الف عین — فروری 14، 2016 4:39 شام
کم ازکم اتنی تو تدوین کر دیتے کہ جہاں شاہ صاحب لکھا تھا، وہاں ’میں‘ یا ’ہم‘ اگر زیادہ پسند ہو تو) کر دیتے!!
محفل میں وش آمدید، امید ہے اگلے مراسلات بھی دوسروں سے نہ لکھوا کر خود ہی کوشش کریں گے۔
پہللی بار کسی سلفی کا نام شاہ صاحب سنا ہے!!!!
آصف اثر — فروری 14، 2016 5:02 شام
محفل میں خوش آمدید۔اتنا بھاری تعارف پہلی بار پڑھا ہےشائد ۔
امید ہے خاندان غزنویہ کا پورا شجرہ بھی مرحمت فرمائیں گے۔
ادب دوست — فروری 14، 2016 5:08 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
ادب دوست — فروری 14، 2016 5:15 شام
اتنی سی عنایت کا سو بار شکریہ مگر ان حضرات کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا جزاک اللہ
حضور وہ اللہ والے لوگ ہیں ، اللہ ان کے درجات بلند فرمائے، اگر وہ ہمارے لئے دعا کریں تو مناسب ہے
محمدظہیر — فروری 14، 2016 5:20 شام
محفل میں خوش آمدید
زیک — فروری 14، 2016 5:52 شام
خطا ہوئی معافی کی صورت نکل سکتی ہے کوئی
بالکل۔ اب آپ کو شاہ ناچیز صاحب کہا جائے گا۔
زیک — فروری 14، 2016 5:54 شام
حوالہ دینا ہو گا زیک بھائی
بنا ہے شاہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
غور کریں صاحب کیسے اچانک شعر میں وارد ہوا۔
صائمہ شاہ — فروری 14، 2016 6:46 شام
شاہ کے ساتھ صاحب لازم ہے۔
ڈس ایگری
میں نے کبھی اپنے نام کے ساتھ صاحب نہیں لکھا

زیک — فروری 15، 2016 5:51 صبح
ڈس ایگری
میں نے کبھی اپنے نام کے ساتھ صاحب نہیں لکھا
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کوین ہیں یا کوین کنسورٹ؟
نیرنگ خیال — فروری 15، 2016 6:11 صبح
ڈس ایگری
میں نے کبھی اپنے نام کے ساتھ صاحب نہیں لکھا
آپ صاحبہ لکھتی ہوں گی۔۔۔

نیرنگ خیال — فروری 15، 2016 6:12 صبح
شاہ صاحب دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کو آپ کے ساتھ موجود تمام اساتذہ و غیر اساتذہ و خاندان غزنی و فلاں و فلاں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور ملتمس ہوں کہ آستانے پر حاضری کی اجازت دی جائے۔
مریم افتخار — فروری 15، 2016 7:10 صبح
مرحبا یا شاہ صاحب!
(شاہ ولی اللہ کے جانشین معلوم ہوتے ہیں)
ھذا نفسِ مضمون میں ایک شعر مزید ہو سکتا ہے۔۔۔
ھٰذا :
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
الف عین — فروری 15، 2016 9:43 صبح
مرحبا یا شاہ صاحب!
(شاہ ولی اللہ کے جانشین معلوم ہوتے ہیں)
ھذا نفسِ مضمون میں ایک شعر مزید ہو سکتا ہے۔۔۔
ھٰذا :
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
یہ شعر قبل از وقت تو نہیں، ابھی پیدا ہونے میں 19000 سال ہیں۔
محمد وارث — فروری 15، 2016 9:52 صبح
شاہ صاحب دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کو آپ کے ساتھ موجود تمام اساتذہ و غیر اساتذہ و خاندان غزنی و فلاں و فلاں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور ملتمس ہوں کہ آستانے پر حاضری کی اجازت دی جائے۔
شاہ صاحب کا تعلق جماعتِ اہلحدیث سے ہے جیسا کہ شاہ صاحب نے اپنے تعارف میں تحریر فرمایا۔ آپ کو آستانے کی بجائے مدرسہ حاضری دینی پڑے گی

مریم افتخار — فروری 15، 2016 10:03 صبح
یہ شعر قبل از وقت تو نہیں، ابھی پیدا ہونے میں 19000 سال ہیں۔
اشارہ اسی طرف ہے کہ محکمہ موسمیات والوں کی پیشن گوئی کے مطابق اگلے 19000 سال تک نرگس کے رونے کا امکان ہے۔۔۔۔۔پھر رُوئے زمین پر ، شاہ صاحب کی صورت ، دیدہ ور کی آمد کا "اندیشہ" ہے۔
صائمہ شاہ — فروری 15، 2016 10:53 صبح
ایسا روحانی تعارف پڑھ کر دل چاہا کہ پھولوں کی چادر لے کر حضرت شاہ جی کے تعارف پر چڑھائی جائے ساتھ ہی دو عدد میٹرو مِلن اگر بتیاں بھی ۔
حضور کی متوقع پیدائش تک میں تو شائد نہ رہوں اس جہان فانی میں مگر ایڈوانس خوش آمدید

صائمہ شاہ — فروری 15، 2016 10:56 صبح
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کوین ہیں یا کوین کنسورٹ؟
اوّل الذکر حقیقت سے دور اور آخر الذکر پر صرف مجھے یقین ہے میرے اردگرد کے لوگوں کا ایسا وژن نہیں

نیرنگ خیال — فروری 15، 2016 12:34 شام
شاہ صاحب کا تعلق جماعتِ اہلحدیث سے ہے جیسا کہ شاہ صاحب نے اپنے تعارف میں تحریر فرمایا۔ آپ کو آستانے کی بجائے مدرسہ حاضری دینی پڑے گی
نام ہی مختلف ہیں۔۔۔

عبدالقیوم چوہدری — فروری 15، 2016 12:54 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں۔
جناب قبلہ شاہ صاحب کا تعارف پڑھ کرایک اورصاحب یاد آئے۔ کشمیر سے غالباً تعلق تها نام بهول گیا۔
سلمان دانش جی — فروری 16، 2016 9:01 صبح