اب خرم کے سوالات کے جوابات -
1۔ وہ کون سا پرندہ ہے جو انڈے بھی دیتا ہے اور بچے بھی
ہا ہاہا یہ تو مزاق کر رہا تھا اس کے لیے معافی چاہتا ہوں
1۔ اگر آپ کو کوئی کہے کے آپ بہت اچھے شاعر ہیں تو آپ کا جواب کیا ہو گا
اچھے شاعر ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ یا تو ناقد کر سکتے ہیں یا وقت - اگر کسی شاعر کا کلام آفاقی ہے تو زمانے کے دست برد اسکے کلام کو تباہ نہیں ہونے دیتی جیسے بلھے نے کہا کہ -
بلھے شاہ اساں مرنا ناہیں
گور پیا کوئی ہور
(بلھے شاہ ہم نے مرنا نہیں ہماری گور میں ہم نہیں کوئی اور پڑا ہوا ہے )
2
۔ آپ دوست اور دشمن میں کیا فرق رکھتے ہیں مطلب آپ کے نزدیک کس حد کے بعد دشمنی شروع ہوتی ہے اور کس حد کے بعد دوستی۔(لگتا ہے مشکل سوال ہے)
میرے نزدیک کوئی بھی انسان میرا دشمن نہیں - انسان کچھ بھی ہوجائے اپنی انسانیت سے نہیںبھاگ سکتا - انسان میں خامیاں اور خوبیاں دونوں ہوتی ہیں - کبھی خامیاں، خوبیوں پر غالب آجاتی ہیں اور کبھی خوبیاں، خامیوں پر لہٰذا میں دنیا میں کسی بھی شخص کو دشمن تو کبھی خیال نہیں کرتا لیکن دوستی انہی سے ہوتی ہے جن میں کچھ بات ہو - یعنی کوئی ایسی خوبی جو اسے دوسروںسے ممتاز کرے -
ہماری آنکھوں میں آؤ تو ہم دکھائیں تمہیں
ادا تمہاری کہ تم بھی کہو کہ "ہاں کچھ ہے"
3
۔ آپ سے کوئی دوستی کرنا چاہے تو آپ اس میں کیا کیا باتیں دیکھے گے یعنی آپ کے نزدیک دوست کیسا ہونا چاہے۔
بس کچھ ایسی بات ہونی چاہیئے جو اسے دوسروں سے ممتاز کرے اور مجھے دوستی کے لیے اپنی طرف کھینچے -
4۔ شاعری اور شاعر کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں۔(یعنی شاعری کسی جزبے کا نام ہے یا کے نہیں)
شاعری بہت عظیم عنائت ہے لیکن پھر وہی بات کہ آفاقی ہونا ہی شاعری کو ایک بہتر شاعری بناتی ہے - اگر میری شاعری میں بھی آفاقی پن نہیں ہوگا تو کچھ عرصے بعد ختم ہوجائے گی - یا صرف وہ اشعار باقی رہ جائیں گے جن میں واقعی کچھ آفاقیت ہے - ورنہ راکھ اور ملیامیٹ - شاعری ایک بہت خوبصورت نعمت ہے - انسان کو اپنے آپ کو اور کائنات کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے -
5۔ وہ کون سا لمخہ ہے جو آپ کو جب بھی یاد آئے تو آپ بہت خوش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کے یہ لمحہ پھر واپس آجائے
ایسا شائد ایک بھی لمحہ نہیں ہے - کیونکہ ایسے لمحوں کے وہی لوگ تمنائی ہوتے ہیں جو ارتقا سے تجاہل برتتے ہیں - ورنہ ارتقا میں تو کوئی ایسا لمحہ نہیں ہوتا کہ واپس آسکے - زندگی اور وقت کا دھارا ایک بہتے دریا کی مانند ہے کہ جو گزر گیا وہ کبھی واپس نہیں آسکتا - اشفاق احمد سے کسی نے پوچھا کہ لوگ اس اشفاق احمد کو ڈھونڈتے ہیں جو ایک محبت کے کئی افسانے بنا دیا کرتا تھا - تو اشفاق احمد نے جواب دیا کہ لوگ تو اس اشفاق احمد کو بھی ڈھونڈتے ہیں جو فرش پر بیٹھ کر تختی لکھا کرتا تھا -
6۔ زندگی کا مطلب آپ کیا لیتے ہیں۔زندگی ایک بارِ گراں بھی ہے اور رنگینی نوبہار بھی - اس لئے دونوں کا ہی لطف لینا چاہیے - بن مانگے عطا ہوئی ہے اور اس کو جتنا بہتر طور پر بسر کرسکیں اچھا ہے - لیکن خیال رہے کہ اپنے اعمال کے منفی اثرات دوسروں تک نہ پہنچنے دیں - اور میری زندگی کا فلسفہ تقریبا" وہی ہے جو Rudyard Kipling نے اپنی نظم "If" میں بیان کیا ہے - یہ نظم انگریزی کے سیکشن میں پوسٹ بھی کرچکا ہوں -
7۔ سفر کرنا پسند کرتے ہیں یا نہیں کرتے ہیں تو کیوں اور نہیں تو کیون۔
نہیںپسند کرتا کیونکہ عادی نہیںہوں -
8۔ایک جملے میں بتائے آپ کیا ہیں
کی جاناں میںکون بلھیا
9۔ آپ کو کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں زیادہ بولنے والےیا کم بولنے والے(یا میرے جیسے)
مجھے سب انسان اچھے لگتے ہیں -
