سارہ پاکستان۔ خوش آمدید!

محسن حجازی — ستمبر 21، 2008 2:52 صبح
ارے ہم اتنا تاخیر سے پہنچے !:eek::eek:
خوش آمدید سارہ:)
آپ کو محفل پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔۔ :)
کچھ غائبانہ تعارف تو پہلے سے تھا۔۔۔ باقی اب ہو جائے گا۔۔ :)

کوئی بات نہیں آئندہ وقت کا خیال رکھئیے گا :grin: :grin: :grin:
میرا خیال ہے کہ اب فورم پر آپ دو بہن بھائیوں کے علاوہ ہم دو بہن بھائی بھی موجود ہیں۔:)
میری رائے میں یہ فورم اردو سیکھنے کے لیے بہترین ہے، ملائکہ اور مرک جیسے بچوں کو باقاعدگی سے آنا چاہئیے خاص طور پر ہماری تحاریر ضرور پڑھی جائیں، شعر بھی ہم کبھی کبھار کہہ دیتے ہیں غلطی سے اور عموما غلط ہی کہتے ہیں، سو کافی خزانہ سخن موجود ہے ان بچوں کے لیے۔ :grin:
تاہم ہم سے بالغوں کے لیے تعلیم بالغاں کا بھی انتظام موجود ہے جس کے انچارج جناب م م مغل صاحب ہیں ماشااللہ نثر و نظم میں یکتا ہیں اور ان کی وہ غزل تو ہمیں بھولتی ہی نہیں۔۔۔ میں نے بارہا دیکھا ہے آئینے میں ;)
اس غزل کے ہر دوسرے مصرعے میں بار بار آئینہ دیکھنے پر ہم قائل ہوگئے کہ م م مغل
صاحب ابھی جوان ہیں :grin: ویسے جن احباب نے وہ غزل دیکھ رکھی ہے وہ اس بات کی تائید کریں گے کہ ایک ہی آئینے میں مغل صاحب نے برسات مکافات، مستورات سب دیکھ ڈالا ہم کو بسیار تلاش بازار سے ایسا کوئی آئینہ نہیں ملا :grin:
غالبا پھر یہ مغل صاحب کا آئینہ ادارک رہا ہوگا۔۔۔
ویسے اتنا آئینہ دیکھنا بھی نہیں چاہئیے نہ زیادہ دکھانا چاہئے کدورتیں بڑھتی ہیں۔
وارث بھائی، فرخ بھائی، اعجاز انکل، محمد احمد، نوید صادق، آصف شفیع، سجاد علی، خاور چوہدری جیسے ادب دوست لوگ بھی ہم سے جاہلوں کے لیے باعث تعلم ہیں۔ :cool:
زھرا علوی بھی صبا چلی ہے کسی یار مہرباں کے لیے کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔
جیا راؤ صاحبہ کی تو کیا ہی بات ہے! ہمیں خود نہیں پتہ کہ کیا بات ہے لیکن کوئی بات ہے ضرور! :grin: :grin:
جیہ صاحبہ بھی غالب پر غالب ہیں۔
یہ منہ بولی بہنیں مہینوں غائب ہو جاتی ہیں، پھر الزام بھی ہمیں کو دیتی ہیں۔۔۔ :(
فیصل عظیم فیصل — ستمبر 21، 2008 4:43 صبح
آپ ہیں سارہ م۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گر ہم کو لگا سارا وطن
گو کہ محسن کی بہن ہیں تو ہوئی میری بہن
خوش آمدید
زینب — ستمبر 21، 2008 11:09 صبح
السلام علیکممممم حسب معمول میں میں ایک بار پھر سے سے آخر میں‌آئی۔۔خوش آمدید سارا سسٹر اپ کے انے کا ایک فائدہ تو ہو گا کہ محسن کی مشکل ترین اردو کا آسان ترجمہ ُپڑھنے کو مفت میں‌مل جایا کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے اپ کو یہاں‌آ کے بہت اپنا پن ملے گا
مرک — ستمبر 21، 2008 12:54 شام
خوش آمدید سارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محسن حجازی — ستمبر 21، 2008 1:24 شام
آپ ہیں سارہ م۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گر ہم کو لگا سارا وطن
گو کہ محسن کی بہن ہیں تو ہوئی میری بہن
خوش آمدید

فیصل بھائی تسی وی کمال کردے او! :hatoff: :hatoff: :hatoff:
ایہہ اصل وچ سارا پاکستان دا انہاں نے اوہی مفہوم رکھیا اے جیہڑا تسی شعر وچ فرما رہے او۔:)
ملائکہ — ستمبر 21، 2008 3:51 شام
سارہ آپکو یہاں محفل پر خوش آمدید۔یہاں اب کوئی بھی شکایت ہوئی تو آپ سے ہی کروں گی:laugh::laugh::laugh:
جہانزیب — ستمبر 22، 2008 9:09 صبح
خوش آمدید سارہ ، لگتا ہے یہاں‌ ساراوں‌ کی انجمن شروع ہونے والی ہے ۔۔
محمداحمد — ستمبر 22، 2008 9:18 صبح
محسن بھائی
سارہ کہاں ہیں؟ اُنہیں بلائیے کہیں یہ دھاگہ بھی "اذنِ سخن" کے مماثل نہ ہو جائے۔
آصف شفیع — ستمبر 22، 2008 12:39 شام
Welcome Sara
افتخار راجہ — ستمبر 22، 2008 4:20 شام
خوش آمدید سارہ،
جیا راؤ — ستمبر 22، 2008 6:45 شام
کوئی بات نہیں آئندہ وقت کا خیال رکھئیے گا :grin: :grin: :grin:
میرا خیال ہے کہ اب فورم پر آپ دو بہن بھائیوں کے علاوہ ہم دو بہن بھائی بھی موجود ہیں۔:)

ایک تو عوام ہمیں 'کاپی' بہت کرتی ہے۔۔۔۔ :grin:
ویسے امید کی جاتی ہے کہ اب فورم پر بھائی کم ہی نظر آیا کریں گے ہمارے بھائی کی طرح۔۔ کبھی دیکھا کسی نے انہیں محفل پر فضول ادھر اﹸدھر گھومتے ! :grin:
محسن حجازی — ستمبر 22، 2008 7:21 شام
ایک تو عوام ہمیں 'کاپی' بہت کرتی ہے۔۔۔۔ :grin:
ویسے امید کی جاتی ہے کہ اب فورم پر بھائی کم ہی نظر آیا کریں گے ہمارے بھائی کی طرح۔۔ کبھی دیکھا کسی نے انہیں محفل پر فضول ادھر اﹸدھر گھومتے ! :grin:

گویا اس بیان سے یہ استنباط درست ہے کہ وہ جب بھی گومتے ہیں فضول ہی گھومتے ہیں؟؟؟ :eek: :eek:
کاشف بھائی۔۔۔۔۔۔! آئیے گا ذرا :grin: :grin:
شمشاد — ستمبر 22، 2008 7:28 شام
وہ بھی آ کر کیا کر لیں گے؟ بس آئیں بائیں شائیں کر کے رہ جائیں گے۔
تیشہ — ستمبر 22، 2008 8:29 شام
جی ما سی جی میں پکی والی بہن ہی ہوں۔بہت شکریہ

ویلکم اگین :hatoff:
تیشہ — ستمبر 22، 2008 8:33 شام
سارہ اپنے بلاگ کا ربط دو۔ بلکہ اردو ٹیک والوں کو پکڑتے کہ کہ صاحبو کے دن کام آؤ گے؟
جہان نثر کے فورم میں اپنے مختصر افسانے اور دیگر تحاریر ارسال کرتی رہو کہ بہت اچھا فورم ہے ثبوت اس کا یہ ہےکہ ہم تین سال سے یہیں پر ہیں، کسی نے نکالا نہیں وگرنہ ہم تو وہ ہیں کہ تین منٹ بعد ہی ناک میں دم آجاتا ہے :grin:
باقی یہ کہ ہمارا از حد ادب کرو کہ تمہارا پاسورڈ جادوگروں سے نکلوا کر دیا۔
دیگر کام بھی جو تہماری طرف ہمارے پھنسے ہوئے ہیں یا مستقبل قریب و بعید میں درپیش آ سکتے ہیں، ان کی بابت ہمیں زیادہ یاد دہانی نہ کروانی پڑے :grin:
ماسی یہ اصلی تے سچی بہن ہے لیکن ان سے آپ کی بات نہیں ہوئی، وہ چھوٹی ردا سے ہوئی تھی۔
یہ شمشاد بھائی دو دن سے نظر نہیں آ رہے۔۔۔

جی بھانجے مجھے بھی یاد آگیا تھا بعد میں ،کہ جس سے میری بات ہوئی تھی وہ ردا ہیں ۔ جبکہ یہ سارہ ہیں ،
یہ اسدن کہاں تھیں جسدن ردا سے اور امی سے بات ہوئی تھی :confused: ۔؟
اور میرا اسکیچ کا کیا بنا :confused: ۔؟
جیا راؤ — ستمبر 23، 2008 2:58 صبح
گویا اس بیان سے یہ استنباط درست ہے کہ وہ جب بھی گومتے ہیں فضول ہی گھومتے ہیں؟؟؟ :eek: :eek:
کاشف بھائی۔۔۔۔۔۔! آئیے گا ذرا :grin: :grin:

آپ کا قصور نہیں ہے اسلام آباد کی آب و ہوا ہی ایسی ہے۔۔۔۔۔ :grin::grin::grin:
جیا راؤ — ستمبر 23، 2008 3:02 صبح
وہ بھی آ کر کیا کر لیں گے؟ بس آئیں بائیں شائیں کر کے رہ جائیں گے۔

دیکھیں شمشاد جی کو بھائیوں کی حالت کا خوب اندازہ ہے۔۔۔۔۔۔ :grin:
جیا راؤ — ستمبر 23، 2008 3:04 صبح
اور یہ سارہ کہاں رہ گئیں ؟؟؟:confused::confused::confused:
شمشاد — ستمبر 23، 2008 3:11 صبح
خالی اندازہ ہی نہیں، عملی تجربہ بھی ہے۔
ابھی تو شکر ہے وہ غالب کی بھتیجی ادھر نہیں ہے۔
عمار ابن ضیا — ستمبر 23، 2008 4:55 صبح
سارہ اپنے بلاگ کا ربط دو۔ بلکہ اردو ٹیک والوں کو پکڑتے کہ کہ صاحبو کے دن کام آؤ گے؟

محسن بھائی! آپ اردو ٹیک پر ہی بلاگ بنوادیجئے نا۔ پھر اردو ٹیک والے خود ہی پکڑ میں آجائیں گے۔ :hatoff:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A7%D8%B1%DB%81-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86%DB%94-%D8%AE%D9%88%D8%B4-%D8%A2%D9%85%D8%AF%DB%8C%D8%AF.15103/page-3