سرمد شاہین

سرمد شاہین — جولائی 24، 2008 5:03 شام
مجھے سرمد شاہین کہتے ہیں۔
میرا تعلق کراچی سے ہے۔
میں CRM Consultant ہوں۔
مجھے سفر کرنے، سوئمنگ، گھڑسواری اور جہازوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا بہت شوق ہے۔
اگر آپ لوگوں کو اچھا لگا تو انشاءاللہ یہاں پر بھی جہازوں کے بارے میں معلوماتی پوسٹ کرتا رہوں گا۔
آپ کا فورم مجھے کافی اچھا لگا اور امید ہے آپ لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔
سارہ خان — جولائی 24، 2008 5:05 شام
خوش آمدید سرمد شاہین ۔۔۔!!!
افتخار راجہ — جولائی 24، 2008 5:07 شام
سلام سرمد، اور خوش آمدید، امید ہے کہ آپکے ذخیرہ علم سے مستفید ہونے کا موقع ضرور ملے گا کہ میرا بھی سیاحت کے پیشہ سے تعلق ہے، ادھر ایک چھوٹی سی کمپنی چلا رہا ہوں۔
آتے جاتے رہئے گا۔
زیک — جولائی 24، 2008 5:31 شام
خوش‌آمدید سرمد۔
الف عین — جولائی 24، 2008 6:40 شام
خوش آمدید سرمد۔ ذرا پابندی سے‌آئیں تو مزا آئے گا آپ کو بھی اور ہم سب کو بھی۔۔
ایک منصور حلاج بھی بڑے زور شور سے‌آئے تھے، اب نہ جانے کس جذبہ و کشف کی حالت میں ہیں۔ سرمد نام پر ان کی بھی یاد آ گئی۔
شمشاد — جولائی 24، 2008 8:52 شام
خوش آمدید سرمد شاہین صاحب۔
ابوشامل — جولائی 25، 2008 4:45 صبح
سرمد صاحب سب سے پہلے تو اردو محفل پر خوش آمدید۔
مجھے بہت خوشی ہوگی کہ اگر آپ جہازوں کے حوالے سے معلومات ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ ویسے آپ کو کس قسم کے جہازوں کے بارے میں معلومات کا شوق ہے لڑاکا یا مسافر طیارے؟
الف نظامی — جولائی 25، 2008 4:55 صبح
خوش آمدید ، سرمد شاہین
محمد وارث — جولائی 25، 2008 5:41 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید سرمد شاہین صاحب۔
محمداحمد — جولائی 25، 2008 5:57 صبح
سرمد صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید، امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں بھی آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
پپو — جولائی 26، 2008 2:51 شام
سرمد جی میں پپو جی آیاں نوں
سرمد شاہین — جولائی 26، 2008 5:31 شام
آپ سب محبت کا بہت بہت شکریہ۔
میں ایک پوسٹ بنانا چاہ رہا تھا F-15 پر مگر مجھے تصاویر اپلوڈ کرنے کا کوئی آپشن نظر نہیں آیا۔
کیا اس میں میری کوئی مدد کرسکتا ہے؟
سرمد شاہین — جولائی 26، 2008 5:35 شام
سلام سرمد، اور خوش آمدید، امید ہے کہ آپکے ذخیرہ علم سے مستفید ہونے کا موقع ضرور ملے گا کہ میرا بھی سیاحت کے پیشہ سے تعلق ہے، ادھر ایک چھوٹی سی کمپنی چلا رہا ہوں۔
آتے جاتے رہئے گا۔

افتخار بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ویسے آپ کی کمپنی سے مستفید ہونے کے لیے تو مجھے اٹلی آنا پڑے گا نا۔
سرمد شاہین — جولائی 26، 2008 5:46 شام
خوش آمدید سرمد۔ ذرا پابندی سے‌آئیں تو مزا آئے گا آپ کو بھی اور ہم سب کو بھی۔۔
ایک منصور حلاج بھی بڑے زور شور سے‌آئے تھے، اب نہ جانے کس جذبہ و کشف کی حالت میں ہیں۔ سرمد نام پر ان کی بھی یاد آ گئی۔

بہت شکریہ، انشاءاللہ آپ کے فورم پر آتا جاتا رہوں گا۔ ویسے آپ کافی ادبی شحصیت لگتے ہیں۔
ہمیں تو جی دوسرا والا ادب آتا ہے جیسے بڑوں کی ٹانگیں دبانا یا سر جھکا کے ان سے مار کھانا۔
ویسے مجھے نظم تو نہیں مگر نثر کا کافی شوق رہا ہے، اور میرے پسندیدہ یوسفی صاحب، اشتیاق احمد، ممتاز مفتی، کرنل محمد خان اور مستنصر رہے ہیں۔
سرمد شاہین — جولائی 26، 2008 6:02 شام
سرمد صاحب سب سے پہلے تو اردو محفل پر خوش آمدید۔
مجھے بہت خوشی ہوگی کہ اگر آپ جہازوں کے حوالے سے معلومات ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ ویسے آپ کو کس قسم کے جہازوں کے بارے میں معلومات کا شوق ہے لڑاکا یا مسافر طیارے؟

ابو شامل بھائی آپ کا بہت شکریہ۔
مجھے ہر قسم کے جہازوں کا شوق ہے چاہے وہ لڑاکا ہوں، مسافر بردار یا پھر مال بردار۔
انشاءاللہ بہت جلد جہازوں کی کچھ پوسٹ دوں گا۔
شمشاد — جولائی 26، 2008 6:17 شام
سرمد صاحب آپ پہلے تو اپنی پسندیدہ تصویر کو کسی فری ہوسٹ پر اپلوڈ کریں پھر اس کا یو آر ایل یہاں دے دیں تو آپ کی پسندیدہ تصویر یہاں نظر آ جائے گی۔
شمشاد — جولائی 26، 2008 6:19 شام
یہ دیکھیں یہ بھی ایک ایف 15 کی تصویر ہے۔
f-15-diagram.gif
ایم اے راجا — جولائی 26، 2008 6:24 شام
خوش آمدید سرمد صاحب، امید ہیکہ ہمارا اور آپکا یہ ساتھ بہت دیرپا ثابت ہوگا۔ شکریہ۔
سرمد شاہین — جولائی 26، 2008 6:34 شام
سرمد صاحب آپ پہلے تو اپنی پسندیدہ تصویر کو کسی فری ہوسٹ پر اپلوڈ کریں پھر اس کا یو آر ایل یہاں دے دیں تو آپ کی پسندیدہ تصویر یہاں نظر آ جائے گی۔

آپ لوگ زیادہ تر کونسا ہوسٹ استعمال کرتے ہیں۔
شمشاد — جولائی 26، 2008 7:07 شام
میں زیادہ تر tinypic استعمال کرتا ہوں، جب کہ photobucket اور imageshake بھی استعمال ہوتے ہیں۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%B1%D9%85%D8%AF-%D8%B4%D8%A7%DB%81%DB%8C%D9%86.14071/