خادم ادب

Dilkash — اگست 12، 2007 11:03 شام
ھاھاھا
رضوان صاحب اور دوستو
ًمحمد وارث بھائی سے تعارف کے حولے سے (رحمان بابا ) پشتو کا ایک شعر شئر کیا تھا
اور تعارف سے پہلو بچانے کی کوشش کی تھی۔اپکی محبت نے شارع عام پر لایا ھے۔
فیروز افریدی نام ھے۔ گزشتہ 20 سالوں سے دیار غیر(قطر) میں مزدوری کرتا ھوں۔
کچھ پیسے ادبی کاموں کے لئے بچاتا ھوں۔
ھر سال اپنی تنظیم کی جانب سے دوستو ں کی تعاون 14 اگست پر مشاعرہ کرتا ھوں ،جھاں پاکستان سے بھی شعراء کرام تشریف لاتے ھیں ۔
ان سے سیکھتا رھتا ھوں۔
ایک پشتومجلہ پشاور سے دستار انٹرنیشنل کے نام سے جاری ھے
جو کہ مفت تقسیم ھوتا ھے ،کیونکہ علاقائی زبانوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔
پشتو میں شعر اور نثر لکھنے کی کوشش کرتا ھوں۔
اردو ویب محفل نے مواد کے حوالے سے بہت ھی متاثر کیا ھے۔
شکریہ
نبیل — اگست 12، 2007 11:12 شام
خوش آمدید آفریدی صاحب۔ محفل فورم پسند کرنے کا بھی بہت شکریہ۔ ہمیں بھی آپ کا انداز گفتگو بہت پسند ہے۔ آپ نے شاید دیکھا ہو کہ یہاں پشتو کمپیوٹنگ پر بھی کام ہو رہا ہے۔ کیا آپ کا فرضی (جی لالہ) کے ساتھ تعارف ہے جو حجرہ فورم چلا رہے ہیں؟
Dilkash — اگست 12، 2007 11:18 شام
حجرہ فورم پر زیادہ مکتوبات میرے ھی ھیں۔مجھے اندازہ ھے کہ اپ نے ھم پر عظیم احسان کیا ھے جسکےلئے میں اور تمام احباب تہہ دل سے مشکور و ممنون ھیں۔
اللہ تعالٰی اپکا یہ اخلاص اعمال صالحہ میں قبول فرمائیں۔امین
رضوان — اگست 12، 2007 11:33 شام
مڑہ آپ تو میرا کلی وال نکلا;)
میں الخور میں رہا ہوں پانچ سال تک اور مصیب الرحمان (اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے) کے زمانے میں ایک دو مشاعرے بمعہ اہل و اعیال اٹینڈ کرنے کی سعادت حاصل کرچکا ہوں۔
آپ تو ویسے ہی شرمائے بیٹھے تھے یہ بزم یاراں ہے بس سوائے دلشکنی کے جو کوئی دلکش تو کر نہیں سکتا سب جائز ہے۔
ڈھیر پخیر راغلے
Dilkash — اگست 12، 2007 11:51 شام
اچھا۔۔
کیا بات ھے۔
اب تو الخور اور دوحہ بہت ھی بدل گیا ھے رضوان صاحبreal estate میں بے تحاشہ انوسٹمنٹ ھوئی ھے۔
دوحہ اب غریب لوگوں کی رہنے کی جگہ نہ رہی۔ دو کمروں کا فلیٹ 8000 ریال سے کم نہیں۔
ھم تو وکرہ شفٹ ھوئے ،اور ملک صاحب مسکین، ملک عدم سدھارگئے۔
تیشہ — اگست 13، 2007 1:13 صبح
خوش آمدید آفریدی صاحب۔ :)
Dilkash — اگست 13، 2007 6:49 صبح
دست شما درد نہ کن
قیصرانی — اگست 13، 2007 10:37 صبح
محفل پر خوش آمدید dilkash۔ امید ہے کہ آپ کا وقت محفل پر اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں رابطہ کیجئے گا
عمار ابن ضیا — اگست 13، 2007 10:44 صبح
خوش آمدید آفریدی‌صاحب!
Dilkash — اگست 13، 2007 11:29 صبح
شکریہ صاحبان :
مکرمی راھبر و محترمی قیصرانی
شکریہ عنایت کرم مہربانی
نبیل — اگست 13، 2007 12:32 شام
کچھ پیسے ادبی کاموں کے لئے بچاتا ھوں۔

آفریدی صاحب، کمال ہمت ہے آپ کی۔ بیگم سے جو جیب خرچ ملتا ہے اس میں سے بھی آپ کچھ بچت کر لیتے ہیں۔ ;)
ساجداقبال — اگست 13، 2007 12:47 شام
آفریدی صاحب! خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔۔۔گو آپ کافی عرصہ سے محفل پر موجود ہیں۔
حسن علوی — اگست 13، 2007 12:53 شام
آفریدی بھائی ہم آپکو تہہ دل سے اس پر رونق محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں
Dilkash — اگست 13، 2007 2:39 شام
آفریدی صاحب، کمال ہمت ہے آپ کی۔ بیگم سے جو جیب خرچ ملتا ہے اس میں سے بھی آپ کچھ بچت کر لیتے ہیں۔ ;)

میرے کمال کو ھرگز کوئی زوال نہیں
کمال یہ ہے کہہ مجھ میں کوئی کمال نہیں
Dilkash — اگست 13، 2007 2:42 شام
آفریدی صاحب! خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔۔۔گو آپ کافی عرصہ سے محفل پر موجود ہیں۔

دیکھئے طوطا چشمی کی بھی حد ھوتی ھے۔۔:)مننہ
Dilkash — اگست 13، 2007 2:44 شام
آفریدی بھائی ہم آپکو تہہ دل سے اس پر رونق محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں

میں شکر گزار ھوں اپکا بھائی۔
اللہ پاک جزائے خیر دے۔امین
زیک — اگست 13، 2007 4:07 شام
خوش‌آمدید دلکش
محب علوی — اگست 13، 2007 4:32 شام
آفریدی صاحب آپ نے دلکش نام رکھا ہے اور میں سوچا کرتا تھا کہ ھ اور ہ کو آپ اتنی خوبصورتی سے کیسے ملا لیتے ہیں تو کچھ راز اب سمجھ میں آیا ہے۔ دوسرا رضوان سے آپ کی جان پہچان نکل آئی یہ ایک اور عمدہ بات ہوگئی۔
امید ہے آپ کی پوسٹس سے لطف اٹھاتے رہیں گے۔
Dilkash — اگست 13، 2007 4:33 شام
خوش باشد محترم زکریا صاحب
Dilkash — اگست 13، 2007 4:58 شام
آفریدی صاحب آپ نے دلکش نام رکھا ہے اور میں سوچا کرتا تھا کہ ھ اور ہ کو آپ اتنی خوبصورتی سے کیسے ملا لیتے ہیں تو کچھ راز اب سمجھ میں آیا ہے۔ دوسرا رضوان سے آپ کی جان پہچان نکل آئی یہ ایک اور عمدہ بات ہوگئی۔
امید ہے آپ کی پوسٹس سے لطف اٹھاتے رہیں گے۔

:)غلطیوں کے لئے معزرت خواہ ہوں
مسئلہ یہ ھے بھائی محب کہ ساری زندگی ایسی طرح لاپرواھی سے کٹی ھے ۔پابندیوں سےھر پشتون سخت گھبراتا ھے۔
اگر کسی پشتون سے کہہ دیا جائے کہ اتنی رقم دو ورنہ تمہیں مارینگے تو وہ کبھی بھی نہیں دیگا اور اگر یہ کہا جائے کہ تمھیں قید کرینگے، تو منہ مانگی رقم دینگے(بشرط رقم ھو انکے پاس ھو;) )
رضوان بھائی تو صحراوی رہ چکے ھیں۔اللہ نے شائد انکی سزا معاف کی ھے۔:)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%A7%D8%AF%D9%85-%D8%A7%D8%AF%D8%A8.7948/