
افتخار راجہ — اکتوبر 22، 2005 11:22 صبح
خوش آمدید عائشہ
خوش آمدید عائشہ
ساتھ ہی معذرت کہ کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہوگئی۔
آمید ہے کہ آپ محفل کا حظ خوب اٹھائیں گی اور محفل بارونق رہے گی۔
افتخار راجہ — اکتوبر 22، 2005 11:25 صبح
یو ویلکم
کہیں میں نے You welcome کا ترجمعہ زہے نصیب پڑھا تھا اور میرے خیال میں اسکی جگہ پر “ کوئی بات نہیں“ بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ بھئی ہر زبان کا ایک طور ہے اور اسپر دوسروں کے انداز و اطوار کو مسلط کرنا بھی اچھی بات نہیں۔
وسلام
جہانزیب — اکتوبر 22، 2005 11:59 صبح
زہے نصیب بہت عمدہ لگا ہے مجھے تو
افتخار راجہ — اکتوبر 22، 2005 12:01 شام
چلیں باقیوں کی بھی رائے دیکھ لیتے ہیں ہوسکتا کوئی مذید بہتر لفظ سامنے آجائے۔
شعیب صفدر — اکتوبر 22، 2005 1:54 شام
افتخار راجہ نے کہا:
چلیں باقیوں کی بھی رائے دیکھ لیتے ہیں ہوسکتا کوئی مذید بہتر لفظ سامنے آجائے۔
میری رائے جہانزیب کے ساتھ ہے کہ آپ کا بتایا ہوا ترجمہ ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.70/page-3