سلام
بہت ہمت کرکے لکھ رہاہوں یہاں۔ امید ہے کہ اپ لوگ نیا سمجھ کر غلطیوں سے درگزر کریں گے۔ باقی تعارف کے صفحات اور جواب در جواب دیکھ کر تاثر تو یہی ملتاہے۔ بہت امید ہے کہ مایوس نہ ہونگا۔
میرا نام ہمت علی ہے اور یہ میرے دادا کا رکھا ہواہے۔اور میں کوشش کرتا ہوں کہ میرے نام کے ساتھ لگا ہوا “علی“ کی لاج رکھ لوں۔
کچھ جوبیاںتو موجود نہیںہیں اور خرابیان بہت ہیں ۔ اگر بتادیں تو اپ مجھ کو بینڈ نہ کردیں
میں اپ سب کا دوست ہوں اور اپ سب لوگوںکی دعا اور مدد کا طالب ہوں۔
میرا سلام قبول ہو۔
تیلے شاہ — فروری 4، 2006 1:40 شام
ماوراء — فروری 4، 2006 2:13 شام
وعلیکم السلام ! اور آپ کو خوش آمدید!! افتخار بھائی آ جائیں۔۔لیکن سوالات ذرا دھیان سے پوچھئے گا۔۔
تیشہ — فروری 4، 2006 2:20 شام
ویلکیم۔ اور ویلکم
زیک — فروری 4، 2006 3:26 شام
خوشآمدید ہمت۔
الف نظامی — فروری 4، 2006 4:17 شام
ہمت علی نے کہا:
سلام
بہت ہمت کرکے لکھ رہاہوں یہاں۔ امید ہے کہ اپ لوگ نیا سمجھ کر غلطیوں سے درگزر کریں گے۔ باقی تعارف کے صفحات اور جواب در جواب دیکھ کر تاثر تو یہی ملتاہے۔ بہت امید ہے کہ مایوس نہ ہونگا۔
میرا نام ہمت علی ہے اور یہ میرے دادا کا رکھا ہواہے۔اور میں کوشش کرتا ہوں کہ میرے نام کے ساتھ لگا ہوا “علی“ کی لاج رکھ لوں۔
کچھ جوبیاںتو موجود نہیںہیں اور خرابیان بہت ہیں ۔ اگر بتادیں تو اپ مجھ کو بینڈ نہ کردیں
میں اپ سب کا دوست ہوں اور اپ سب لوگوںکی دعا اور مدد کا طالب ہوں۔
میرا سلام قبول ہو۔
خوش آمدید ہمت علی
آپ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی بات فرمائی توعلامہ اقبال کی یہ شعر یاد آگیا
دار و سکندر سے وہ مردِ فقیر اولی
ہو جسکی فقیری میں بوئے اسداللہی
اللہ تعالی ہم سب کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے نقشِ قدم پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
افتخار راجہ — فروری 4، 2006 7:06 شام
فورم میں خوش آمدید ہمت بھائی، بس اب ہمت کرکے آتے رہئے گا کہ آپ کا مفصل انٹر ویو کرسکیں۔ دوستی کی دعوت شکریے کے ساتھ قبول فرمائی جاتی ہے۔
ایچ اے خان — فروری 5، 2006 2:19 شام
سلام
اپ سب لوگوں کا بہت بہت شکریہ۔
بلاشبہ اپ بہت اچھا کام کررہے ہیں۔
افتخار راجہ — فروری 6، 2006 12:33 صبح
اچھا جی تو آپ ادھر آنے سے کیوں جھجھک رہے ہیں؟
ایچ اے خان — فروری 6، 2006 2:13 صبح
سلام
فطرتاً شرمیلا انسان ہوں۔ مگر اپ لوگوں جیسے اچھے انسانوں سے جھجھک کیسی۔ اپ لوگ اردو کی بہت خدمت کررہے ہیں۔ اللہ اپ لوگوں کو خوش رکھے۔
امین
تیشہ — فروری 6، 2006 10:13 شام
تھوڑی سی ہمت کر کے یہاں بھی آجانا تھا ۔
ایچ اے خان — فروری 7، 2006 12:56 صبح
سلام
اب تو اہی گیا تو تھوڑا سا مزید تعارف۔
میں پی ایچ ڈی کا طالبعلم ہوں اور میرا موضوع ماحولیاتی سائنس ہے۔ اردو سے میرا قلبی تعلق ہے اس لیے اپ لوگوں کا فورم بہت پسند ایا۔
رضوان — فروری 7، 2006 4:36 صبح
وعلیکم سلام آپکی ہمت کی داد دی جاتی ہے اور آپ بھی دوسروں کی ھمت بندھواتےرھیئے (صحیح محاورہ ھمت کھولنا ھونا چاھیئے تھا بہرحال بزرگوں نے کہا ھے تو صاد کرتے ھیں قدماء نے باقی کونسے کارہاے نمایاں سرانجام دیئے؟ ھماری شکلوں کو دیکھ کر بتایئے)
ایچ اے خان — فروری 7، 2006 5:35 صبح
رضوان معاون
اپ تو چڑھے ڈورے چلے ارہے ہیں۔ اتنی دیر سے اپ جناب کررہا ہوں مگر لگتا ہے کہ موڈ میں انا ہی پڑے گا۔
رضوان — فروری 7، 2006 6:07 صبح
صاحب تکلف برطرف موڈ بنائیے اور
ع بزم یاراں میں شرمانا کیسا
ایچ اے خان — فروری 7، 2006 6:23 صبح
صاحب اپ سے بات کرکے مزہ ایا۔
اللہ اپ جیسے بزرگوں کو سلامت رکھے۔
ایچ اے خان — مارچ 20، 2008 11:47 شام
یہ بہت پہلے لکھا تھا جب یہاں پہلی مرتبہ لکھنا شروع کیا تھا۔
اگر کوئی اپ مزید کوئی سوال کرنا چاہتے ہیں تو پھر حاضر ہوں۔
شمشاد — مارچ 21، 2008 1:46 صبح
پی ایچ ڈی کہاں تک پہنچی؟ ابھی کتنا عرصہ باقی ہے مکمل ہونے میں؟
مکمل ہونے کے بعد کہاں پر کام شروع کرنے کا ارادہ ہے؟
الحمدللہ کب کی مکمل ہوچکی
ابھی تو یہاںایک یونی ورسٹی جوائن کی ہے بطور اسسٹنٹپروفیسر چند ماہ پہلے ۔ الحمدللہ۔
کچھ عرصہ تجربات کے بعد انشاللہ بالاخر پاکستان میں۔ مگر وہ کہتے ہیں نہ کہ قسمت کہاںلے جائے۔
شمشاد — مارچ 21، 2008 2:31 صبح
ماشاء اللہ پی ایچ ڈی مکمل ہونے کی مبارک بار قبول فرمائیں۔ آپ کی تعلم کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟