جناب، آپ کا بڑاپن ہے کہ آپ نے خود سے خوش آمدید کہا۔ یہاں تو گھر والا ماحول ہے۔ سب اپنے ہیں۔ دعاوں میں یاد رکھیئے گا۔
قیصرانی
شمشاد — اپریل 19، 2006 9:20 شام
بس آٔپ جلدی سے اپنے 100 خطوط مکمل کر لیں۔ پھر ڈاکٹر صاحب آپ کا تفصیلی انٹرویو کریں گے۔ ضرور رکھوں گا دعاؤں میں یاد۔ اور آپ بھی اس ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
دوست — اپریل 19، 2006 10:25 شام
خوش آمدید۔
اور جریدے پر مضمون کے سلسلے میں عرض ہے کہ کوئی بھی ترجمہ یا طبع زاد مضمون جو سائنس یا انٹرنیٹ کے تحت آتا ہو چاہے چار لائینوں کا ہی لکھیں۔
اور دیر سے حاضری پر معذرت
قیصرانی — اپریل 19، 2006 10:27 شام
جناب ایک عرضہے، ڈاکٹر صاحب کا تو تعارف کرا دیں۔ مجھے ابھی سے ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے۔
قیصرانی — اپریل 19، 2006 10:30 شام
شاکر بھائی انشاء اللہ کل کوشش کرتا ہوں کہ کچھ نا کچھ لکھوں۔
شمشاد — اپریل 20، 2006 1:05 صبح
ڈاکٹر افتخار صاحب، پرانے رکن ہیں اردو محفل کے اور ان کا پاکستان میں جہلم سے تعلق ہے لیکن غمِ روزگار ان کو روزی روٹی کے سلسلے میں اٹلی لے گیا ہے۔
فرذوق احمد — اپریل 20، 2006 6:30 صبح
السلام علیکم
قیصرانی صاحب آپ مجھ سے مدد نہ ہی مانگے تو بہتر ہے ورنہ شمشاد بھائی کہے گے کے سارے کام کا ستیناس کر دیا ہے
شمشاد — اپریل 20، 2006 10:52 صبح
فرذوق میں نے تمہیں کسی کی مدد کرنے سے کب منع کیا ہے؟ کرو مدد اور خوب کرو۔
قیصرانی — اپریل 20، 2006 2:40 شام
جناب شمشاد صاحب۔ آپ کی شفقت ہے کہ آپ اتنا تعاون فرما رہے ہیں۔ میں نے ابن انشاء کے مضامین اپ لوڈ کر دئے ہیں۔ دیکھ کر رہنمائی فرمائیے گا۔ اور مزید یہ کہ اردو کتب کہاں سے لوں؟ یہاں فن لینڈ میں تو قحط ہے اردو کی کتب کا۔ جو لنکس موجود ہیں ان میں سوائے راجہ گدھ کے اور کچھ نہیں ہے۔ ایک اور رہنمائی کیجئے گا کہ میں بجائے آن لائن ہو کر ٹائپ کرنے کے، آف لائن ٹائپ کرنا چاہ رہا ہوں۔ کوئی پروگرام کا لنک تو بھیجیں۔تاکہ میں آف لائن ٹائپ کر کے ایک ساتھ اپ لوڈ کر سکوں۔
قیصرانی
شمشاد — اپریل 20، 2006 5:14 شام
جناب آپ کے تعاون کا شکریہ اور بہت بہت شکریہ۔ اس اردو محفل پر بڑے بڑے دیوقامت خواتین و حضرات موجود ہیں جن کے سامنے میں تو محض ایک طفلِ مکتب کی حیثیت رکھتا ہوں۔ نبیل، زکریا، رضوان، اعجاز اور بھی کئی ایک آپ کو صحیح طور پر آگاہ کر سکتے ہیں اور لائبریری کے سلسلے میں شگفتہ صاحبہ، کہ وہ ٹیم لیڈر ہیں، گراں قدر مشورہ دے سکتی ہیں۔ آپ نے ابن انشاء کے مضامین اپ لود کیئے ہیں، ابھی دیکھتا ہوں۔ یہاں کچھ اراکین نے مل کر اشفاق احمد (مرحوم) کا زاویہ 1 مکمل لکھا تھا۔ اب زاویہ 2 کے لکھنے کی تیاری ہے، اگر آپ اس کے لکھنے میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو محب بھائی یا ماوراء صاحبہ سے رابطہ کریں، ہو سکتا ہے وہ آپ کو اس کے کچھ ابواب لکھنے کو بھیج دیں۔ میں خود بھی آن لائن ہی لکھا کرتا ہوں۔
ماوراء — اپریل 20، 2006 5:21 شام
میں ایک دن کیا غیر حاضر ہوئی، پیچھے کیا سے کیا ہو گیا۔ مجھے تو ہر جگہ قیصرانی قیصرانی ہی نظر آ رہا ہے۔ آتے ہی چھا گئے ہیں آپ تو۔۔ خیر آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید۔
ماوراء — اپریل 20، 2006 5:22 شام
محمد شمیل قریشی نے کہا:
منصور بھائی : خوش آمدید امید ہے کہ آپ اس محفل کی رونقوں میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے ۔ اس محفل میں آتے جاتے رہا کریں ۔ زیادہ آداب
آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ماوراء بہن۔ اور جناب شمشاد صاحب، آپ حسب توقع تعاون فرما رہے ہیں۔ آپ کا شکریہ ادا کرنے کو دل کرتا ہے، مگر دماغ(جی ہاں، میرا اپنا ذاتی)کہتا ہے کہ الفاظ کہاں سے لو گےاتنے پرخلوص تعاون کے شکریہ کے لئے؟
قیصرانی
شمشاد — اپریل 20، 2006 5:55 شام
اگر تو اس محفل میں گھل مل کے اور اپنا بن کے رہنا ہے تو ‘شکریہ‘ جیسے الفاظ سے پرہیز کریں۔
قیصرانی — اپریل 20، 2006 6:06 شام
اصلاحکے لئے بہت سا “نہیں شکریہ“NO THANKS [s:f5a5f73dc4]ششمیم [/s:f5a5f73dc4] شمشاد بھائی
قیصرانی
شمشاد — اپریل 20، 2006 6:11 شام
قیصرانی نے کہا:
اصلاحکے لئے بہت سا “نہیں شکریہ“NO THANKSششمیم بھائی
قیصرانی