*پہلی ملاقات میں شخصیت کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں
پہلی ملاقات میں تو بہت مشکل ہوتا ہے کسی کی شخصیت کا جائزہ لینا لیکن اگر کچھ تفصیلی ملاقات ہو تو اسکی دلچسپیوں کا جائزہ لیتا ہوں یا اسکی ذہانت کا -
*دوسروں کی پرسنالٹی میں کیا چیز پسند ہے
ذہانت، بذلہ سنجی اور بولڈ ہونا -
*دوسروں کی looks میں کیا چیز پسند ہے
ظاہری شخصیت کو تو میں بالکل اہمیت نہیںدیتا اس لئے looks میرے نزدیک کوئی معنی نہیںرکھتی - لیکن صنفِ مخالف پر یہ اصول لاگو نہیں ہوتا - ان کی ظاہری شخصیت ضرور معانی رکھتی ہے - جیسے غالب نہ کہا -
مت پوچھ کہ کیا حال ہے میرا ترے پیچھے
تو دیکھ کہ کیا رنگ ہے تیرا مرے آگے
* آپکا کوئی تکیہ کلام ؟
"بالکل"
*کس طرح کے لوگ سخت ناپسند ہیں؟
بے وقوف
*کس طرح کی کمپنی آپ بہت انجوائے کرتے ہیں؟
بذلہ سنج دوستوں کی
*دوستی آپ کی نظر میں اور کس طرح کے لوگوں کو دوست بناتے ہیں
دوستی کی میری نظر میںتو بہت اہمیت ہے لیکن یہ جنس کچھ نایاب ہوتی جا رہی ہے - ہر طرح کے لوگ دوست بنا سکتا ہوںلیکن کم عقل اور بد تہذیب نہیں -
*دوسروں کی کونسی بات آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہے ؟
دوسروں کی ہر وقت برائی کرنا -
*وہ محاورہ جو آپ زیادہ تر استعمال کرتے ہیں اور کونسا محاورہ/ ضرب الامثل سخت ناپسند ہے
ًًمحاوہ تو کوئی خاص استعمال نہیں کرتا - یعنی کوئی ایک نہیں - موقع محل کی مناسبت سے جو بھی ذہن میںآئے - مجھے سخت نا پسند ہے یہ محاورہ یا ضرب المثل - "ادھار محبت کی قینچی ہے" -
*اگر کبھی کوئی غلطی ہو جائے تو اسکا مداوا کیسے کرتے ہیںیہ بھی موقع محل پر منحصر ہے لیکن اگر کوئی دوست ناراض ہوجائے تو اسے مناتا ضرور ہوں چاہے معافی بھی مانگنی پڑ جائے -
*غصہ کب کب آتا ہے اور اسکا اظہار کیسے کرتے ہیں ؟
ہمیشہ غصہ نامعقول باتوں پر ہی آتا ہے اور اسکا اظہار چیخ چیخ کر یا کسی کو ڈانٹ کر کرتا ہوں یعنی جس پر غصہ آئے -
*اگر آپ ناراض ہو جائیں تو آپ کو منانے کا سب سے آسان طریقہ؟
اول تو میں ناراض ہوتا نہیں اور اگر ناراض ہو جاؤں تو منانے کا سب سے آسان طریقہ کے مجھے بلا لیا جائے -
مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہے جس وقت
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آبھی نہ سکوں
*اگر کوئی آپ سے ناراض ہو جائے تو آپ اسے کیسے مناتے ہیں؟جس طریقے سے بھی وہ من سکے -
