حقیر کا تعارف

زاہد جعفری سید — اگست 12، 2014 9:01 صبح
السلام علیکم
نام ہے زاہد جعفری سید لیکن افسوس کے زاہد کی جو تعریف امیر المومنین ّ نے فرمائی ہے اس پہ بندہ پورا نہیں اترتا۔ حضرت سے پوچھا گیا کہ زاہد کون ہوتا ہے؟ علی کرم اللہ وجہ نے فرمایا "جو دنیا کے مل جانے پہ خوش نہ ہو اور دنیا کے چھن جانے پہ مغموم نہ ہو"
بہر حال۔ سیالکوٹ پاکستان سے میرا تعلق ہے اور پیشہ کے اعتبار سے ایک چھوٹا سا مدرس ہوں۔ مذہب، اور سوشل سائنسز سے بہت لگاو ہے۔ اتحادَ بین المسلمین کا داعی ہوں۔ میرے ہاں نفرتوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ انسانیت کا احترام ضروری ہے۔
عالمی سیاست و بین الاقوامی تعلقات پہ نظر رکھنے کا ذوق رکھتا ہوں۔ ملتَ اسلامیہ کے مسائل کا درد دل میں رکھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ رسولَ اسلام ّ کا ارشاد ہمہ وقت دل ونگاہ میں رہتا ہے کہ" وہ شخص ہم میں سے نہیں جو شب و روز اس طرح گزارے کہ امورالمسلمین سے غافل و لاتعلق رہے"۔
جو شخص، گروہ، پارٹی یا حزب ظلم و جور سے وابستہ ہو اس سے نفرت اور بے زاری کا اظہار کرنیوالا ہوں قطع اسکے کہ ظلم کس پہ ہو رہا ہو۔ ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت نہ ہو تو انسان جانور نما ہو جاتا ہے۔
اگرچہ میری عمر مختصر ہے، علم بہت کم ہے، کوششیں قلیل اور جدو جہد محدود ہے لیکن مقصدِ حیاتِ انسانی کی معرفت رکھتا ہوں اور وہ ہے تزکیہِ نفس اور بندگیِ پروردگار۔ اسکے علاوہ انسانی خلقت کا کوئی مقصد نہیں۔
پسندیدہ شخصیات بہت ہیں جیسے علامہ اقبال، امام خمینی، جمال الدین افغانی ، شیخ محمد عبدہ ،مولانا مودودی، شہید مطہری وغیرہ۔ مسلمان مفکرین ، عرفا و فلاسفہ سے بہت متاثر ہوں جیسے موسی خوارزمی، جابر،، بیرونی، ابن الہیثم، مولوی جلالالدین ، ابنِ سینا، ملاصدرا، شیخ فرید الدین عطاروغیرہ
آخر میں میں اپنے عزیز دوست جناب حاتم علی راجپوت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اردو ویب محفل کا پتہ فراہم کیا تھا
loneliness4ever — اگست 12، 2014 9:08 صبح
وعیلکم السلام
خوش آمدید ۔۔۔۔
امید ہے آپکا قیام یہاں مستقل رہے گا
خالد محمود چوہدری — اگست 12، 2014 9:14 صبح
assalamualaikum+vector+pink+hijau.png

1_157.jpg
شمشاد — اگست 12، 2014 9:41 صبح
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
اردو محفل میں خوش آمدید۔
عمر سیف — اگست 12، 2014 10:05 صبح
خوش آمدید
تلمیذ — اگست 12، 2014 10:11 صبح
وعلیکم السلام،
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، جعفری صاحب۔
نایاب — اگست 12، 2014 10:34 صبح
محترم زاہد جعفری سید صاحب محفل اردو میں دلی خوش آمدید
عبد الرحمن — اگست 12، 2014 10:37 صبح
وعلیکم السلام!
خوش آمدید جناب!
سید ذیشان — اگست 12، 2014 10:41 صبح
محفل پر خوش آمدید۔ :)
نیرنگ خیال — اگست 12، 2014 10:51 صبح
خوش آمدید سر۔۔۔ :)
arifkarim — اگست 12، 2014 11:08 صبح
خوش آمدید۔
زیک — اگست 12، 2014 1:11 شام
خوش آمدید زاہد
صائمہ شاہ — اگست 12، 2014 1:57 شام
محفل میں خوش آمدید
عبدالقیوم چوہدری — اگست 12، 2014 2:03 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
زاہد جعفری سید — اگست 13، 2014 7:57 صبح
آپ سب کا بہت شکریہ۔ انشا اللہ کوشش ہوگی کہ محفل سے اِن ٹچ رہا جاے
الف عین — اگست 13، 2014 12:04 شام
خوش آمدید
ابن رضا — اگست 13، 2014 12:08 شام
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
اردو محفل میں خوش آمدید۔
جاسمن — اگست 15، 2014 12:55 شام
زاہد بھائی!
السلام علیکم اور خوش آمدید
محمد جمیل اختر — اگست 24، 2014 7:19 صبح
خوش آمدید ذاہد
فلک شیر — اگست 24، 2014 10:15 صبح
خوش آمدید
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D9%82%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.76906/