میرا نام عادل ہے اور میں بیس سال سے بچوں کے ادب سے وابستہ ہوں۔ بے شمار تحریریں اور دس ناول لکھ چکا ہوں۔ مزید تعارف کے لیے http://adilminhaj.sitesled.com
زیک — ستمبر 7، 2007 6:35 صبح
خوشآمدید عادل۔
عمار ابن ضیا — ستمبر 7، 2007 6:50 صبح
خوش آمدید عادل منہاج۔ آپ کے چند ناول اور تحاریر میں نے پڑھی ہیں اور بلاشبہ آپ بہت کمال کا لکھتے ہیں۔ آخری ناول شاید "زندہ زمین" ہی پڑھا تھا جو کہ بے حد پسند آیا۔
امید ہے آپ کی یہاں آمد اردو محفل پر ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگی۔
نیک تمناؤں کے ساتھ۔
علمدار — ستمبر 7، 2007 7:37 صبح
عادل منہاج صاحب! ہماری طرف سے بھی خوش آمدید- شاید ہمارا نام آپ کو یاد ہو ذرا ذرا
علمدار — ستمبر 7، 2007 7:40 صبح
اور ہاں زندہ زمین تو کچھ عرصے پہلے میرے ہاتھوں میگزین کی زینت بنا تھا- اس کے بعد میگزین پڑھنے کا ٹائم ہی نہیں ملتا اس لیے اندازہ نہیں کہ آپ نے مزید کچھ لکھا کہ نہیں-
محمد وارث — ستمبر 7، 2007 7:46 صبح
خوش آمدید جناب عادل منہاج صاحب۔
عادل — ستمبر 7، 2007 8:29 صبح
بہت شکریہ صاحبان۔
علمدار آپ کے غائب ہوتے ہی محبوب صاحب بھی ہمیں بھول گئے
فاتح — ستمبر 7، 2007 8:47 صبح
عادل منہاج صاحب،
السلام علیکم اور خوش آمدید!
چشمِ ما روشن، دلِ ما شاد
ساجد — ستمبر 7، 2007 8:54 صبح
خوش آمدید ، عادل صاحب
الف عین — ستمبر 7، 2007 6:12 شام
خوش آمدید عادل منہاج صاحب ۔ صاحب بھی کہہ سکتا ہوں کہ آپ مجھ سے زیادہ چھوٹے تو نہیں ہوں گے۔ میں بزعمِ خود اپنے کو بہت بزرگ سمجھتا ہوں 57 سال کی عمر میں اور ہر رکن کو برخوردار سمجھ کر پیار سے ’تم‘ کہہ کےمخاطب کرتا ہوں۔
خوشی ہوئی جان کر۔ دوسری کتابیں بھی یاں مہیا کریں۔
زینب — ستمبر 7، 2007 8:24 شام
خوش آمدید عادل صاحب
ماوراء — ستمبر 8، 2007 1:31 صبح
خوش آمدید عادل صاحب۔
رضوان — ستمبر 8، 2007 2:25 صبح
خوش آمدید
عادل صاحب
محمدعبیداللہ — ستمبر 8، 2007 5:02 صبح
خوش آمدید ، عادل صاحب
ملنگ بابا — ستمبر 9، 2007 2:34 شام
خوش آمدید عادل منہاج صاحب اللہ آپ کو اس محفل پر اک ستارا بنا کر چمکائے اور محفل کے خطرناک لوگوں سے بچائے۔۔۔۔(آمین)
قیصرانی — ستمبر 9، 2007 5:56 شام
خوش آمدید عادل۔ محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت ہمارے ساتھ اچھا گزرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
ملنگ بابا — ستمبر 10، 2007 7:31 صبح
ارے کیسے عادل ہو آپ ارے کوئی شکریہ یا جوابی پیغام ہی بھیج دیں۔۔۔۔۔ السلام علیکم عادل منہاج بھائی
عادل — ستمبر 11، 2007 8:33 صبح
آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ میں دراصل ویک اینڈ پر نیٹ استعمال نہیں کرتا اس لیے فوری شکریہ ادا نہ ہو سکا۔
اعجاز صاحب آپ بے شک مجھے صاحب کہ لیں ۔ ویسے میری عمر 36 سال ہے۔
الف عین — ستمبر 11، 2007 9:06 صبح
گویا کہ ماشاء الہ 16 سال کی عمر سے لکھ رہے ہیں!! میں نے سوچا تھا کہ پچیس تیس سال کی عمر سے لکھنا شروع کیا ہو تو اب پچاس کے تو ہو گئے ہوں گے۔
اب صاحب کہنے کی کیا ضرورت آپ۔۔۔ تم کو!ٓ!!
محب علوی — ستمبر 11، 2007 1:40 شام
خوش آمدید عادل صاحب ، امید ہے آپ کا وقت کافی اچھا گزرے گا محفل پر اور بچوں کے لیے تو ایک گوشہ بھی ہے یہاں پر۔