راجہ صاحب یہ اشعار اردو پنجابی کے مشہور شاعر جناب خالد مسعود صاحب کے ہیں، ملتان کے رہنے والے ہیں۔ بیٹھ کر چوبارے پر وہ ٹھنڈی آہیں بھرتا ہے
تم سے لاکھ چنگا ہے کچھ نہ کچھ تو کرتا ہے لڑکیوں کو لڑکوں کے چھیڑنے کی ایک ریزن (reason) ہے
نیچرل سا مسئلہ ہے گھوڑا گھاس چرتا ہے
جہانزیب — فروری 17، 2006 9:16 شام
وعلیکم السلام،
آپ کو محفل میں خوش آمدید، اور آپ کنیٹیکٹ کے کس ٹاؤن میں رہتے ہیں اگر تو آپ نیو کنان تک کے حصے میں رہتے ہیں تو ہم کل پرسوں ہی ملاقات کا انتظام کر لیتے ہیں
جہانزیب — فروری 17، 2006 9:18 شام
لول، اور اس ملاقات کو ہم محفل کی پہلی با ضابطہ ملاقات عرف عام میں گیٹ ٹو گیدر قرار دے سکتے ہیں،
شمشاد — فروری 17، 2006 9:54 شام
آپ اس کو پہلی میٹنگ نہیں کہ سکتے کیونکہ ایک میٹنگ اس سے پہلے ریاض، سعودی عرب میں ہو چکی ہے جس میں محفل کے تین اراکان تیلے شاہ، فریب اور شمشاد نے بہ نفسِ نفیس شرکت کی تھی۔
محب علوی — فروری 18، 2006 5:15 صبح
مجھے پہلے ہی شک تھا کہ شمشماد فریب اور تیلے شاہ مل کر کچھ خفیہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں
شمشاد — فروری 18، 2006 6:28 صبح
کچھ بھی خفیہ نہیں ہے جناب
اور فریب نے تو باضابطہ اختتامی اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔
تیلے شاہ — فروری 18، 2006 1:53 شام
آج یا کل جب بھی موقع ملا پوری تفصیل بیان کروں گا(انشاءاللہ)
فریب — فروری 18، 2006 3:49 شام
شاہ جی ضرور بتائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر پہلے چندہ نہ دینے والوںکو نوٹس ضرور بجھوا دیں
متساوی الثاقین مثلث — فروری 19، 2006 7:53 شام
جہانزیب نے کہا:
وعلیکم السلام،
آپ کو محفل میں خوش آمدید، اور آپ کنیٹیکٹ کے کس ٹاؤن میں رہتے ہیں اگر تو آپ نیو کنان تک کے حصے میں رہتے ہیں تو ہم کل پرسوں ہی ملاقات کا انتظام کر لیتے ہیں
ابھی ابھی تقشہ کا مشاہدہ کیا ہے۔ میں آج کل ہارٹ فورڈ ایریا میں ہوتا ہوں۔ نیو کنان تو یہاں سے کافی دور ہے۔
جہانزیب — فروری 21، 2006 6:47 صبح
مطلب اب میں ذرا ہارڈفورڈ کو نقشے میں ڈھونڈوں، میں نے نیوکنان تک کا اس لئے کہا تھا کہ نیویارک سے میں نیوکنان کے ٹاؤن تک گیا ہوا ہوں اس سے زیادہ شمال میں نہیں گیا تو اگر آپ اولڈگرینچ، گرنیچ، سٹیمفورڈ، نیوکنان تک کہیں ہیں تو مجھے 30-40 منٹ لگتے ہیں آپ تک پہنچتے ابھی میں نقشہ دیکھتا ہوں یہ ہارڈفورڈ کدھر ہے۔۔
زیک — فروری 21، 2006 5:18 شام
جہانزیب ہارٹفورڈ کنکٹکٹ کے درمیان میں ہے۔
جہانزیب — فروری 21، 2006 10:29 شام
جی زکریا اور کافی دور ہے میرے گھر سے، نیوکنان میرئٹ پارک وے پر ایگزٹ 38 ہے جبکہ ہارٹفورڈ ایگزٹ 68 پر مطلب میرے گھر سے کم از کم دو گھنٹے کی ڈرائیو
نبیل — فروری 22، 2006 10:32 صبح
جہانزیب، تم اور مثلث ایک دوسرے کی طرف روانہ ہوجاؤ۔ ایک گھنٹے بعد درمیان میں کہیں ملاقات ہو جائے گی۔۔ فری وے پر
طلحہ بٹ — فروری 22، 2006 7:40 شام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
خوش آمدید جناب
متساوی الساقین مثلث
نا کہ
متساوی الثاقین مثلث
درست کہا یا غلط؟؟؟
ساق ہے عربی کا لفظ ناکہ ثاق
شکریہ
علی بابا — فروری 24، 2006 1:07 صبح
اچھا دوستو! مجھے اپنا پہلی عرفیت پسند نہیںآئی۔ اس لئیے میں اب علی بابا ہوں۔ یہ عرفیت یا اس سے ملتی جلتی عرفیت میںدوسرے فورمز پر بھی استعمال کرتا ہوں۔
سیدہ شگفتہ — فروری 24، 2006 1:12 صبح
علی بابا کیا آپ چالیس چور والے علی بابا ہیں ؟
علی بابا — فروری 24، 2006 1:17 صبح
جی بالکل۔
بس ابھی چوروں کے Powerball ٹکٹ کی تلاش ہے۔
علی بابا — فروری 24، 2006 1:24 صبح
جہانزیب نے کہا:
جی زکریا اور کافی دور ہے میرے گھر سے، نیوکنان میرئٹ پارک وے پر ایگزٹ 38 ہے جبکہ ہارٹفورڈ ایگزٹ 68 پر مطلب میرے گھر سے کم از کم دو گھنٹے کی ڈرائیو
جی ہاں۔ ہارٹ فورڈ بہت ہی بے کار جگہ پر واقع ہے۔ مجھے بڑے شہر پسند ہیں۔ ابھی بھی شکاگو کو یاد کرتا ہوں اور کہتا ہوں:
کلکتہ کا جو ذکر کیا تو نے ہم نشیں
اک تیر میرے سینہ میں مارا کہ ہائے ہائے خیر، اتنا بھی افسوس نہیںہوتا ( )، مگر پھر بھی۔۔۔