عبدالقیوم چوہدری — اکتوبر 8، 2015 10:37 شام
اب اس اطلاع کے بعد کچھ پوچھنے کی گنجائش ہی کہاں رہتی ہے

عبدالقیوم چوہدری — اکتوبر 8، 2015 10:40 شام
شکریہ عبدالرحمن انکل
میں نے بھی یہ ہی امید لے کر اردو محفل کی رکنیت اختیار کی ہے کہ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
ایک اور انکل

arifkarim — اکتوبر 8، 2015 11:20 شام
ایک اور انکل
آخر یہ مرد انکل اور خواتین آنٹی کے نام سے اتنا چڑتے کیوں ہیں؟
عبدالقیوم چوہدری — اکتوبر 8، 2015 11:27 شام
آخر یہ مرد انکل اور خواتین آنٹی کے نام سے اتنا چڑتے کیوں ہیں؟
وکیپیڈیا وچ ویکهو۔۔۔

یا انکلز اور آنٹیز سے پوچھیں. ۔۔ میں تو ابهی 40 پلس جوان ہوں

حمیرا عدنان — اکتوبر 8، 2015 11:38 شام
ایک اور انکل
میرے خیال میں یہ کوئی اعتراض کی بات نہیں ہے.... اچھا چلیں آپ ہی بتائیں کیا کہا جائے....
انھوں نے تو بٹیا کہ کر اپنا پیار دیکھا دیا
چلے چوہدری صاحب اب آپ کی باری ہے آپ کو انکل کہلانے کا شوق ہے تو بٹیا دیں میں انکل کہنے کے لیے تیار ہوں
عبدالقیوم چوہدری — اکتوبر 9، 2015 12:29 صبح
میرے خیال میں یہ کوئی اعتراض کی بات نہیں ہے.... اچھا چلیں آپ ہی بتائیں کیا کہا جائے....
اجی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اعتراض کس کمبخت نے کیا
چلے چوہدری صاحب اب آپ کی باری ہے آپ کو انکل کہلانے کا شوق ہے تو بٹیا دیں میں انکل کہنے کے لیے تیار ہوں
باری تو ہم صرف کرکٹ میں لیتے تھے

arifkarim — اکتوبر 9، 2015 12:42 صبح
باری تو ہم صرف کرکٹ میں لیتے تھے
یعنی زمانہ کرکٹ کے بعد سینہ زوری شروع کر دی؟
محمد وارث — اکتوبر 9، 2015 4:57 صبح
خوش آمدید
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 9، 2015 5:49 صبح
خوش آمدید
عبداللہ امانت محمدی — اکتوبر 9، 2015 5:49 صبح
خوش آمدید!
bilal260 — اکتوبر 9، 2015 6:49 صبح
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
نام. حمیرا عدنان
تعلیم. ایم اے انگلش
پاکستان کے پیارے سے شہر لاہور سے تعلق ہے اب اپنے خاوند اور بیٹے کے ساتھ کویت میں رہائش پذیر ہوں.
باقی کچھ پوچھنا چاہتے ہوں تو میں حاضر ہوں
السلام علیکم خوش آمدید ۔
ایک گزارش ہے آپ ہمیں جن کو انگریجی اسپیکنگ نہیں آتی روزانہ ہمیں انگریجی بولنا سیکھا دیں ۔
کوئی تھریڈ شروع کریں میں روزانہ حاضری دونگا۔(جواب کا منتطر)۔
افضل حسین — اکتوبر 9، 2015 7:59 صبح
خوش آمدید جناب۔
ادب دوست — اکتوبر 9، 2015 8:04 صبح
میں تو ابهی 40 پلس جوان ہوں
اگر عمرِ دراز سے لااوبالی پن کے پندرہ بیس سال نکال دیں تو ایسا "پختہ جوان" آپ ہمیں بھی سمجھ سکتے ہیں۔
حمیرا عدنان — اکتوبر 9، 2015 8:28 صبح
باری تو ہم صرف کرکٹ میں لیتے تھے
چوہدری صاحب یعنی کرکٹ میں اپنی باری کا انتظار کر لیتے تھے باقی سب معاملات میں زور زبردستی کے ساتھ اپنی باری لیتے تھے اور ہیں
حمیرا عدنان — اکتوبر 9، 2015 8:29 صبح
حمیرا عدنان — اکتوبر 9، 2015 8:30 صبح
بہت بہت شکریہ محمد تابش صدیقی جی
حمیرا عدنان — اکتوبر 9، 2015 8:32 صبح
شکریہ عبداللہ امانت محمدی جی
حمیرا عدنان — اکتوبر 9، 2015 8:40 صبح
السلام علیکم خوش آمدید ۔
ایک گزارش ہے آپ ہمیں جن کو انگریجی اسپیکنگ نہیں آتی روزانہ ہمیں انگریجی بولنا سیکھا دیں ۔
کوئی تھریڈ شروع کریں میں روزانہ حاضری دونگا۔(جواب کا منتطر)۔
وعلیکم السلام بلال جی شکریہ خوش آمدید کہنے کا.
بلال جی مجھے کوئی اعتراض تو نہیں کہ ماسوائے اسکے کہ محفل اردو کی لگی ہو تو کوئی اندر پردیسن چھوری یعنی(انگریجی) کا ذکر شروع لیے امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے
عبد الرحمن — اکتوبر 9، 2015 8:43 صبح
آخر یہ مرد انکل اور خواتین آنٹی کے نام سے اتنا چڑتے کیوں ہیں؟
اجی چڑے تھوڑی ہیں صرف فہرست بنارہے ہیں انکلوں کی۔

راحیل فاروق — اکتوبر 9، 2015 8:46 صبح
خوش آمدید، خاتون۔
اب اس اطلاع کے بعد کچھ پوچھنے کی گنجائش ہی کہاں رہتی ہے
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے!
اگر عمرِ دراز سے لااوبالی پن کے پندرہ بیس سال نکال دیں تو ایسا "پختہ جوان" آپ ہمیں بھی سمجھ سکتے ہیں۔
اگر واقعی عمرِ دراز ہے تو پندرہ بیس سال نکالنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
کوئی تھریڈ شروع کریں میں روزانہ حاضری دونگا۔(جواب کا منتطر)۔
سیکھے ہیں مہ رخوں کے لیے ہم مصوری!