ذاتی خاکہ

احسان اللہ سعید — فروری 3، 2016 11:22 صبح
نام میں کیا رکھا ہے صاب !!! انسان کام سے پہچانا جاتا .. لیکن کیا کریں اپنی تاریخ میں تو کوئی ایسا کارنامہ بھی نہیں کہ اسے لائق تعریف سمجهیں اور وہ ہمارے تعارف کے لائق ہو ... اسی لئے نام بتائے دیتے ہیں ... تو لیجئے بندہ حقیرفقیرپرتقصیر احسان اللہ سعید سے موسوم ہے,آبائی تعلق خیبرپختون خواہ الائی سے جبکہ پیدائش وپرورش کراچی شریف میں ہوئی جسکی وجہ سےکراچوی کہلاتےہیں.
تعلیم میں ایسی ڈگری ہمارے ریکارڈ پر ہے جس کا کوئی ڈگری مقابلہ نہ کرسکے ... مطلب ہم تعلیم میں FB کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں ... ایف بی بولے تو فل بهگوڑا ...:LOL::p طبعا شریف اور کم گو واقع ہوئے ہیں ... اس لئے بحث سے جلدی اکتا جاتے ہیں .. زندگی سے صرف ایک ہی سبق سیکھا ہے اور وہ یہ کہ کسی کو سبق پڑھانے سے پہلے اپنا بستہ کھول کر دیکھ لینا چاہئیے کہ متعلقہ کتاب موجود ہے بھی کہ نہیں :D...
باقی باتیں روز کریں .. ہمیں کون سا بل دینا ہے ..;)
کوئی سوال پوچھنا ہوتوبلاجھجھک پوچھ سکتے ہیں مگرجواب اخیتاری ہوگا ضروری نہیں :)
سماع خراشی ووقت بربادی پرمعذرت کاطلبگارنہیں۔ہاہاہا
کامران عاشر — فروری 3، 2016 11:32 صبح
حقیر فقیر پر تقصیر صاحب محفل میں خوش آمدید
کامران عاشر — فروری 3، 2016 11:34 صبح
اصل تعلیمی قابلیت کیا ہے؟
بلا جھجھک جواب دیں
یہ فیس بک نہیں کہ آپ پہ جملے کسے جائیں گے
احسان اللہ سعید — فروری 3، 2016 11:39 صبح
حقیر فقیر پر تقصیر صاحب محفل میں خوش آمدید
استقبال پرنوازش
اصل تعلیمی قابلیت کیا ہے؟
ایم ائے ان اسلامک اسٹڈیز
باقی تھوڑی بہت ادھرادھرٹکریں ماریں ہیں:sneaky:
یہ فیس بک نہیں کہ آپ پہ جملے کسے جائیں گے
خبردینے کےلیے شکریہ;)
ابن رضا — فروری 3، 2016 12:05 شام
خوش آمدید جناب
محمد تابش صدیقی — فروری 3، 2016 12:07 شام
محفل میں خوش آمدید
محمد وارث — فروری 3، 2016 12:21 شام
خوش آمدید احسان اللہ صاحب
احسان اللہ سعید — فروری 3، 2016 12:29 شام
شکریہ
محفل میں خوش آمدید
جزاک اللہ
خوش آمدید احسان اللہ صاحب
ذرہ نوازی کہ وقتِ ثمینہ سے بخشش بخشی۔
ربیع م — فروری 3، 2016 1:11 شام
خوش آمدید!!!
نور وجدان — فروری 3، 2016 1:18 شام
خوش آمدید ۔۔۔۔۔۔
یوسف سلطان — فروری 3، 2016 1:23 شام
خوش آمدید​
نایاب — فروری 3، 2016 1:35 شام
محترم احسان اللہ سعید بھائی
اردو محفل میں دلی خوش آمدید
ایم ائے ان اسلامک اسٹڈیز
ماشاء اللہ
سبحان اللہ
" فل بھگوڑے " ہوتے کہاں تک پہنچے ۔
بہت دعائیں
bilal260 — فروری 3، 2016 1:45 شام
بہت بہت خوش آمدید جناب محترم احسان اللہ سعید
احسان اللہ سعید — فروری 3، 2016 1:45 شام
شکریہ
بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔
مشکورہوں
احسان اللہ سعید — فروری 3، 2016 1:52 شام
اردو محفل میں دلی خوش آمدید
کرم نوازی ہے آپ کی
" فل بھگوڑے " ہوتے کہاں تک پہنچے ۔
بس مٹرگشت جاری وساری ہے دریاکا کوئی کنارہ نہیں مل رہا:)جس میں مچھلی پھدکے اورہم بالعین بھی دیکھ پائیں!
یہی تومطلوب ہے انہیں دھکوں سے گاڑی چلتی بنتی ہے۔
احسان اللہ سعید — فروری 3، 2016 1:54 شام
بہت بہت خوش آمدید جناب محترم
آپ کابے حدمشکوروممنون ہوں، بس جی آپ حضرات سے سیکھنے کےلیے ادھرکا رخ کیا ہے۔
امید ہے اچھے ساتھی اوراچھا ذوق ملے گا۔ان شاء اللہ
عبداللہ امانت محمدی — فروری 3، 2016 2:24 شام
خوش آمدید بھائی جان!
نایاب — فروری 3، 2016 2:33 شام
بس مٹرگشت جاری وساری ہے دریاکا کوئی کنارہ نہیں مل رہا:)جس میں مچھلی پھدکے اورہم بالعین بھی دیکھ پائیں!
ابھی مٹر گشت ہی میں الجھے ہیں کیا ۔۔؟
کنارے پہ کھڑے رقص جنوں دیکھتے کچھ ملتا ہے کیا ۔۔؟
کیا دریا میں اترنا لازم نہیں کہ ملے " عین حق " ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
احسان اللہ سعید — فروری 3، 2016 2:37 شام
خوش آمدید بھائی جان!
عبد اللہ بھائی بہت شکریہ
جزاک اللہ
احسان اللہ سعید — فروری 3، 2016 2:41 شام
ابھی مٹر گشت ہی میں الجھے ہیں کیا ۔۔؟
یہ دنیا بس ایک قیدخانے کی مانند ہے جہاں جاوبندش ضرور ہے، جتنا مٹرگشت کرواسی پنجرے میں پابندِ سلاسل ہی ہوگے یہ مٹرگشتی مرادتھی :)
کنارے پہ کھڑے رقص جنوں دیکھتے کچھ ملتا ہے کیا ۔۔؟
کیا دریا میں اترنا لازم نہیں کہ ملے " عین حق "
ہم کودے ہی نہیں بلکہ فل ٹائم غوطہ زن ہیں۔
خوش رہیں
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B0%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D8%AE%D8%A7%DA%A9%DB%81.87705/