ربیکا بھابھی!
جناب ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے تو نہیں البتہ دل سے خوش آمدید ضرور کہتے ہیں۔ گہرائیوں میں بہت کچھ دفن ہے بڑے مسئلے ہیں کہ کافی عرصے سے کوئی ان گہرائیوں میں نہیں اترا بلکہ اب تو ہم خود بھی احتراز برتنے لگے ہیں

چلئے یہ تو خوب رہی کہ آپ افتخار بھائی کے نقش قدم دیکھتے دیکھتے یہاں تک پہنچ گئیں

اس پر ہم تبصرہ محفوظ رکھتے ہیں

آپ کے مراسلے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اردو ویب پر آنا نیٹ کا غیر ضروری استعمال ہے۔

یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ استعمال تبھی ضروری ہے جب انسان بچوں میں پھنس جائے اور پائے رفتن نہ جائے آمدن (یا اس قسم کی کچھ) صورتحال پیدا ہو جائے تو انسان اردو ویب کو استعمال کر لے۔

جی ابھی کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔
حصول علم کے تو ہم بھی بہت شائق ہیں۔
پڑوسیوں کی باتیں کان لگا کر دھیان سے سنتے ہیں۔

ایک بار پھر خوش آمدید!
کچھ برا لگے تو پیشگی معذرت کہ ہمیں ایسی ہی بے سروپا گفتگو کے عادی ہیں۔

بہتر ہو جائیں گے وقت کے ساتھ

والسلام،
محسن