خاکسار

سیما علی — اکتوبر 19، 2021 3:39 صبح
اربابِ محفل کی محبتوں کا مشکور و ممنون ہوں.... اللہ آپ کی محبتوں کو قائم رکھے.....
آمین الہی آمین
سید عمران — اکتوبر 21، 2021 5:58 صبح
دوسروں کو قدیم بتا کر آپ خود کو نو عمر نہیں ثابت کر پائیں گے عمران جی :heehee:
ہم بھی کسی سے کم نہیں۔۔۔
آپ کی اپیا جتنے قدیم نہیں تو جدید بھی نہیں۔۔۔
آخر دو سو ستر سال کم عمر نہیں ہوتی!!!
فرخ منظور — اکتوبر 26، 2021 4:59 شام
محفل میں ایک اور خاکسار کا اضافہ۔ خوش آمدید جناب!
فرخ منظور — اکتوبر 26، 2021 5:00 شام
ہم بھی کسی سے کم نہیں۔۔۔
آپ کی اپیا جتنے قدیم نہیں تو جدید بھی نہیں۔۔۔
آخر دو سو ستر سال کم عمر نہیں ہوتی!!!

میری عمر تو پانچ سو چالیس سال ہے۔
سید عمران — اکتوبر 27، 2021 6:00 صبح
میری عمر تو پانچ سو چالیس سال ہے۔
ہے تو ہماری بھی آٹھ سو سڑسٹھ سال پر بتاتے کم ہیں تاکہ کم سِنی کی سنسنی برقرار رہے!!!
محمداحمد — اکتوبر 28، 2021 11:40 صبح
خوش آمدید ذکی صاحب!
اُمید ہے محفل میں آ کر آپ اچھا محسوس کر رہے ہوں گے۔
ذکی انور ہمدانی — اکتوبر 28، 2021 12:45 شام
جی، ارباب محفل کی محبتوں کا مشکور و ممنون ہوں۔۔۔۔
محمداحمد — اکتوبر 29، 2021 6:22 صبح
جی، ارباب محفل کی محبتوں کا مشکور و ممنون ہوں۔۔۔۔

ہمیں تو آپ ارباب کے بجائے احباب میں ہی شمار کریں یہ ہمارے حق میں بہتر رہے گا۔ :)
ذکی انور ہمدانی — اکتوبر 31، 2021 5:21 صبح
جی۔۔۔۔ حکم احباب اور خیال سرتابی ۔۔۔۔ یہ تاب یہ مجال یہ جرات نہیں ہمیں
سید عاطف علی — اکتوبر 31، 2021 5:27 صبح
اپیا اتنی قدیم نکلیں۔۔۔
گو میں نہیں ازل سے ، پر تا ابد ہوں باقی
میرا حدوث آخر ، جا ہی بھڑا قِدَم سے
یہ خواجہ میر درد صاحب کا فرمان ہے ۔
ذکی انور ہمدانی — اکتوبر 31، 2021 5:28 صبح
گو میں نہیں ازل سے ، پر تا ابد ہوں باقی
میرا حدوث آخر ، جا ہی بھڑا قِدَم سے
یہ خواجہ میر درد صاحب کا فرمان ہے ۔
بہت خوب
سید عاطف علی — اکتوبر 31، 2021 5:28 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید ذکی انور ہمدانی صاحب
سید عاطف علی — اکتوبر 31، 2021 5:30 صبح
خوش آمدید ذکی
اوہ نو
اوہ یس۔۔۔بلکہ واؤ ۔ :)
اب آپ یہ نہ کہیے گا کہ ۔
اوہ مائی گاڈ
سید عاطف علی — اکتوبر 31، 2021 5:33 صبح
غالباََ پہلے آسٹریلیائی شاعر (بلکہ شاید پہلے محفلی بھی ) ہیں محفل کے
زیک قوسین کی تصدیق فرماسکیں گے ؟
سید عمران — دسمبر 18، 2021 9:29 صبح
ذکی صاحب تین سال میں تیرہ مراسلے بہت زیادہ نہیں ہوگئے؟؟؟
اس سبک رفتاری کو کسی کی نظر نہ لگے۔۔۔
رفتار ایسی ہی تیز رہی تو زمانہ کو کہیں کا کہیں چھوڑ جائیں گے۔۔۔
ویسے یہ تو ثابت کر ہی دیا ہے کہ آپ تین میں بھی ہیں اور تیرہ میں بھی!!!
ذکی انور ہمدانی — دسمبر 18، 2021 11:38 صبح
جی، سید عمران صاحب... آداب....
بس کیا بتائیں....
ایک سمت وقت ہے کہ جس نے پایا ہے ثبات لامتناہیت کو اور مانندِ امواج اپنی نغمگی و بے ساختگی کے ساتھ رواں دواں ہے...
ایک زندگی ہے کہ ان امواج سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہے.....
ایک مصروفیات ہیں کہ ان امواج کے سنگ بہا لے جانا چاہتی ہیں......
اور پھر، ذمہ داریاں، جو ان موجوں سے ہمیشہ نبرد آزما ہی ہوتی ہیں...
اور پھر ایک طلاتمِ شوقِ قلب.....
شوق....بے قراریوں کو جِلا بخشے اور قلب..... صحرا نوردی کی چاہ میں دیوانہ پھرے...
سید عمران — دسمبر 21، 2021 5:12 صبح
جی، سید عمران صاحب... آداب....
بس کیا بتائیں....
ایک سمت وقت ہے کہ جس نے پایا ہے ثبات لامتناہیت کو اور مانندِ امواج اپنی نغمگی و بے ساختگی کے ساتھ رواں دواں ہے...
ایک زندگی ہے کہ ان امواج سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہے.....
ایک مصروفیات ہیں کہ ان امواج کے سنگ بہا لے جانا چاہتی ہیں......
اور پھر، ذمہ داریاں، جو ان موجوں سے ہمیشہ نبرد آزما ہی ہوتی ہیں...
اور پھر ایک طلاتمِ شوقِ قلب.....
شوق....بے قراریوں کو جِلا بخشے اور قلب..... صحرا نوردی کی چاہ میں دیوانہ پھرے...
محمد امین صدیق بھائی آئیں ٹرانسلیشن کرنے!!!
گُلِ یاسمیں — جولائی 9، 2023 8:09 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
تھوڑی دیر ہو گئی لیکن آ ہی گئے نا۔
شمشاد — جولائی 14، 2023 8:37 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
نیرنگ خیال — ستمبر 13، 2023 5:09 شام
اربابِ محفل کی خدمت میں خاکسار کا سلامِ مسنون....
نام ذکی انور ہمدانی ، پیدائش مالیگاؤں، الہند، ہجرت کے بعد سر زمین آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں قیام ہے.... شعر و سخن سے کچھ شغف ورثے میں پایا، کچھ تعلیم کے صدقے، کچھ اساتذہ کی نگاہِ کرم اور کچھ اہل ذوق حضرات کی نگاہِ عنایت.... چھوٹا موٹا کلام کہنے کی اپنی سی کوشش کرلیتا ہوں... کبھی کبھار نثر نگاری کا شوق بھی ابھر آتا ہے.... امید ہے کہ ارباب محفل اپنی قیمتی آراء سے نوازتے رہیں گے.... اللہ آپ کو نیکیاں عطا فرمائے اور خوش رکھے....
محفل میں آپ کو خوش آمدید۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%A7%D8%B1.117589/page-2