حلیم
فرزانہ نے کہا:
محب علوی، آپ کے جواب پڑھنے کے ہم منتظر ہیں، باقیوں کی فکر مت کریں، اکھیاں اڈیکدیاں۔ ۔ ۔ جلدی سے جواب ارسال کیئے جائیں۔
جہانزیب، شکراََ ۔ ۔ ۔دیکھیں ذرا آپ کی بھی کارستانیاں، باقی لوگ تو بڑے چلبلے ہیں۔
تیلے شاہ جی، آخر آپ اپنے نام کی تشریح کیوں نہیں کر رہے، مجھے بڑا تجسس ہے!
بھائ لوگوں سے التماس ہے کہ کھانے کا صبر سے انتظار کریں، جن کو دعوت دی گئی تھی پہلے ان کی باری ہوگی، ویسے بھی آپ لوگوں نے لیڈیز فرسٹ تو ضرور سنا ہوگا، عمل بھی کر لیں،محرم کی مناسبت سے میں نے حلیم بنائی ہے، اوہر سے باریک کٹا ہوا ادرک، ہری مرچیں،دھنیا اور تلے پیازوں کا چھڑکاو ہے، مزید منہ میں پانی بھرنے کے لئے رس بھرے نیبو کی قاشیں بھی سجادی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے نا چٹخارے دار، مزے دار!
اسے کہتے ہیں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، میں اپنے جوابات کا انتظار کر رہا ہوں اور مجھی سے الٹا شکوہ کہ میں نے جواب نہیں دیئے۔ پھر سے جوابات اور سوال حاضر ہیں۔
افتخار صاحب کے آنے تک جوابات کچھ یوں ہیں
1۔ آپ پچھلے جنم میں کونسے سیارے پر تھے؟(جو اب ادھر آگئے)
چاند پر
2۔واپس کب جا ئیں گے؟( کیونکہ اب آپ کی واپسی کے بعد ہی میں قدم رنجہ فرماؤں گی۔ ہائے اللہ میرے)
جب چاند کو ستاورں سے فرصت مل جائے
دو سوال میرے کچھ یوں ہیں
1۔ زمین سے لب بام(جہاں محبوب ہو) تک کتنے ہاتھ کا فاصلہ ہوتا ہے؟
2۔ اگر کمند لگائی جائے اور وہ محبوب تک پہنچنے سے دو چار ہاتھ پہلے ٹوٹ جائے تو کتنا افسوس ہوگا، شعر کے ساتھ وضاحت کریں۔